یہ اور بزم نہیں ، بزمِ حُسن ہے باقر ! یہاں کے صبح کے بُھولے کبھی نہ شام آئے باقر زیدی
طارق شاہ محفلین نومبر 30، 2013 #1,721 یہ اور بزم نہیں ، بزمِ حُسن ہے باقر ! یہاں کے صبح کے بُھولے کبھی نہ شام آئے باقر زیدی
طارق شاہ محفلین نومبر 30، 2013 #1,722 رُعبِ جمال و جذبِ محبّت تو دیکھنا اُٹھتی نہیں نِگاہ ، مگر دیکھتا ہوں میں جگرمُرادآبادی
طارق شاہ محفلین نومبر 30، 2013 #1,723 مجبُورئ کمالِ محبّت تو دیکھنا ! جینا نہیں قبُول، جئے جا رہا ہوں میں جگرمُرادآبادی
طارق شاہ محفلین نومبر 30، 2013 #1,724 بڑے مزے سے گُزرتی ہے بیخودی میں امِیر خدا وہ دن نہ دِکھائے کہ ہوشیار ہوں میں امِیر مِینائی
طارق شاہ محفلین نومبر 30، 2013 #1,725 وعدہ خلاف یار سے کہیو یہ نامہ بر آنکھوں کو روگ دے گئے ہو اِنتظار کا حیدرعلی آتش آخری تدوین: دسمبر 1، 2013
طارق شاہ محفلین نومبر 30، 2013 #1,726 بڑا مزہ ہو جو محشر میں ہم کریں شکوہ ! وہ مِنّتوں سے کہے چُپ رہوخُدا کے لئے داغ دہلوی
طارق شاہ محفلین نومبر 30، 2013 #1,727 کیفیتِ چشم اُس کی مجھے یاد ہے سودا ساغر کو مِرے ہاتھ سے لینا کہ چلا میں مرزا رفیع سودا
طارق شاہ محفلین نومبر 30، 2013 #1,728 اُن کے دیکھے سے جو آجاتی ہے مُنہ پر رونق وہ سمجھتے ہیں، کہ بیمار کا حال اچھا ہے مرزا غالب
طارق شاہ محفلین نومبر 30، 2013 #1,729 یہ آدمی ہے کہ برسوں جمال رہتا ہے وگرنہ ماہ کو اِک شب کمال رہتا ہے امام بخش ناسخ
طارق شاہ محفلین نومبر 30، 2013 #1,730 اب تو جاتے ہیں میکدے سے میر پھر مِلیں گے ، اگر خُدا لایا میر تقی میر
طارق شاہ محفلین نومبر 30، 2013 #1,731 کسی کا حُسن اگر بے نقاب ہوجاتا نظامِ عالمِ ہستی خراب ہو جاتا جلیل حسن جلیل مانکپوری
طارق شاہ محفلین دسمبر 1، 2013 #1,732 کچھ دام و قفس پر نہیں موقوُف اَسیری بُلبُل کے لئے کیا رگِ گُل دام نہیں ہے جلیل حسن جلیل مانکپوری
طارق شاہ محفلین دسمبر 1، 2013 #1,733 کہا میں نے گُل کا ہے کتنا ثبات کلی نے یہ سُن کر تبسّم کیا میرتقی میر
طارق شاہ محفلین دسمبر 1، 2013 #1,734 مجھے، اب دیکھ کر ابرِ شفق آلودہ، یاد آیا ! کہ فرقت میں تِری، آتش برستی تھی گلستاں پر مرزا غالب
طارق شاہ محفلین دسمبر 1، 2013 #1,735 جفا سے تھک گئے تو بھی نہ پُوچھا کہ تو نے کِس توقّع پر وفا کی مومن خاں مومن
طارق شاہ محفلین دسمبر 1، 2013 #1,736 تم ہمارے کسی طرح نہ ہُوئے ورنہ ، دُنیا میں کیا نہیں ہوتا مومن خاں مومن
طارق شاہ محفلین دسمبر 1، 2013 #1,737 خُدا کو اہلِ جہاں جب بنا چُکے تو فراق پُکار اُٹھّے کہ ، خُدا نے ہمیں بنایا ہے فراق گورکھپوری
طارق شاہ محفلین دسمبر 1، 2013 #1,738 فکر ہی ٹھہری تو دل کو فکرِ خُوباں کیوں نہ ہو خاک ہونا ہے تو خاکِ کوُئے جاناں کیوں نہ ہو جوش ملیح آبادی
فکر ہی ٹھہری تو دل کو فکرِ خُوباں کیوں نہ ہو خاک ہونا ہے تو خاکِ کوُئے جاناں کیوں نہ ہو جوش ملیح آبادی
طارق شاہ محفلین دسمبر 1، 2013 #1,739 اِ ک نہ اِک رفعت کے آگے سجدہ لازم ہے تو پھر آدمی محوِ سجُودِ سروِ خُوباں کیوں نہ ہو جوش ملیح آبادی
کاشفی محفلین دسمبر 1، 2013 #1,740 اپنا رکھوں خیال، جہاں کا رکھوں خیال اتنی ترے خیال میں فرصت کہاں مجھے (بہزاد لکھنوی)