اب کس کو آنا ہے 6

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
بوچھی نے کہا:
ماوراء نے کہا:
بوچھی نے کہا:
ماوراء نے کہا:
شمشاد نے کہا:
بس ہر وقت فری کے چکر میں ہی رہا کرو :wink:

ایس ایم ایس کے پیسے ہی کتنے لگتے ہیں؟ تھوڑے سے ہی تو لگتے ہوں گے، چلو اب پیسوں والا ایس ایم ایس کرو۔
ہائے شمشاد بھائی کیا بتاؤں۔ میرا پالا کچھ ایسے لوگوں سے پڑ گیا ہے جو ایس ایم ایس کو چیٹ سمجھ کر ایس ایم ایس کرتے ہیں۔ میرا تو ان دو مہینوں میں جو حال ہوا ہے نہ۔ اتنا ساری زندگی نہیں ہوا۔ :(


:lol: میں بھی انہی میں شامل ہوں جو ایس ایم ایس کو چیٹ سمجھ کر بھیجتے ہیں :D مگر مجھے تو محسوس نہیں ہوتا کہ مہنگا پڑتا ہے یا سستا بس میں بھیجے جاتی ہوں ،
پر میری طرف چیٹ کی رفتار بھی بہت تیز ہوتی ہے۔ :lol:
میں نے جب سے کمانا شروع کیا ہے۔ تب سے پیسوں کو ہاتھ لگاتے جان نکلتی ہے۔ :D


مگر :D میں پیسوں کا حساب کتاب کبھی نہیں دیکھتی۔ جتنے لگاو کہیں زیادہ لوٹ آتے ہیں ۔

خوش قسمت ہیں آپ۔ میں تو جتنے بھی جمع کر لوں۔ لگتا ہے ابھی بھی کم ہیں۔ :p
نہیں جہاں فضول خرچ ہو رہا ہو وہاں مجھے دھڑکا ہی لگا رہتا ہے۔ :D

ایسا کرو اپنی بچت میرے پاس جمع کروا دیا کرو پھر فضول خرچی سے بچی رہا کرو گی۔
 

الف عین

لائبریرین
لگتا ہے کہ پاکستان میں سب ابھی تک کھانے پینے سے لگے ہیں۔ نہ کوئ آ رہا ہے نہ ہم کو بلا رہا ہے۔ ادھر ہم تراویح سے فارغ ہو کر بیٹھے ہیں۔
اب کون۔۔۔ شاید شاکر۔
 

دوست

محفلین
واہ بڑا ٹھیک اندازہ لگایا اعجاز صاحب نے۔
تو شاکر حاضر ہے جناب۔
اب کون؟
میں کہہ نہیں سکتا۔شاید جویریہ مسعود۔ تلمیذ صاحب اور آصف بھائی آنلائن ہیں وہ شاید نہ آئیں اس طرف کہ انکی عادت نہیں۔ اور سندباد تو شاید پوسٹ بھی کم کم ہی کرتے ہیں۔سو جو بھی آجائے۔۔۔۔۔۔۔۔
 

تیشہ

محفلین
چھوٹے بھیا سلام کیا حال چال ہیں؟ اور کدھر کو ہیں ؟ واپسی کب اور کہاں سے اور کیسے ہے؟ پاکستان سب خیر خیریت نا ؟ میرے لیے کیا لا رہے ہیں پاکستان سے ؟ :D
 

شمشاد

لائبریرین
اور اب جبکہ میں آیا ہوں تو کوئی بھی آن لائن نہیں۔

اور تو اور زکریا کا نام بھی نظر نہیں آ رہا۔
 

الف عین

لائبریرین
اور شکر خبریں سنا کر چل دئے اور اس میں بھی آدبھی خبریں باسی ہو گئیں کہ شمشاد بھی چل دئے۔
اب میں تو ہماری جوجو کو ہی بلاؤں۔ او یہ اطلاع دے دوں کہ آج دوپہر کو ہم لوگ سنیچر تک کے لئے محبوب نگر جا رہے ہیں جو یہں سے متصلہ ضلع ہے 100 کلو میٹر دور اور جہاں سابرہ کی دو بہنیں اور اک بھائ قیام پذیر ہیں۔ بلکہ کہنا چاہئے کہ ان کا مائکہ ور ہمارا سسرال، آبائ نہ سہی، وہ تو الہ آباد ہے صابرہ کا بھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور اب پھر جبکہ میں آیا ہوں، تو سب کے سب غائب۔

پاکستان میں تو اس وقت افطاری ہو رہی ہو گی، کوئی یورپ یا امریکہ والا ہی آ سکتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اچھا تو مخفی تم بیٹھی ہوئی ہو۔ خیر

روزے کیسے جا رہے ہیں تمہارے؟ کتنے گھنٹے کا روزہ ہوتا ہے وہاں؟

یہاں صبح 4:26 سے شام 5:37 تک ہوتا ہے۔
 

ماوراء

محفلین
میرے روزے تو اچھے ہی جا رہے ہیں۔ آپ سنائیں۔ کیا بھابی واپس آ گئی ہیں؟

ہمارے ہاں آج کا روزہ 5:39 سے 18:46 تک ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top