اب کس کو آنا ہے 7

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حجاب

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
حجاب نے کہا:
السّلام و علیکُم شگفتہ عید مبارک
کیسی ہیں آپ اور کیسی گزری عید۔

حجاب

ابھی تو عید گذر رہی ہے :) آپ سنائیے بلکہ کچھ احوالِ عیدی ہو جائے ، مجھے تو ایسی عیدی ملی کہ کبھی نہیں بُھولے گی :)

شمشاد بھائی
آداب ، یہ تو آپ جانتے ہیں ناں آداب کب کہا جاتا ہے ، جی ہاں بالکل درست ، عیدی لینے کے موقع پر :)

معلوم ہوا ہے جویریہ بھی عیدی بانٹ رہی ہیں :)

عید تو گزری مہمانوں کی خاطر داریوں میں ،اور عیدی تو ملی ہے اچھی خاصی ابھی اور ملنی باقی ہے ،آپ کو کیا مل گیا بتائیں بھی اب کیسی عیدی ملی ہے جلدی بتا دیں سسپنس کے بغیر :)
 

شمشاد

لائبریرین
شگفتہ صاحبہ آپ حکم کریں، اور میں نے پہلے بھی لکھا تھا کہ بہنیں درخواست نہیں کیا کرتیں۔

شاہد بھائی کو تو کوئی تجربہ ہی نہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
شگفتہ صاحبہ آپ حکم کریں، اور میں نے پہلے بھی لکھا تھا کہ بہنیں درخواست نہیں کیا کرتیں۔

شاہد بھائی کو تو کوئی تجربہ ہی نہیں۔


السلام علیکم شمشاد بھائی

حکم نہیں بس درخواست ۔۔۔ دُعاؤں کی ، ایک دو نہیں بہت ساری ، بہت زیادہ دعائیں !
 

شمشاد

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
شمشاد نے کہا:
شگفتہ صاحبہ آپ حکم کریں، اور میں نے پہلے بھی لکھا تھا کہ بہنیں درخواست نہیں کیا کرتیں۔

شاہد بھائی کو تو کوئی تجربہ ہی نہیں۔


السلام علیکم شمشاد بھائی

حکم نہیں بس درخواست ۔۔۔ دُعاؤں کی ، ایک دو نہیں بہت ساری ، بہت زیادہ دعائیں !

وعلیکم السلام

پھر وہی بات اور ہاں یہ تو آپ کو کہنے کی ضرورت ہی نہیں، آپ ہمیشہ ہماری دعاؤں میں ہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حجاب نے کہا:
عید تو گزری مہمانوں کی خاطر داریوں میں ،اور عیدی تو ملی ہے اچھی خاصی ابھی اور ملنی باقی ہے ،آپ کو کیا مل گیا بتائیں بھی اب کیسی عیدی ملی ہے جلدی بتا دیں سسپنس کے بغیر :)

حجاب

اس بار ذرا مختلف قسم کی عیدیاں بھی ملی ہیں :)

بہت سی دعائیں ، بہت سی کئی خوشیاں !

ایک عیدی لائبریری کے حوالے سے ہے یعنی کاپی رائٹ کے ضمن میں، عین عید کے دن ملی !

اور ایک اور مت پوچھیں کہ کیا ہوا ۔۔۔ ابھی تک عقل کے بغیر ٹھیک ٹھاک گذارہ چل رہا تھا ، عین عید کے موقع پر داڑھ نکل آئی :) اب اتنی تکلیف اٹھا کے عقل آئے۔۔۔۔ اس سے بہتر ہے اب بھی نہ ہی آئے :)
 

الف عین

لائبریرین
تو شگفتہ، اس وقوعے پہ ہنسا جائے کہ رویا جائے؟؟؟؟؟
عقل کی آمد مبارک لیکن داڑھ کی تکلیف پہ اظہارِ ہمدردی۔ شاید اس تکلیف میں مجھے یاد کرنا بھول گئیں۔
اور قدیر یار کہاں ہو آج کل۔ کبھی کبھی گوگل میں جھلک دکھا جاتے ہو۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم اعجاز اختر صاحب

آپ کا پیغام دیکھ کے واپس لاگ آن ہوئی۔ بھلانا تو نہیں بلکہ آپ سے آپ کے موبائل نمبر پر رابطے کی اجازت لینے کے لئے ای میل کی تھی پھر عید کا دن گذر نہ جائے اس خیال سے جواب آنے سے پہلے ہی آپ کے نمبر پہ میسج بھی روانہ کر دیا تھا ؟ آپ کی ای میل کی رسید یہیں دے رہی ہوں تفصیل جلد ہی روانہ کر دوں گی
 

الف عین

لائبریرین
اوہو۔ مجھے کوئ میسیج نہیں ملا موبائل پر۔۔۔ بہر حال تمھاری عید مبارک بخوشی قبول۔ گراؤنڈ لائن پر ایک انسرنگ مشین پر زنانی اور اجنبی ہلو السلام علیکم کی آواز تھی۔ جو ممکن ہے کہ بوچھی کی رہی ہو۔ ہم لوگ حیدرآباد سے بھی باہر تھےنا۔۔۔
اب پھر شگفتہ۔ اگرچہ میں نکلنے والا ہوں۔ ابھی نہانا ہے اور جمعہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کا میچ ہے۔ عمر گل نے پہلے ہی اوور میں ان کے دونوں اوپنر کر واپس بھیج دیا۔ اس وقت 9 اوورز میں 22 سکور اور دو ہی آؤٹ ہیں۔

آج کا میچ پاکستان کے لیے بہت ہی اہم ہے۔

اب جیہ کی باری ہے آنے کی۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب 36 پر 3 آؤٹ‌ ہیں اور بارواں اوور چل رہا ہے۔

اوہو بھئی آج تو ظفری بھی موجود ہیں اس وقت، میرے خیال میں وہاں اس وقت صبح کے 6 بج رہے ہیں۔
 

ظفری

لائبریرین
جی ہاں ابھی صبح کے 6 ہی ہورہے ہیں ۔۔۔۔ اور میں بھی میچ کے لیے اٹھا ہوا ہوں ۔۔۔ اور اب 38 پر 4 آؤٹ ہیں ۔

اب دیکھتے ہیں‌کون آتا ہے ؟
 

F@rzana

محفلین
السلام و علیکم

اوہو عیدیں شیدیں من گئیں، اب میچز کا رن پڑا ہوا ہے،

شمشاد بھائی، سارہ اور آہا ظفری بھی نظر آرہے ہیں،

تازہ اسکور ؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top