محسوس ہو رہا ہے کہ میں خود سفر میں ہوں جس دن سے ریل پر میں تجھے چھوڑنے گیا کیف احمد صدیقی
شمشاد لائبریرین اگست 21، 2022 #11,341 محسوس ہو رہا ہے کہ میں خود سفر میں ہوں جس دن سے ریل پر میں تجھے چھوڑنے گیا کیف احمد صدیقی
گُلِ یاسمیں لائبریرین اگست 21، 2022 #11,342 بس اے بہار کے سورج بڑھا نہ قہر کا رنگ جلا گئی ہے تیری دھوپ میرے شہر کا رنگ یہ احتجاج بجا کہ تیز تھی بارش ! یہ مانا ہے کہ کچا ہے اپنے شہر کا رنگ
بس اے بہار کے سورج بڑھا نہ قہر کا رنگ جلا گئی ہے تیری دھوپ میرے شہر کا رنگ یہ احتجاج بجا کہ تیز تھی بارش ! یہ مانا ہے کہ کچا ہے اپنے شہر کا رنگ
ن نوید احمَد محفلین اگست 23، 2022 #11,343 خامشی چھیڑ رہی ہے کوئی نوحہ اپنا ٹوٹتا جاتا ہے آواز سے رشتہ اپنا (ساقی فاروقی) آخری تدوین: اگست 23، 2022
گُلِ یاسمیں لائبریرین اگست 23، 2022 #11,344 کر رہا تھا غم جاں کا حساب آج تم یاد بے حساب آئے گئی نہ تیرے غم کی سرداری دل میں یوں روز انقلاب آئے
گُلِ یاسمیں لائبریرین اگست 23، 2022 #11,346 چیز کڑوی ہے مگر دھوپ سے بچنے کے لئے نیم کا پیڑ بھی آنگن میں لگا لیتے ہیں
سیما علی لائبریرین اگست 23، 2022 #11,347 آنکھ اپنی تری ابرو پہ جمی رہتی ہے روز اس بیت پہ ہم صاد کیا کرتے ہیں
گُلِ یاسمیں لائبریرین اگست 23، 2022 #11,348 یہ اور بات کہ منبر پہ آ کے کچھ نہ کہیں خموش لوگ بلا کے خطیب ہوتے ہیں
سیما علی لائبریرین اگست 23، 2022 #11,349 لکھنا ہے میں نے لہرتے پانی پہ اُس کا نام اُس نے مری شبیہ بنانی ہوا میں ہے عابد سیال
گُلِ یاسمیں لائبریرین اگست 23، 2022 #11,350 تمہارے بس میں اگر ہو تو بھول جاؤ ہمیں تمہیں بھلانے میں شاید ہمیں زمانہ لگے
سیما علی لائبریرین اگست 23، 2022 #11,351 طالب دست ہوس اور کئی دامن تھے ہم سے ملتا جو نہ یوسف کے گریباں سے ملا مصطفیٰ زیدی
گُلِ یاسمیں لائبریرین اگست 23، 2022 #11,352 میں اپنی ذات کی گلیوں میں کھو بھی جاؤں تو تیری تلاش کا شوق سفر نہیں جاتا
سیما علی لائبریرین اگست 23، 2022 #11,353 طور پر راہ وفا میں بو دیئے کانٹے کلیم عشق کی وسعت کو مسدود تقاضا کر دیا احسان دانش
سیما علی لائبریرین اگست 23، 2022 #11,354 طریق عشق میں مجھ کو کوئی کامل نہیں ملتا گئے فرہاد و مجنوں اب کسی سے دل نہیں ملتا اکبر الہ آبادی
سیما علی لائبریرین اگست 23، 2022 #11,355 طلب کے ساحلوں پہ جلتی کشتیاں بتائیں گی شناوری پہ اعتبار کرنے والے کیا ہوئے افتخار عارف
سیما علی لائبریرین اگست 23، 2022 #11,356 ظلم سہنا بھی تو ظالم کی حمایت ٹھہرا خامشی بھی تو ہوئی پشت پناہی کی طرح پروین شاکر
گُلِ یاسمیں لائبریرین اگست 23، 2022 #11,357 منظر کے اردگرد بھی اور آرپار دھند آئی کہاں سے آنکھ میں یہ بے شمار دھند کیسے نہ اس کا سارا سفر رائیگاں رہے جس کاروان شوق کی ہے رہگزار دھند ( امجد اسلام امجد)
منظر کے اردگرد بھی اور آرپار دھند آئی کہاں سے آنکھ میں یہ بے شمار دھند کیسے نہ اس کا سارا سفر رائیگاں رہے جس کاروان شوق کی ہے رہگزار دھند ( امجد اسلام امجد)
سیما علی لائبریرین اگست 23، 2022 #11,358 عقل کل نے نہیں الزام دیا اس کو حسود دور ہو، کر نہ عبث مصحفیؔ زار سے بحث مصحفی غلام ہمدانی
گُلِ یاسمیں لائبریرین اگست 23، 2022 #11,359 آنکھوں کا رنگ ، بات کا لہجہ بدل گیا وہ شخص ایک شام میں کتنا بدل گیا ( امجد اسلام امجد)