راحیل فاروق
محفلین
متوجہ کرنے کا شکریہ، اوشو بھائی۔
قبلہ شاکرالقادری کی مساعی نہایت قابلِ تعریف ہیں۔ اللہ عزوجل کامیابی سے ہمکنار فرمائے۔
میں شوقیہ شاعر ہوں اور پنگل سے بالکل واقف نہیں۔ شاکر صاحب نے البتہ جو عروضی متبادلات پیش کیے ہیں ان کی بنیاد پر تعمیلِ ارشاد کی کوشش کی ہے۔ اگر پسند آتی ہے تو مزید کوشش کی جا سکتی ہے۔ کیونکہ یہ آہنگ مجھے ذاتی طور پر بھی مطبوع معلوم ہوا ہے۔
ملاحظہ ہو زندگی کا پہلا دوہا اور وہ بھی نعتیہ۔ ایں سعادت بزورِ بازو نیست!
---
صاحبﷺ تیری چاکری، اور خدا کا نام
اور بھلا کیا چاہیے، دو میں دین تمام