طارق شاہ

محفلین


ہمارا دل جَلا ہے، کوئی ہو اِس سے نہیں مطلب !
ہم اُس کے دوست ہوں گے جس کا دشمن آسمان ہوگا


تجمّل حُسین بِیمار بسوانی
 

طارق شاہ

محفلین

زمینِ چمن گُل کِھلاتی ہے کیا کیا
بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے

نہ گورِ سکندر، نہ ہے قبرِ دارا
مِٹے نامیوں کے نِشاں کیسے کیسے

حیدرعلی آتش
 

طارق شاہ

محفلین

مِرا مذہب محبّت ہے، میں کافر ہُوں نہ مومِن ہُوں
محبت ہی مِرا دِیں ہے، محبّت ہی مِرا اِیماں

آرزو سہارنپوری
 

طارق شاہ

محفلین

ہزاروں طرح اپنا درد ہم اُس کو سناتے ہیں
مگر تصویر کو ہرحال میں تصویر پاتےہیں


آسی الدنی
 
آخری تدوین:

طارق شاہ

محفلین

حشر میری شعر گوئی، ہے فقط فریادِ شوق !
اپنا غم دِل کی زباں میں، دِل کو سمجھاتا ہوں میں

آغا حشر کاشمیری
 
Top