اب کس کو آنا ہے 7

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قیصرانی

لائبریرین
جیہ، یہ جو شعر آپ نے دستخط میں لکھا ہے، کیا اس کو ایک بار بغیر تطویل (یا جو بھی ہے) کے بھی لکھ کر دکھائیں گی؟
 

جیہ

لائبریرین
پرتوِ خور سے ہے شبنم کو فنا کی تعلیم
میں بھی ہوں ایک عنایت کی نظر ہونے تک

شعر تو لکھ دیا، مگر آپ نے اس کا کیا ہے
 

ماوراء

محفلین
جیہ نے کہا:
میں بلارہی ہوں ماوار کو،

کیسی ہیں ماورا؟ عید کیسی گزری؟

جیہ میں بالکل ٹھیک۔ آپ سناؤ آپ کیسی ہو؟
عید شاید اتنی اچھی نہ گزرتی۔ لیکن جب اتنے لوگوں کی کالز،میسج اور گفٹس ملے تو اچھی گزر گئی۔ میں نے ایک ڈش بنانے کا ذمہ لے تو لیا تھا آدھا دن اسی میں گزر گیا۔ اصل میں میں اپنی عید اس دن مناؤں گی جب میں کچھ دنوں میں اپنے ملک پہنچ جاؤں گی۔انشاءاللہ۔ :D

آپ کی عید کیسی گزری۔ باجو نے جو گفٹ بھیجا اس میں کیا تھا؟ :p
 

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی کل میں نے آپ کو کال کرنے کی بہت کوشش کی ہے۔ لیکن پتہ نہیں کیا مسئلہ تھا کال ہی نہیں مل رہی تھی۔ خیر کچھ دنوں میں پھر کوشش کروں گی۔
 

جیہ

لائبریرین
شکریہ ماوارا۔ میں بھی ٹھیک ہوں۔ میری عید بھی کوئ خاص نہیں تھی۔ بس نانی کے گھر گزارا عید کا پہلا دن۔

باجو کا گفٹ ابھی تک نہیں ملا۔ مگر باجو نے بتایا تھا کہ اس میں ایک پرس، فریم، باڈی سپرے اور چاکلیٹس ہیں۔ شدت سے منتظر ہوں۔ شاید کل مل جائے۔

اب ماورا
 

ماوراء

محفلین
اچھا، باجو نے مجھے بھی بہت کچھ بتایا تھا کہ کیا کیا بھیج رہی ہیں۔ پر مجھے بھی نہیں ملا۔ چلو، خیر کچھ دن اور صبر صحیح۔

ابھی باجو مجھے آ کر ڈانٹیں گی۔ اصل میں میں نے ان کو ایڈریس ہی نہیں ابھی تک بھیجا۔ مجھے یاد ہی آج آیا ہے۔ جب میں سب کے پیغام پڑھے کہ باجو کا گفٹ مل گیا ہے۔ :p :lol:

شاید جیہ ہی۔
 

جیہ

لائبریرین
لو یہ بھی خوب کہی۔ ایڈریس بتایا نہیں اور بیٹھی ہیں گفٹ کے انتظار میں۔

آپ اتنی بھلکڑ ہیں۔ اب پتہ چلا :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
شمشاد بھائی کل میں نے آپ کو کال کرنے کی بہت کوشش کی ہے۔ لیکن پتہ نہیں کیا مسئلہ تھا کال ہی نہیں مل رہی تھی۔ خیر کچھ دنوں میں پھر کوشش کروں گی۔

کیا کہہ سکتا ہوں، ویسے کل ہم سارا دن گھر پر ہی رہے، کچھ مہمان آئے ہوئے تھے دوسرے شہر سے عید منانے کے لیے۔

اب کل سے دفتر شروع ہے اور وہی روزمرہ کا معمول شروع ہو جائے گا عید الاضحی تک۔

اب ڈاکٹر صاحب
 

شمشاد

لائبریرین
جیہ نے کہا:
لو یہ بھی خوب کہی۔ ایڈریس بتایا نہیں اور بیٹھی ہیں گفٹ کے انتظار میں۔

آپ اتنی بھلکڑ ہیں۔ اب پتہ چلا :lol:

جیہ تمہیں ایک راز کی بات بتاؤں، وہ جو سر کے اندر ایک چیز ہوتی ہے ناں یاد رکھنے اور بھولنے والی، اس کے پاس وہی نہیں ہے۔ :wink: ٹھیک کہہ رہا ہوں ناں ماوراء۔
 

ماوراء

محفلین
جیہ اور شمشاد بھائی آپ دونوں جو بھی سمجھ رہے ہیں ٹھیک سمجھ رہے ہیں۔ علاج بھی بہت کروایا ہے پر۔۔ :(
میں آج ہی ایڈریس باجو کو بھیجتی ہوں۔ مصروفیت کی وجہ سے یاد نہیں رہا۔
 

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی کیا کہنا چاہ رہے ہیں۔ میرے پاس تو ابھی بھی نہیں ہے۔ :lol: (بھیجنے کے بعد بھی۔ :roll: )

جیہ یا شمشاد بھائی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top