وہ بات کر جو کبھی آسماں سے ہو نہ سکے ستم کِیا تو بڑا تُو نے افتخار کِیا داغ دہلوی
طارق شاہ محفلین اکتوبر 13، 2013 #1,181 وہ بات کر جو کبھی آسماں سے ہو نہ سکے ستم کِیا تو بڑا تُو نے افتخار کِیا داغ دہلوی
طارق شاہ محفلین اکتوبر 13، 2013 #1,182 حال باطن کا، نمایاں ہے مِرے ظاہر سے ! میں، زباں اپنی سے اظہار کروں یا نہ کروں مرزا رفیع سودا
طارق شاہ محفلین اکتوبر 13، 2013 #1,183 ہم نہ نکہت ہیں نہ گُل ہیں جو مہکتے جاویں آگ کی طرح جدھر جاویں، دہکتے جاویں میر حسن
طارق شاہ محفلین اکتوبر 13، 2013 #1,184 جو کوئی آوے ہے، نزدیک ہی بیٹھے ہے تِرے ہم کہاں تک تِرے پہلو سے سرکتے جاویں میر حسن
طارق شاہ محفلین اکتوبر 13، 2013 #1,185 زبانِ خار سے نِکلی صدائے بسم اللہ جُنوں کو جب سرِ شورِیدہ پر سوار کِیا داغ دہلوی
طارق شاہ محفلین اکتوبر 13، 2013 #1,186 نہیں ہوں جن کی مُسافت میں کچُھ مِلن کے گمُاں سُکون دیتے ہیں مجھ کو وہی سفر میرے شفیق خلش
طارق شاہ محفلین اکتوبر 13، 2013 #1,187 رہینِ دل ہو تو ہر فکر، ہر خیال میں تم رہے ہو تم ہی تو ہر راہ ہمسفر میرے شفیق خلش آخری تدوین: اکتوبر 14، 2013
طارق شاہ محفلین اکتوبر 13، 2013 #1,188 آﺝ ﮐﯽ ﺷﺎﻡ ﮨﮯ ﻋﺠﯿﺐ، ﮐﻮﺋﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﻣِﺮﮮﻗﺮﯾﺐ ﺁﺝ ﺳﺐ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﺭﮨﮯ، ﺁﺝ ﺳﺐ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮﮔﺌﮯ جون ایلیا
طارق شاہ محفلین اکتوبر 13، 2013 #1,189 کوُئے جاناں کی ناکہ بندی ہے دلِ ہنگامہ جُو کہاں چلیے جون ایلیا
طارق شاہ محفلین اکتوبر 14، 2013 #1,190 قیدِ ہستی تک ہیں تیرے دامِ گیسو میں اسیر تن سے سر آزاد ہو جائے، تو ہوں آزاد ہم امام بخش ناسخ
طارق شاہ محفلین اکتوبر 14، 2013 #1,191 فکر و اظہار میں ہم حکم کے پابند نہیں شاعری حسبِ ہدایت نہیں ہوگی ہم سے پروفیسراقبال عظیم
طارق شاہ محفلین اکتوبر 15، 2013 #1,192 جو جاوے ہے کوُچے میں تِرے آوے ہے گھائل تلوار کھنچے ہے نہ کوئی تِیر چلے ہے پروفیسراقبال عظیم
طارق شاہ محفلین اکتوبر 15، 2013 #1,193 وہ زُود خفا ہے، کہ خفا رہتا ہے اکثر ڈھونڈے سے بھی یوں رُوٹھنے والا نہ مِلے گا شفیق خلش
طارق شاہ محفلین اکتوبر 16، 2013 #1,194 خیالِ یار سے راحت ہے زندگی میں مُدام نشاط و کیف سب اِس میں بسا دِئے رب نے شفیق خلش
طارق شاہ محفلین اکتوبر 16، 2013 #1,195 حَسِین ایک نظارہ نہیں جُدا اُن سے سب اُن کی دِید میں جلوے سجا دِئے رب نے شفیق خلش
طارق شاہ محفلین اکتوبر 17، 2013 #1,196 حُصول یارکے زُمْرے میں کچھ نُمایاں سے عمل نہ تھے، کی پشیمانیاں نہیں جاتیں شفیق خلش
طارق شاہ محفلین اکتوبر 17، 2013 #1,197 دیےجو چارہ گروں نے، ہم آزما بھی چکے کسی بھی نسخے سے بیتابیاں نہیں جاتیں شفیق خلش
طارق شاہ محفلین اکتوبر 17، 2013 #1,198 خلش، جو ہوتے مقدّر کا تم سکندر تو تمہاری زیست سے رعنائیاں نہیں جاتیں شفیق خلش
ص صائمہ شاہ محفلین اکتوبر 17، 2013 #1,199 تمام عمر پھرے دل کے آس پاس مگر نصیب میں نہ ہوا اہلِ انجمن ہونا ظفر اقبال
طارق شاہ محفلین اکتوبر 18، 2013 #1,200 کچھ نظر آتا نہیں اُس کے تصوّر کے سِوا حسرتِ دِیدار نے آنکھوں کو اندھا کردیا خواجہ حیدر علی آتش