پاکستان ہندوؤں نے بنایا تھا؛ جسٹس جاوید اقبال فرزند علامہ محمد اقبال
وقار بھائی آپ نے سن ہی لیا ہو گا کہ ملا انڈین یونین کے مخالف ہوں گے۔ کیونکہ یہ سیکیولر طرز حکمرانی ہو گا۔ حالانکہ اقبال نے اپنی فرقہ وارانہ شاعری سے خوارج کے نظریے کوبالکل ویسے ہی فروغ دیا جیسے سرسید احمد خان نے دو قومی نظریے اور شاہ ولی اللہ نے جہاد کے ذریعے دیا تھا۔ ان حضرات کی وجہ سے مسلمان مل جل کر رہنے کے فطری تصور سے ناآشنا ہوتے گئے۔
ڈاکٹر جاویدصاحب فرماتے ہیں کہ مسٹرجناح نے پاکستان کا نعرہ محض انگریزوں اور ہندوؤں سے سودا طے کرنے کے لیے لگایا، صرف اسی بات سے انکی "دانشمندی" اور دور اندیشی کا اندازہ ہوتا ہے۔ مسٹر جناح کا وائسرائے بننے کا جو خواب ٹوٹا تو انہوں نے ایک انتہا پسند ٹولے کی قیادت سنبھالی جس کی پرورش خارجی نظریات نے کی تھی۔
جسونت سنگھ بی جے پی سے چھ سال کے لیے جناح کی تعریف میں کتاب لکھنے پر نکالے گئے تھے لیکن پھر وہ اسی پارٹی میں "توبہ" کے بعد شامل کر لیے گئے۔