راہبر نے کہا:اس گفتگو کو دیکھ کر مجھے ایک لطیفہ یاد آگیا۔ اگر آپ کو اس لطیفہ کا موقع محل سمجھ نہ آئے تو معذرت۔
دو بہرے ریل گاڑی کے سفر میں اکھٹے ہوگئے۔ وقت کاٹنے کے لیے ایک بہرے نے دوسرے سے پوچھا: “کیا آپ لاہور جارہے ہیں؟“
دوسرا بہرا سمجھا کہ نہ جانے کہاں جانے کا کہہ رہا ہے، اس نے جواب دیا: “نہیں، میں لاہور جارہا ہوں۔“
تیسرا بہرا بولا: “اچھا! میں سمجھا آپ لاہور جارہے ہیں۔“