زیست ہے جب مُستقل آوارہ گردی ہی کا نام عقل والوں پھر طوافِ کوُئے جاناں کیوں نہ ہو جوش ملیح آبادی
طارق شاہ محفلین دسمبر 1، 2013 #1,741 زیست ہے جب مُستقل آوارہ گردی ہی کا نام عقل والوں پھر طوافِ کوُئے جاناں کیوں نہ ہو جوش ملیح آبادی
طارق شاہ محفلین دسمبر 1، 2013 #1,742 کچُھ نہیں اِس کے سِوا جوش حرِیفوں کا کلام وصل نے شاد کیا ، ہجر نے نا شاد کیا جوش ملیح آبادی
طارق شاہ محفلین دسمبر 1، 2013 #1,743 یاد اُس کی اِتنی خُوب نہیں میر باز آ نادان پھر وہ دل سے بُھلایا نہ جائے گا میر تقی میر
طارق شاہ محفلین دسمبر 1، 2013 #1,744 تُجھی کو جو یاں جلوہ فرما نہ دیکھا ! برابر ہے ، دُنیا کو دیکھا نہ دیکھا میر تقی میر
کاشفی محفلین دسمبر 1، 2013 #1,745 تم کیفیت نہ ڈھونڈو میرے دل و جگر میں نظروں سے پوچھ لو نا کیا ہے مری نظر میں (بہزاد لکھنوی)
طارق شاہ محفلین دسمبر 1، 2013 #1,746 تِرے کوُچے ہر بہانے مجھے دن سے رات کرنا کبھی اِس سے بات کرنا کبھی اُس سے بات کرنا شیخ غلام ہمدانی مصحفی
تِرے کوُچے ہر بہانے مجھے دن سے رات کرنا کبھی اِس سے بات کرنا کبھی اُس سے بات کرنا شیخ غلام ہمدانی مصحفی
طارق شاہ محفلین دسمبر 1، 2013 #1,747 زندگی اپنی، ہو کے اُن سے جُدا سخت گزرے گی ، اگر گزُرے حسرت موہانی
طارق شاہ محفلین دسمبر 1، 2013 #1,748 کوُچہ اُس فتنۂ دوراں کا دِکھا کر چھوڑا دل نے آخر ، ہمیں دیوانہ بناکر چھوڑا حسرت موہانی
طارق شاہ محفلین دسمبر 1، 2013 #1,750 الُٹی ہوگئیں سب تدبیریں، کچُھ نہ دوا نے کام کِیا دیکھا اِس بیمارئ دل نے آخر کام تمام کِیا میر تقی میر
الُٹی ہوگئیں سب تدبیریں، کچُھ نہ دوا نے کام کِیا دیکھا اِس بیمارئ دل نے آخر کام تمام کِیا میر تقی میر
طارق شاہ محفلین دسمبر 1، 2013 #1,751 تمناؤں میں اُلجھایا گیا ہُوں کھلونے دیکے بہلایا گیا ہُوں شادعظیم آبادی
طارق شاہ محفلین دسمبر 1، 2013 #1,752 سُنا ہے میں نے بھی ذکرِ بہشت وحور و قصور خُدا کا شُکر ہے نیّت مِری خراب نہیں حفیظ جالندھری
طارق شاہ محفلین دسمبر 1، 2013 #1,753 جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دن بیٹھے رہیں تصوّرِ جاناں کئے ہوئے مرزا غالب
طارق شاہ محفلین دسمبر 1، 2013 #1,754 دریائے معاصی تنک آبی سے ہُوا خُشک میرا سرِ دامن بھی ابھی تر نہ ہُوا تھا مزا غالب
طارق شاہ محفلین دسمبر 1، 2013 #1,755 وہ زندہ ہم ہیں کہ ہیں رُوشناسِ خلق اے خضر نہ تم ، کہ چور بنے عمرِ جاوداں کے لئے مرزا غالب
طارق شاہ محفلین دسمبر 1، 2013 #1,756 ہر شام ہُوئی صبْح کو اِک خوابِ فراموش دُنیا ، یہی دُنیا ہے تو ، کیا یاد رہے گی یاس یگانہ چنگیزی آخری تدوین: دسمبر 1، 2013
طارق شاہ محفلین دسمبر 1، 2013 #1,757 جب تک خلشِ درد تھی، اِک گو نہ مزہ تھا جب سے مجھے آرام ہے، آرام نہیں ہے تم یاں سے گئے کیا مِری دُنیا ہی بدل دی وہ لطف نہیں ، وہ سحر و شام نہیں ہے جلیل حسن جلیل مانکپوری
جب تک خلشِ درد تھی، اِک گو نہ مزہ تھا جب سے مجھے آرام ہے، آرام نہیں ہے تم یاں سے گئے کیا مِری دُنیا ہی بدل دی وہ لطف نہیں ، وہ سحر و شام نہیں ہے جلیل حسن جلیل مانکپوری
طارق شاہ محفلین دسمبر 1، 2013 #1,758 نقش پا اپنا ، کہیں راہ میں ہوتا ہی نہیں ! سر سے کرتے ہیں مہم جب کوئی سر کرتے ہیں باقر زیدی آخری تدوین: دسمبر 1، 2013
طارق شاہ محفلین دسمبر 1، 2013 #1,759 جوش و خروش عشق میں پہلا سا کب خلش جب فیصلہ وہ تخت یا تختہ نہیں رہا شفیق خلش
طارق شاہ محفلین دسمبر 1، 2013 #1,760 مجھ کو تو ہوش نہیں ، تم کو خبر ہو شاید لوگ کہتے ہیں کہ تم نے مجھے برباد کِیا جوش ملیح آبادی