اب کسے جانا ہے؟

قیصرانی

لائبریرین
میں بھی گیا ہوا تھا۔ گاڑی ری پیئر کرا کے واپس آگیا۔ اب بہت مزہ آ رہا ہے ڈرائیو کرنے میں :p
 

ظفری

لائبریرین
سوری شمشاد بھائی ۔۔ مجھے نہیں معلوم ہوا کہ آپ آئے اور میں چلا گیا ۔۔۔ کیونکہ میں جاب سے لاگ ان تھا اس لیئے زیادہ دیر ٹہر نہیں سکا ۔۔ ویسے آپ نے یہ دھاگہ جویریہ کی یاد میں رکھا ہے ۔۔۔اللہ خوش رکھے اس کو کیا درویش صفت لڑکی تھی وہ ۔۔۔۔مگر پتا نہیں‌ کیوں جب بھی میں اس دھاگے پر آتا ہوں تو جویریہ کی یاد کے حوالے سے خودبخود یہ شعر ہونٹوں پر مچل جاتا ہے کہ ۔۔

اس دریچے میں بھی اب کوئی نہیں اور ہم بھی
سر جھکائے ہوئے چپ چاپ گذر جاتے ہیں

:cry:
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی بات نہیں ظفری بھائی، پھر ملاقات ہو گی۔
ابھی تو میں بھی دفتر کے لیے نکل رہا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
یہ اطلاع دے رہا ہوں کہ میں آج حیدر آباد جا رہا ہوں۔ منگل کو واپسی ہوگی۔ یارانِ محفل فکر نہ کریں۔ ممکن ہوا تو وہاں سے بھی کوشش کروں گا محفل میں قدم رنجہ کی،
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
یہ اطلاع دے رہا ہوں کہ میں آج حیدر آباد جا رہا ہوں۔ منگل کو واپسی ہوگی۔ یارانِ محفل فکر نہ کریں۔ ممکن ہوا تو وہاں سے بھی کوشش کروں گا محفل میں قدم رنجہ کی،

خیریت سے جائیں۔ آپ کے “ قلم “ رنجہ کا انتظار رہے گا۔
 

ظفری

لائبریرین
استادِ محترم آپ خیریت سے جائیں اور خیریت سے آئیں ۔ آمین

اور اب میں بھی چلا ، انشاء اللہ موقع ملا تو رات کو حاضری دوں گا ۔
اللہ حافظ
 

ماوراء

محفلین
میں بھی چلوں، بے خیالی میں آج زیادہ باتیں کر گئی۔
273_comp26_1.gif
 
Top