مت پُوچھ کہ ہم ضبط کی کِس راہ سے گُزرے یہ دیکھ کہ تُجھ پر کوئی اِلزام نہ آیا مُصطفیٰ زیدی
طارق شاہ محفلین نومبر 23، 2013 #1,581 مت پُوچھ کہ ہم ضبط کی کِس راہ سے گُزرے یہ دیکھ کہ تُجھ پر کوئی اِلزام نہ آیا مُصطفیٰ زیدی
طارق شاہ محفلین نومبر 23، 2013 #1,582 بس ایک ہم تھے جو تھوڑا سا سر اُٹھا کے چلے اِسی روش پہ رقیبوں کے واقعات تو دیکھ مُصطفیٰ زیدی
طارق شاہ محفلین نومبر 23، 2013 #1,583 حالات ایک جیسے ہیں دونوں جگہ فہیم باہر رہُوں بتاؤ کہ گھر جاؤں کیا کروں فہیم انور
طارق شاہ محفلین نومبر 23، 2013 #1,584 تمھارا چہرہ تمھیں ہُو بہُو دِکھاؤں گا میں آئینہ ہُوں، مِرا اعتبار تم بھی کرو فراغ روہوی
طارق شاہ محفلین نومبر 23، 2013 #1,585 اگر میں ہاتھ مِلاؤں، تو یہ ضرُوری ہے کہ صاف سینے کا اپنے غُبار تم بھی کرو فراغ روہوی
طارق شاہ محفلین نومبر 23، 2013 #1,586 کوئی ضرُوری نہیں ہے کہ سب کی طرح فراغ زمانے والی روش اِختیار تم بھی کرو فراغ روہوی
طارق شاہ محفلین نومبر 23، 2013 #1,587 میں سب سے مِلتا رہا ہنس کے اِس طرح کہ مجھے کسی نے دیکھا نہیں ٹوٹتے بکھرتے ہوئے فراغ روہوی
طارق شاہ محفلین نومبر 23، 2013 #1,588 آئیں اگر وہ یاد تو مرتے نہیں ہیں ہم حالت خراب دل کی، گو کرتے کہیں ہیں کم شفیق خلش
طارق شاہ محفلین نومبر 23، 2013 #1,589 بپتا ہم اپنے من کی سُنائیں کِسے خلش گھٹ گھٹ کے مر رہے ہیں، کہ ہمراز بھی نہیں شفیق خلش
طارق شاہ محفلین نومبر 23، 2013 #1,590 بدلے بہت ہیں ہم نے اطوار زندگی کے کُھلتے نہیں ہیں پھر بھی اسرار زندگی کے شفیق خلش
طارق شاہ محفلین نومبر 23، 2013 #1,591 مے نہ اُتری گلے سے، جو اُس بِن ہم کو یاروں نے پارسا جانا مومن خاں مومن
طارق شاہ محفلین نومبر 23، 2013 #1,592 شکوہ کرتا ہے بے نیازی کا ! تو نے مومن بُتوں کو کیا جانا مومن خاں مومن
طارق شاہ محفلین نومبر 23، 2013 #1,593 اُس کے اُٹھتے ہی ہم جہاں سے اُٹھے کیا قیامت ہے دل کا آ جانا مومن خاں مومن
طارق شاہ محفلین نومبر 23، 2013 #1,594 سُلوکِ ناروا ہم سے زمانہ لاکھ کرے روّیہ اُن سا ہی، تم تو نہ اختیار کرو شفیق خلش
طارق شاہ محفلین نومبر 23، 2013 #1,595 تمھیں خُدا نے ہمارے لئے بنایا ہے ہماری بات کا، لِلہ اعتبار کرو شفیق خلش
طارق شاہ محفلین نومبر 23، 2013 #1,596 اُمیدِ وصل میں ہو سہل زندگی اپنی کبھی کہو تو مِری جان انتظار کرو شفیق خلش
طارق شاہ محفلین نومبر 23، 2013 #1,597 کاش تکمیلِ آرزو کے لئے پھر میسّر ہو، ذوقِ آوارہ ہیں ضیا ؤں کی بخششیں ساغر ذرّہ ذرّہ ہے، آج مہ پارہ ساغر صدیقی
کاش تکمیلِ آرزو کے لئے پھر میسّر ہو، ذوقِ آوارہ ہیں ضیا ؤں کی بخششیں ساغر ذرّہ ذرّہ ہے، آج مہ پارہ ساغر صدیقی
طارق شاہ محفلین نومبر 24، 2013 #1,598 یوں تو دنیا میں قیامت کے پری رُو دیکھے سب سے بڑھ کر تجھے اے فتنۂ محشر پایا جوہر لالہ مادھو رام
طارق شاہ محفلین نومبر 24، 2013 #1,599 ٹھہری جو وصل کی تو ہُوئی صبح شام سے بُت مہرباں ہُوئے تو خُدا مہرباں نہ تھا جوہر لالہ مادھو رام
طارق شاہ محفلین نومبر 24، 2013 #1,600 کیا یاد کرکے روؤں کہ ، کیسا شباب تھا ! کچھ بھی نہ تھا، ہوا تھی،کہانی تھی، خواب تھا اب عطر بھی مَلو تو تکلّف کی بُو کہاں وہ دن ہَوا ہُوئے جو پسینہ گُلاب تھا جوہر لالہ مادھو رام
کیا یاد کرکے روؤں کہ ، کیسا شباب تھا ! کچھ بھی نہ تھا، ہوا تھی،کہانی تھی، خواب تھا اب عطر بھی مَلو تو تکلّف کی بُو کہاں وہ دن ہَوا ہُوئے جو پسینہ گُلاب تھا جوہر لالہ مادھو رام