طارق شاہ

محفلین

بساطِ عِجز میں، اِک آہ تھی متاعِ حیات !
سو وہ بھی صرفِ سِتم ہائے روزگار ہُوئی


cm29.jpg

فانی بدایونی
 
آخری تدوین:

طارق شاہ

محفلین

کر ذرا اور بھی، اے جوش جنُوں! خوار و ذلیل
مجھ سے، ایسا ہو کہ ناصح کو بھی عار آ جائے


مومِن خاں مومِن
 

طارق شاہ

محفلین

دستِ تقدیر میں، شمشیرِ جفا دینا ہے
خود بہ خود بندۂ تسلیم ورضا ہوجانا

xj0y.jpg

حفیظ جالندھری
 
آخری تدوین:

طارق شاہ

محفلین

ایسا بھی کیا مِزاج ، قیامت کا دن ہے آج
پیشِ خُدا، تم اور بھی بے باک ہو گئے


xj0y.jpg

حفیظ جالندھری
 
آخری تدوین:

طارق شاہ

محفلین

بیتاب تیرے درد سے تھے چارہ گر حفیظ !
کیا جانیے، وہ درد کے مارے کہاں گئے

xj0y.jpg

حفیظ جالندھری
 
آخری تدوین:

طارق شاہ

محفلین

یہ کیا مُقام ہے؟ وہ نظارے کہاں گئے ؟
وہ پُھول کیا ہُوئے، وہ سِتارے کہاں گئے

باندھا تھا، کیا ہَوا پہ وہ اُمّید کا طِلِسْم
رنگینئ نظر کے غُبارے کہاں گئے


xj0y.jpg

حفیظ جالندھری
 
آخری تدوین:

طارق شاہ

محفلین

کی آہ ہم نے، لیکن اُس نے اِدھر نہ دیکھا
اِس آہ میں تو ہم نے کچُھ بھی اثر نہ دیکھا

دو دو پہر تک اُس کے آگے کھڑا رہا میں !
پر اُس نے ضِد کے مارے، بھر کر نظر نہ دیکھا

غُلام ہمدانی مُصحفی
 

طارق شاہ

محفلین

صُبْح خیزوں کو موت آگئی کیا ہجر کی شب
مُرغ بولے ہے، نہ مُلّا ہی اذاں دیتا ہے

غُلام ہمدانی مُصحفی
 
آخری تدوین:

طارق شاہ

محفلین

ذرا تُو دیکھ تو، صنّاع دستِ قدرت نے !
طِلِسْم خاک سے نقشے اُٹھائے ہیں کیا کیا

میں اُس کے حُسن کے عالم کی کیا کروں تعریف
نہ پُوچھ مجھ سے، کہ عالم دِکھائے ہیں کیا کیا

غُلام ہمدانی مُصحفی
 

طارق شاہ

محفلین

شبِ ہجراں تھی، میں تھا، اور تنہائی کا عالم تھا
غرض اُس شب عجب ہی بے سروپائی کا عالم تھا

گریباں غنچۂ گُل نے کِیا گُلشن میں سو ٹکرے
کہ ہر فندق پہ اُس کے طُرفہ رعنائی کا عالم تھا

غُلام ہمدانی مُصحفی
 
آخری تدوین:

طارق شاہ

محفلین

کارِ دِیں اُس بُت کے ہاتھوں ہائے ابتر ہو گیا
جس مُسلمان نے، اُسے دیکھا وہ کافر ہو گیا


انعام الله خاں یقین
 

طارق شاہ

محفلین

آنکھ سے نِکلے پہ آنسو کا خُدا حافظ یقیں
گھر سے جو باہر گیا لڑکا، وہ ابتر ہوگیا

اِنعام الله خاں یقین
 

طارق شاہ

محفلین

عیش وراحت کے تلاشی ہیں یہ سارے بے درد
ایک ہم کو ہے یہی فکر، کہ آزار کہاں

عشق اگر کیجئے ، دِل کیجئے کِس سے خالی
درد وغم کم نہیں، اِس دور میں غمخوار کہاں


اِنعام الله خاں یقین
 
Top