چوہدری صاحب! پہلا مصرع وزن میں نہیں ، یوں کریں گے تو صحیح ہوگا:بہت عجیب ہے روایت میرے بزرگوں کی
کہ پگڑیوں کو سروں سے عزیز رکھتے ہیں
شعر اچھا ہے ، شاعر ؟یہ شعر بھی سن لیں
کوہ انا کی برف تھی دونوں جمے رہے
جذبوں کی تیز دھوپ میں پگھلا نہ وہ نہ میں
میسج آیا تھا شاعر معلوم نہیں۔ ویسے بھی میسجز میں جس کا بھی شعر ہو فراز، وصی یا محسن کے کھاتے میں چلا جاتا ہے۔شعر اچھا ہے ، شاعر ؟
اگر میں کہتا تو یوں کہ :
دونوں انا کی برف سے ، زندہ جمے رہے !
جذبوں کی تیز دھوپ میں پگھلا نہ وہ نہ میں