ٹُوٹ جائیں نہ رگیں ضبط مُسلسل سےکہیں چُھپ کےتنہائی میں کچھ اشک بہالے تُو بھی نوشی گیلانی
طارق شاہ محفلین نومبر 2، 2013 #1,321 ٹُوٹ جائیں نہ رگیں ضبط مُسلسل سےکہیں چُھپ کےتنہائی میں کچھ اشک بہالے تُو بھی نوشی گیلانی
طارق شاہ محفلین نومبر 2، 2013 #1,322 یہ جُدائیوں کے رستے، بڑی دُور تک گئے ہیں جو گیا، وہ پھر نہ آیا، مِری بات مان جاؤ کسی بے وفا کی خاطر یہ جُنوں فراز کب تک جو تُمھیں بھُلا چُکا ہے، اُسے تم بھی بُھول جاؤ احمد فراز
یہ جُدائیوں کے رستے، بڑی دُور تک گئے ہیں جو گیا، وہ پھر نہ آیا، مِری بات مان جاؤ کسی بے وفا کی خاطر یہ جُنوں فراز کب تک جو تُمھیں بھُلا چُکا ہے، اُسے تم بھی بُھول جاؤ احمد فراز
طارق شاہ محفلین نومبر 2، 2013 #1,323 جب بھی کسی کا ذکر چھڑا ہے، جب بھی کسی کی بات چلی ہے یہی رہا ہے ذکر مُسلسل، بات یہی دن رات چلی ہے مُضطر اکبرآبادی
جب بھی کسی کا ذکر چھڑا ہے، جب بھی کسی کی بات چلی ہے یہی رہا ہے ذکر مُسلسل، بات یہی دن رات چلی ہے مُضطر اکبرآبادی
ص صائمہ شاہ محفلین نومبر 2، 2013 #1,324 زاہد شراب پینے سے کافر ہوا میں کیوں کیا ڈیڑھ چلو پانی میں ایمان بہہ گیا ذوق
ص صائمہ شاہ محفلین نومبر 2، 2013 #1,325 اب تک نہ کھل سکا کہ مرے روبرو ہے کون! کس سے مکالمہ ہے ! پسِ گفتگو ہے کون! سایہ اگر ہے وہ تو ہے اُس کا بدن کہاں؟ مرکز اگر ہوں میں تو مرے چار سو ہے کون! امجد اسلام امجد
اب تک نہ کھل سکا کہ مرے روبرو ہے کون! کس سے مکالمہ ہے ! پسِ گفتگو ہے کون! سایہ اگر ہے وہ تو ہے اُس کا بدن کہاں؟ مرکز اگر ہوں میں تو مرے چار سو ہے کون! امجد اسلام امجد
ص صائمہ شاہ محفلین نومبر 2، 2013 #1,326 ایک ہیں اُن کو اپنے بیگانے جو مِلا اُس پہ ہاتھ صاف کیا نصیرالدین نصیر
طارق شاہ محفلین نومبر 2، 2013 #1,327 قائم کِیا ہے میں نے فنا کے وجُود کو دُنیا سمجھ رہی ہے فنا ہو گیا ہوں میں حفیظ جالندھری
طارق شاہ محفلین نومبر 2، 2013 #1,328 نا آشنا ہیں رتبۂ دیوانگی سے دوست ! کمبخت جانتے نہیں، کیا ہو گیا ہوں میں حفیظ جالندھری
طارق شاہ محفلین نومبر 3، 2013 #1,329 نِگاہ و دِل کا افسانہ قریبِ اِختمام آیا ہمیں اب اِس سے کیا، آئی سحر یا وقتِ شام آیا آخری تدوین: نومبر 3، 2013
طارق شاہ محفلین نومبر 3، 2013 #1,330 انداز ہُو بہُو تِری آوازِ پا کا تھا دیکھا نِکل کےگھر سے تو، جھونکا ہوا کا تھا احمد ندیم قاسمی
طارق شاہ محفلین نومبر 3، 2013 #1,331 کِس محبّت سے گلے مِل کے بٹھایا نزدیک ہم کو مجنُوں جو مِلا نجد کے ویرانے میں نشاط بسوانی
طارق شاہ محفلین نومبر 3، 2013 #1,332 کہاں کا وصل، کیسی آرزو، اے دِل ! وہ کہتے ہیں نہ میں حسرت کرُوں پُوری، نہ تُو ارمان پیدا کر احسن مارہروی
کہاں کا وصل، کیسی آرزو، اے دِل ! وہ کہتے ہیں نہ میں حسرت کرُوں پُوری، نہ تُو ارمان پیدا کر احسن مارہروی
طارق شاہ محفلین نومبر 3، 2013 #1,333 ہمارا اِنتخاب اچھّا نہیں اے دل! تو پھر تُو ہی خیالِ یار سے، بہتر کوئی، مہمان پیدا کر احسن مارہروی
طارق شاہ محفلین نومبر 3، 2013 #1,334 ادا میں بانکپن، انداز میں اِک آن پیدا کر تجھے معشُوق بننا ہے، تو پُوری شان پیدا کر احسن مارہروی
طارق شاہ محفلین نومبر 3، 2013 #1,335 یہ وہ موسم ہے جس میں کوئی پتّہ بھی نہیں ہلتا دل تنہا اُٹھاتا ہے، صعوبت شامِ ہجراں کی احمد مشتاق
طارق شاہ محفلین نومبر 3، 2013 #1,336 گزُارا ہم نے تنہائی کا دن تو، شام تک لیکن ! گزُرجائے گی جب یہ شامِ تنہائی، تو کیا ہوگا افتخار بدایونی
گزُارا ہم نے تنہائی کا دن تو، شام تک لیکن ! گزُرجائے گی جب یہ شامِ تنہائی، تو کیا ہوگا افتخار بدایونی
طارق شاہ محفلین نومبر 3، 2013 #1,337 حرم ہو یا صنم خانہ، ہمیں کیا عارسجدے میں مگر، تشنہ رہا ذوقِ جبیں سائی، تو کیا ہوگا افتخار بدایونی
طارق شاہ محفلین نومبر 3، 2013 #1,338 مِرے لب سی، مگر کل سامنے دُنیا کے ، اے ظالم ! بَعُنوانِ سِتم ، یہ داستاں آئی ، تو کیا ہوگا افتخار بدایونی
مِرے لب سی، مگر کل سامنے دُنیا کے ، اے ظالم ! بَعُنوانِ سِتم ، یہ داستاں آئی ، تو کیا ہوگا افتخار بدایونی
طارق شاہ محفلین نومبر 4، 2013 #1,339 تجھ کو آواز دیں، یہ تاب کہاں ! ہم خود اپنی صدا سے ڈرتے ہیں شکیل بدایونی
طارق شاہ محفلین نومبر 4، 2013 #1,340 دشمنوں کے سِتم کا خوف نہیں ! دوستوں کی وفا سے ڈرتے ہیں شکیل بدایونی