خیالِ یار، لے پہنچا کہاں تک نہیں پہنچیں جہاں وہم و گماں تک تقی لکھنوی
طارق شاہ محفلین نومبر 22، 2013 #1,561 خیالِ یار، لے پہنچا کہاں تک نہیں پہنچیں جہاں وہم و گماں تک تقی لکھنوی آخری تدوین: نومبر 22، 2013
طارق شاہ محفلین نومبر 22، 2013 #1,562 لاکھوں ہوئے پامال پر اب چاہتے کیا ہو کچھ فرض یہی ہے، کہ قیامت ہی بپا ہو رُخسار وہ نازک ہے کہ گُل جس پہ فِدا ہو قامت، وہ قیامت ہے، کہ آفت ہی بپا ہو تقی لکھنوی
لاکھوں ہوئے پامال پر اب چاہتے کیا ہو کچھ فرض یہی ہے، کہ قیامت ہی بپا ہو رُخسار وہ نازک ہے کہ گُل جس پہ فِدا ہو قامت، وہ قیامت ہے، کہ آفت ہی بپا ہو تقی لکھنوی
طارق شاہ محفلین نومبر 22، 2013 #1,563 پیشانی ہے وہ ماہ ، کہ مہر اُس پہ تصدّق ابرو ہے وہ تلوار، سپر جس کی قضا ہو تقی لکھنوی
طارق شاہ محفلین نومبر 22، 2013 #1,564 ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﭼﺎﻧﺪ ﺳﮯ ﺭُﺥ ﮐﯽ ﻗﺴﻢ، ﻣﯿﮟ ﮨﯽ ﮨﻮﮞ ﻗﻤﺮ ﺟﮕﺮ ﮐﺎ ﺩﺍﻍ ﺩِﮐﮭﺎ ﺩُﻭﮞ، ﺟﻮ ﺍﻋﺘﺒﺎﺭ ﻧﮧ ﮨﻮ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﻗﻤﺮ ﺟﻼﻟﻮﯼ
طارق شاہ محفلین نومبر 22، 2013 #1,565 کمی ذرا سی اگر فاصلے میں آ جائے ! وہ شخص پھر سے مِرے رابطے میں آ جائے اُسے کرید رہا ہُوں طرح طرح سے، کہ وہ جہت جہت سے مِرے جائزے میں آ جائے فراغ روہوی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سبحان الله آخری تدوین: نومبر 22، 2013
کمی ذرا سی اگر فاصلے میں آ جائے ! وہ شخص پھر سے مِرے رابطے میں آ جائے اُسے کرید رہا ہُوں طرح طرح سے، کہ وہ جہت جہت سے مِرے جائزے میں آ جائے فراغ روہوی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سبحان الله
طارق شاہ محفلین نومبر 22، 2013 #1,566 کمال جب ہے کہ ، سنْورے وہ اپنے درپن میں ! اور اُس کا عکس، مِرے آئینے میں آ جائے فراغ روہوی آخری تدوین: نومبر 22، 2013
طارق شاہ محفلین نومبر 22، 2013 #1,567 دماغ، اہل محبّت کا ساتھ دیتا نہیں ! اُسے کہو کہ وہ دل کے کہے میں آجائے فراغ روہوی
طارق شاہ محفلین نومبر 22، 2013 #1,568 بس اِک فراغ بچا ہے جنُوں پسند یہاں ! کہو کہ وہ بھی مِرے قافلے میں آ جائے فراغ روہوی کلکتہ ، انڈیا آخری تدوین: نومبر 22، 2013
طارق شاہ محفلین نومبر 22، 2013 #1,569 آساں تو کبھی یوں بھی نہ تھیں شوق کی راہیں اِس دور کی آفات سے، الله کی پناہیں ہم اہلِ وفا روز بدلتے نہیں دلدار اِک بار کریں پیار تو، تا حشر نباہیں ڈاکٹر دلدار احمد علوی لاہور پاکستان
آساں تو کبھی یوں بھی نہ تھیں شوق کی راہیں اِس دور کی آفات سے، الله کی پناہیں ہم اہلِ وفا روز بدلتے نہیں دلدار اِک بار کریں پیار تو، تا حشر نباہیں ڈاکٹر دلدار احمد علوی لاہور پاکستان
طارق شاہ محفلین نومبر 23، 2013 #1,570 اِس پر نہ قدم رکھنا کہ یہ راہِ وفا ہے سرشار نہیں ہو، کہ گزر جاؤگے لوگو سرشار صدیقی کراچی، پاکستان آخری تدوین: نومبر 23، 2013
طارق شاہ محفلین نومبر 23، 2013 #1,571 وقتِ رُخصت بڑا مُشکل تھا چُھپانا غم کا ! اشک آنکھوں سے رَواں تھے، جو روانہ وہ تھا شفیق خلش آخری تدوین: نومبر 23، 2013
طارق شاہ محفلین نومبر 23، 2013 #1,572 خوش خیالی ہی مِری کھینچ کے لائی ہوگی در حقیقت تو مِرے در وہ نہ آیا ہوگا شفیق خلش آخری تدوین: نومبر 23، 2013
طارق شاہ محفلین نومبر 23، 2013 #1,573 کیا کہیں ہجرکے ایّامِ عقوبت کا تمہیں کیا ستم دیکھ کے تنہا نہیں ڈھایا ہوگا شفیق خلش آخری تدوین: نومبر 23، 2013
طارق شاہ محفلین نومبر 23، 2013 #1,574 سوچ کر اپنے ہی مکتوب پہ رشک آتا ہے اُس نے مِلتے ہی اُسے دل سے لگایا ہوگا شفیق خلش آخری تدوین: نومبر 23، 2013
طارق شاہ محفلین نومبر 23، 2013 #1,575 اِس جُرمِ عاشقی میں برابر کے ہو شریک تم بھی خلش، کہ دل کو ہدایت کبھی نہ کی شفیق خلش آخری تدوین: نومبر 23، 2013
طارق شاہ محفلین نومبر 23، 2013 #1,576 بھرتا ہُوں دَم میں اب بھی اُسی دلنواز کا ترسیلِ غم میں جس نے کفایت کبھی نہ کی شفیق خلش کراچی، پاکستان
بھرتا ہُوں دَم میں اب بھی اُسی دلنواز کا ترسیلِ غم میں جس نے کفایت کبھی نہ کی شفیق خلش کراچی، پاکستان
طارق شاہ محفلین نومبر 23، 2013 #1,577 ہوگا غلط ، اگر یہ کہیں کارِعشق میں عقل و ہُنر نے دل کی حمایت کبھی نہ کی شفیق خلش آخری تدوین: نومبر 23، 2013
طارق شاہ محفلین نومبر 23، 2013 #1,578 بہل ہی جائیں گے ایّام ہجرتوں کے خَلِش خیال وخواب اُسی حُسنِ بے مثال کے رکھ شفیق خلش کراچی پاکستان آخری تدوین: نومبر 23، 2013
طارق شاہ محفلین نومبر 23، 2013 #1,579 بڑے خلوص سے احوال پُوچھنے کیلئے گزُر گئی شبِ فُرقت تو میرے یار آئے مُصطفیٰ زیدی
طارق شاہ محفلین نومبر 23، 2013 #1,580 ہر اِک نے کہا ، کیُوں تجھے آرام نہ آیا سُنتے رہے ہم ، لب پہ تِرا نام نہ آیا مُصطفیٰ زیدی