نہ اک مرکز پہ رُک جاتی نہ یوں بے آبرو ہوتی محبت جُستجو تھی جُستجو ہی جُستجو ہوتی جگر مراد آبادی
ص صائمہ شاہ محفلین اکتوبر 27، 2013 #1,281 نہ اک مرکز پہ رُک جاتی نہ یوں بے آبرو ہوتی محبت جُستجو تھی جُستجو ہی جُستجو ہوتی جگر مراد آبادی
ص صائمہ شاہ محفلین اکتوبر 27، 2013 #1,282 بات کرنے میں رقیبوں سے ابھی ٹوٹ گیا دل بھی شائد اسی بد عہد کا پیماں ہوگا مومن خان مومن
طارق شاہ محفلین اکتوبر 28، 2013 #1,283 نگاہِ شوق اُسے بھی ڈھال لیتی اپنے سانچے میں اگر اِک اور بھی دُنیا ورائے رنگ و بُو ہوتی جِگرمُراد آبادی
نگاہِ شوق اُسے بھی ڈھال لیتی اپنے سانچے میں اگر اِک اور بھی دُنیا ورائے رنگ و بُو ہوتی جِگرمُراد آبادی
طارق شاہ محفلین اکتوبر 28، 2013 #1,284 تِری اِک نمود سے ہے، تِرے اِک حجاب تک ہے مِری فکرِ عرش پیما، مِرا نازِ شاعرانہ جِگرمُراد آبادی
طارق شاہ محفلین اکتوبر 28، 2013 #1,285 وہ ادائے دِلبری ہو، کہ نوائے عاشقانہ جو دِلوں کو فتح کر لے، وہی فاتحِ زمانہ جِگرمُراد آبادی
طارق شاہ محفلین اکتوبر 28، 2013 #1,286 ہے نزاکت تجھ پہ صدقے، حُسن تجھ پہ ہے نثار ! بُوئے عطر آگیں نے تیرے کیاغضب ڈھایا گلاب رئیسی بیگم حُسن
طارق شاہ محفلین اکتوبر 29، 2013 #1,287 میں نامُراد رَہُوں، اور نہ تُو رہے ناکام مزا تو جب ہے کہ دونوں کی آرزو نِکلے غلام دستگیر خاں یکتا
طارق شاہ محفلین اکتوبر 29، 2013 #1,288 دل رشکِ عدو سے نہ کبھی پائے گا فرصت ! قسمت میں یہ لِکھّا ہے کہ ،جلتا ہی رہے گا ظالم کو یہی شغل، یہی کام مِلا ہے چُٹکی سے دلِ زار مسلتا ہی رہے گا غلام یاسین آہ
دل رشکِ عدو سے نہ کبھی پائے گا فرصت ! قسمت میں یہ لِکھّا ہے کہ ،جلتا ہی رہے گا ظالم کو یہی شغل، یہی کام مِلا ہے چُٹکی سے دلِ زار مسلتا ہی رہے گا غلام یاسین آہ
طارق شاہ محفلین اکتوبر 30، 2013 #1,289 تمھاری بزم سے اُٹھنے کا بعد بھی مجھ پر عجیب عالمِ کیف و خُمار گزُرے ہیں ہوش جونپوری
طارق شاہ محفلین اکتوبر 30، 2013 #1,290 مِلی ہیں غم کے فسانے کو سُرخیاں جن سے ! وہ حادثے، مِرے سر بے شمار گزُرے ہیں ہوش جونپوری
طارق شاہ محفلین اکتوبر 30، 2013 #1,291 ثابت ہو، جاں گنوائی ہے اُس گل کی یاد میں کچُھ دوستوں نے رکھ دیے اندر کفن کے پُھول زار ہمیر پوری
طارق شاہ محفلین اکتوبر 30، 2013 #1,292 نِکلا جو سیرِ باغ کو، وہ شُعلہ رُو حَسِیں پتوں میں مُنہ چُھپا گئے مارے جلن کے پُھول زار ہمیر پوری
طارق شاہ محفلین اکتوبر 30، 2013 #1,293 تو جہاں جائے گی غارت گرِ ہستی بن کر ! ہم بھی اب ساتھ تِرے گردشِ دوراں ہوں گے حفیظ ہوشیارپوری
طارق شاہ محفلین اکتوبر 30، 2013 #1,294 کِس قدر سخت ہے، یہ ترک و طلب کی منزل اب کبھی اُن سے مِلے بھی تو پشیماں ہوں گے حفیظ ہوشیار پوری
طارق شاہ محفلین اکتوبر 30، 2013 #1,295 سحر ہُوئی بھی تو اُس کو یقیں نہ آئے گا جو بد نصیب اُمیدِ سحر سے گُذرا ہے حَرَم ہو، دِیر ہو، راہیں ہیں ایک منزل کی کوئی اِدھر سے تو کوئی اُ دھر سےگُذرا ہے حفیظ ہوشیارپوری
سحر ہُوئی بھی تو اُس کو یقیں نہ آئے گا جو بد نصیب اُمیدِ سحر سے گُذرا ہے حَرَم ہو، دِیر ہو، راہیں ہیں ایک منزل کی کوئی اِدھر سے تو کوئی اُ دھر سےگُذرا ہے حفیظ ہوشیارپوری
طارق شاہ محفلین اکتوبر 30، 2013 #1,296 مرتے ہیں مگر جان سے جانا نہیں آتا ! زندہ ہیں مگر آپ میں آنے کے نہیں ہم انجم رومانی
طارق شاہ محفلین اکتوبر 30، 2013 #1,297 اُنہیں صدیوں نہ بُھولے گا زمانہ یہاں جو حادثے کل ہو گئے ہیں ناصر کاظمی
طارق شاہ محفلین اکتوبر 30، 2013 #1,298 بزم مقتل جو سجے کل، تو یہ اِمکان بھی ہے ہم سے بسمل تو رہیں آپ سا قاتل نہ رہے احمد فراز
طارق شاہ محفلین اکتوبر 30، 2013 #1,299 منصف ہو اگر تم تو کب انصاف کروگے مجرم ہیں اگر ہم تو سزا کیوں نہیں دیتے احمد فراز
ص صائمہ شاہ محفلین اکتوبر 30، 2013 #1,300 اپنے ٹھنڈے دلوں کے لیے مانگ کر ہم سے لے جاؤ جتنی جلن چاہیے کلیم عاجز