اب کسے جانا ہے؟

شمشاد

لائبریرین
اچھی بات ہے، باتیں کم ہی کرنی چاہییں لیکن خواتین کی کم باتیں بھی حضرات کی باتوں سے بہت زیادہ ہوتی ہیں۔
 
لیجئے جناب! ہم بھی بس چلنے ہی کو ہیں۔ اور ڈر ہے کہ اب کی بار غیرحاضری تھوڑی طویل ہوجائے گی کیونکہ گذشتہ دو ماہ دفتر میں ڈھیررررررر سارا کام کرنے کے بعد ہم چار دن کی چھٹی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ لہذا دفتر نہ آسکیں گے۔۔۔ گھر پر تو ڈائل۔اپ نیٹ ماشاء اللہ اتنا تیز رفتار ہے کہ چلانے کا دل ہی نہیں کرتا۔۔۔ کوئی سائٹ کھولو تو آرام سے بیٹھ کر تماشا دیکھو اور پھر بنا کچھ کئے بند کردو۔۔۔ (بہرحال! میں کسی بھی طرح حاضری دینے کی کوشش کروں گا)
سو، پیارے دوستو! اپنا خیال رکھئے گا۔ خوش رہئے گا۔ زندگی رہی تو پھر ملیں گے ان شاء اللہ۔
تب تک کے لئے اللہ حافظ[
/font]
 
Top