اب کس کو آنا ہے 7

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
سارہ جی کوئی مشکل ہے تو ای میل کر کے زکریا کو پوچھ لیں، یا میں اگر کوئی مدد کر سکتا ہوں تو بتائیں کہ پوسٹنگ کرتے ہوئے کیا پیغام آ رہا ہے ؟ اور کیا ذ پ کرتے ہوئے بھی یہی مشکل ہو رہی ہے؟
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

سسٹرحجاب، آپ نے بلایاہے توہم ہی آجاتے ہیں سنائیں کیاحال احوال ہیں؟
اب بھائي شمشاد،




والسلام
جاویداقبال
 

حجاب

محفلین
سارہ نے کہا ہے کہ میں لکھ دوں یہاں پر اُس کی طرف سے کہ زکریا سے ہیلپ لی ہے اس نے مگر شائد سارہ کی ونڈوز میں کوئی گڑ بڑ ہے کوئی وائرس ہے یا بقول سارہ جن آ گیا ہے کمپیوٹر میں
 

حجاب

محفلین
بے چاری خواتین میرا خیال ہے کہ ہر وائرس male ہوتا ہے کیونکہ کسی وائرس کو کبھی وائرسی نہیں کہا جاتا۔ :p
 

شمشاد

لائبریرین
تو پھر ٹھیک ہی آتا ہے یہ خواتین کے کمپیوٹر میں، شکر ہے کہ رقیب کا کردار ادا نہیں کر رہا ابھی تک۔ :wink:
 

حجاب

محفلین
سارہ کے کمپیوٹر میں رقیب بن گیا ہے ناں کوئی وائرس محفل کا۔
اب شگفتہ کیسی ہیں آپ کیا ہو رہا تھا
یا شمشاد صاحب
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم حجاب

میں داستان خواجہ بخارا کی کو ٹائپ کرنے کی ناتواں کوشش کر رہی ہوں :)

آپ بتائیے کہ کیا ہورہا ہے، مستنصرحسین تارڑ کی کتاب مکمل ہوئی مطالعہ میں کیا ؟ میں نے یہ کتاب نہیں پڑھی ، بتائیے کیسی تحریر ہے؟ اور ہاں راجہ گدھ کو کیوں چھوڑ دیا اسے بھی پڑھ ڈالیں ۔
 
لیں جی میں نے بھی حاضری دے دی ہے ویسے پرسوں‌بھی دی تھی مگر محفل میرے آتے ہی کہیں‌اور چل دی اور مجھے بھی آخر محفل کی رضا دیکھتے ہوئے کہیں اور ہی جانا پڑا۔
 

پاکستانی

محفلین
محب علوی نے کہا:
لیں جی میں نے بھی حاضری دے دی ہے ویسے پرسوں‌بھی دی تھی مگر محفل میرے آتے ہی کہیں‌اور چل دی اور مجھے بھی آخر محفل کی رضا دیکھتے ہوئے کہیں اور ہی جانا پڑا۔

اب اتنے لوگوں میں محفل آپ کے پاس کیسے ٹھہر سکتی تھی کیونکہ

تم مرے پاس ہوتے ہو گویا
جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
لیں جی میں نے بھی حاضری دے دی ہے ویسے پرسوں‌بھی دی تھی مگر محفل میرے آتے ہی کہیں‌اور چل دی اور مجھے بھی آخر محفل کی رضا دیکھتے ہوئے کہیں اور ہی جانا پڑا۔

السلام علیکم حق گو ، خیریت سے ہیں؟ حق گوئی اگلی قسط امید ہے کہ آ ہی جائے گی کبھی نہ کبھی :)
 

شمشاد

لائبریرین
آج تو بڑی بڑی ہستیاں اس دھاگے کو رونق بخش رہی ہیں۔ شالہ نظر نہ لگے۔

اور تارڑ صاحب کی کون سی کتاب کی بات ہو رہی ہے؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم شمشاد بھائی

خیریت سے ہیں؟ جویریہ کے بارے میں کوئی خبر ، جویریہ کی کمی محسوس ہورہی ہے اور بوچھی کی اور فرزانہ کی ۔۔۔ یہ تو ایک لمبی فہرست ہے
 
خیر خبر کا محکمہ تو آجکل شمشاد کے پاس ہی ہے۔ جویریہ واقعی کئی دنوں سے نظر نہیں‌ آرہی مجھے تو شاید اس لیے نہیں کہ میں خود بھی غائب سا ہوں۔

حق گوئی کی اگلی قسط آجکل حق کی طرح سست روی سے بڑھ رہی ہے :lol:
 

حجاب

محفلین
وعلیکُم السّلام شگفتہ ،مستنصر کا ناول قربتِ مرگ میں محبت اچھا ناول ہے ابھی پورا نہیں پڑھا تو واضح نہیں ہوئی ابھی کہانی اور راجہ گدھ بھی کروں گی کوشش کہ پڑھ ہی لوں اور داستان خواجہ پڑھ رہی ہوں تبصرہ محفوظ ہے
اب محب یا شگفتہ یا شمشاد صاحب
 

شمشاد

لائبریرین
مذاق برطرف، ابھی تو واقعی میں جیہ کی طرف سے تشویش ہے۔ اللہ خیر کرئے۔

امن کی طرف سے بھی فکر تھی لیکن کل اس نے آ کر اپنی نادانی کی داستان لکھ دی تھی۔

اعجاز بھائی آپ کو کوئی خبر جیہ کی طرف سے ؟؟؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top