زندگی ہے، یا کوئی طوفان ہے ہم تو اِس جینے کے ہاتھوں مر چلے میر تقی میر
طارق شاہ محفلین نومبر 27، 2013 #1,661 زندگی ہے، یا کوئی طوفان ہے ہم تو اِس جینے کے ہاتھوں مر چلے میر تقی میر
طارق شاہ محفلین نومبر 27، 2013 #1,664 وفورِ شوقِ عبادت سے برقِ مُضطرہُوں مِری جبیں کو مگر آستاں نہیں ملتا اثر صہبائی
طارق شاہ محفلین نومبر 27، 2013 #1,665 بنی ہے محفلِ ہستی نگار خانۂ حُسن تلاش جس کی ہے، اُس کا نِشاں نہیں مِلتا اثر صہبائی
طارق شاہ محفلین نومبر 27، 2013 #1,666 نہ چھیڑ بہرِ خُدا ، صاف صاف کہہ ، قاصد تِری نِگاہ سے تیرا بیاں نہیں مِلتا اثر صہبائی
طارق شاہ محفلین نومبر 27، 2013 #1,667 اثر ، نوائے پریشان ہُوں بزم ہستی میں کوئی انیس ، کوئی رازداں نہیں مِلتا اثر صہبائی
طارق شاہ محفلین نومبر 27، 2013 #1,668 اثر ہے نام، وطن لکھنؤ ، عزیز استاد نکالتا ہُوں نئے راستے زباں کے لئے میرزا جعفرعلی خاں، اثر لکھنوی
طارق شاہ محفلین نومبر 27، 2013 #1,669 شاعری لُطفِ زباں تک نہیں محدُود اثر ساتھ ہی ساتھ ، فراوانی جذبات بھی ہو جعفرعلی خاں، اثر لکھنوی
طارق شاہ محفلین نومبر 27، 2013 #1,670 دونوں گنْوا کے خود پہ ہم احسان کرگئے دل جان کا عذاب تھا ، سر بارِ دوش تھا جعفرعلی خاں، اثر لکھنوی
طارق شاہ محفلین نومبر 27، 2013 #1,672 وہ لوگ تم نے ایک ہی شوخی میں کھودیے ڈھونڈا تھا آسماں نے جنھیں خاک چھان کے میر تقی میر
طارق شاہ محفلین نومبر 27، 2013 #1,673 کرتے کِس منہ سے ہو غُربت کی شکایت غالب تم کو ، بے مہرئ یارانِ وطن یاد نہیں مرزا غالب
طارق شاہ محفلین نومبر 27، 2013 #1,674 فانی، مِرے عمل ، ہمہ تن جبر ہی سہی ! سانچے میں اِختیار کے ڈھالے ہُوئے تو ہیں شوکت علی خان ، فانی بدایونی
فانی، مِرے عمل ، ہمہ تن جبر ہی سہی ! سانچے میں اِختیار کے ڈھالے ہُوئے تو ہیں شوکت علی خان ، فانی بدایونی
طارق شاہ محفلین نومبر 27، 2013 #1,675 موج نے ڈوبنے والوں کو بہت کچُھ پلٹا رُخ مگرجانبِ ساحِل نہیں ہونے پائے شوکت علی خان ، فانی بدایونی
طارق شاہ محفلین نومبر 27، 2013 #1,676 مسرت! آہ تُو بستی ہے کِن سِتاروں میں زمیں پہ، عمرہُوئی تیری جستجو کرتے اختر شیرانی
طارق شاہ محفلین نومبر 27، 2013 #1,677 جنُونِ عِشق کی تاثِیر تو، یہ تھی اختر کہ ہم نہیں، وہ خود اِظہارِ آرزُو کرتے اختر شیرانی
طارق شاہ محفلین نومبر 27، 2013 #1,678 تم کو ہزارشرم سہی، مجھ کو لاکھ ضبط اُلفت وہ راز ہے کہ ، چھپایا نہ جائے گا الطاف حُسین حالی
طارق شاہ محفلین نومبر 27، 2013 #1,679 مقصود اپنا کچھ نہ کُھلا لیکن اِس قدر یعنی، وہ ڈھونڈھتے ہیں کہ پایا نہ جائے گا الطاف حُسین حالی
طارق شاہ محفلین نومبر 27، 2013 #1,680 جھگڑوں میں اہلِ دیں کے، نہ حالی پڑیں بس آپ قِصّہ حضُور سے یہ چُکایا نہ جائے گا الطاف حُسین حالی