اب کس کو آنا ہے 7

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حجاب

محفلین
جیہ واقعی کافی دن سے نہیں آ رہی ہیں امن کا میسج پڑھا تھا دعا ہے جلدی ٹھیک ہو امن اور محفل کو رونق بخشے۔اور جیہ بھی خیریت سے ہوں گی انشا اللہ کوئی کمپیوٹر کا مسئلہ ہوگا ۔قیصرانی آپ آج بڑی دیر بعدنظر آئے ہیں۔خیریت۔
اور شمشاد صاحب یہ ناول ابھی تو پڑھا ہی نہیں لکھوں کیسے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد بھائی

لائبریری میں تو شامل نہیں ۔ ابھی تو حجاب مطالعہ کر رہی ہیں اس کے بعد اگر حجاب یہ ناول مجھے بھیج دیں اور واپس لینا بھول جائیں تو میں بھی پڑھ لوں :)
 

حجاب

محفلین
شگفتہ میں خوشی سے آپ کو ناول دے سکتی ہوں اور لینا بھی بھول جاؤں مگر میں آپ کو آدھا ناول دے سکتی ہوں کیونکہ باقی آدھا میرے چھوٹے بھائی کا ہے ہم دونوں مل کر کتابیں لیتے ہیں،اب سوچ لیں آدھا لیں گی کہ نہیں۔ :p
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حجاب

آدھا ناول دینے کے لئے بے حد شکریہ ! :)

باقی آدھا بھائی سے کہیں یہاں ڈیجیٹل لائبریری کو ہدیہ کردیں :)

-------------------------------

ضبط

آپ کو پیرِکامل تک رسائی ہوئی ؟؟
 

حجاب

محفلین
اوکے شگفتہ آپ کا پیغام بھائی کو دوں گی صبح ،وہ تیار ہوا لکھنے کو تو لکھوا بھی دوں گی آدھا ناول۔
 

شائستہ

محفلین
میں‌آ تو گئی ہوں لیکن پھر کیوں لکھا آپ نے قیصرانی ،،،، میرے سوالوں‌کے جواب کدھر ہیں‌،،،، ابھی ابھی دے دیں‌ تاکہ کچھ سمجھ نہ آئے تو پوچھ لوں ۔۔۔ اعجاز جی نے کہا ہے کہ میں‌ تفہیم القرآن کی دوسری جلد پر کام شروع کردوں ،،، اس بارے میں‌ مزید معلومات چاہیے مجھے، ویک اینڈ میرے پاس فری ہوتا ہے تو تب لکھ سکتی ہوں
 

قیصرانی

لائبریرین
Shaista نے کہا:
اس بارے میں‌ مزید معلومات چاہیے مجھے، ویک اینڈ میرے پاس فری ہوتا ہے تو تب لکھ سکتی ہوں
پہلے تو یہ بتائیں کہ کیا آپ کے پاس اردو انسٹال ہے اور کیا آپ اسے کسی ٹیکسٹ ایڈیٹر میں استعمال کرسکتی ہیں یا پھر کوئی متبادل طریقہ بتایا جائے
 

شائستہ

محفلین
جی میں‌ہی ، کچھ سمجھ نہیں‌ آیا سوال ، کیا کوئی ایسا فورم ہے لائبریری میں‌، جس میں‌ تفصیل سے بتایا گیا ہو کہ کیا کرنا ہے ، کیسے کرنا ہے ۔ اردو انسٹال سے کیا مراد ہے آپ کی ، لینگویج بار تو ہے میرے کمپیوٹر میں‌
 

قیصرانی

لائبریرین
فورم تو ھے، لیکن اگر آپ کے پی سی میں لینگوئج بار ہے تو پھر کیا مسئلہ۔ بس ایم ایس ورڈ یا ورڈ پیڈ یا پھر نوٹ پیڈ کھول کر لینگوئج بار سے اردو منتخب کریں اور لکھنے کی کوشش کریں۔ اور پھر بتائیں‌ کہ کیا نتیجہ نکلا۔ لکھنے سے مراد یہ ہے کہ کوئی بامعنی فقرہ
 

شائستہ

محفلین
اس کا نتیجہ تو بغیر لکھے بتا سکتی ہوں‌آپ کو میں‌، قیصرانی ،،، اردو لکھ لیتی ہوں‌ میں‌ ورڈ فائل میں ، اب مزید بتائیں کیا کرنا ہے،،، میں‌ سمجھ رہی تھی کہ شاید اردو محفل پر کوئی فورم ہوگا جہاں ترجمہ لکھنا ہے ،،، کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ آپ کچھ دیر کے لیے چیٹ‌روم یوز کریں اردو محفل کا۔۔ اس طرح سوال پوچھنے میں‌آسانی رہے گی مجھے،، ایسے ایک ایک فورم کو چیک کرنا مشکل لگ رہا ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top