مجھے تو اچھا لگا۔ شعر کا شکریہ جیہ۔ اچھا شعر تھا۔ واہ۔ اور نوید آپ کا بھی شکریہ کہ آپ نے تشریح کی۔نوید ملک نے کہا:“ گر نگاہِ گرم فرماتی رہی تعلیمِ ضبط
شعلہ خس میں جیسے خوں رگ میں نہاں ہوجائے گا “
ضبط بھائی ابھی چچا غالب سے آن لائن اس شعر کی تشریح پوچھی ہے جو کہ کچھ یوں ہے :
شاعر اپنے محبوب کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے اگر آپکی نگاہ ہمیں ضبط کرنے کی ہی تعلیم دیتی رہی ، اور اپنے عشق اور جذبات کے اظہار سے اسی طرح روکتی رہی تو عشق کا جذبہ اس شعلے یا انگارے کی طرح ثابت ہو گا کہ جسکو اگر ہلکی ہلکی ہوا نہ دی جائے تو اس پر راکھ چھا جاتی ہے اور اور اسکی حدت کہیں راکھ کے نیچے دب کے غائب ہو جاتی ہے اور شاعر تشبیہ دیتا ہے اسکو رگوں میں چلنے والے خون سے جو کہ نظر نہیں آتا ۔
کیا ٹھیک ہے؟
جیہ نے کہا:بہت خوب نوید صاحب۔۔۔ بہت اچھے ۔۔۔
میرے پاس اتنے خوبصورت الفاظ نہیں تھے، آپ نے اچھی تشریح کی ہے
بقول غالب
دیکھنا تقریر کی لذّت کہ جو اس نے کہا
میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے
پاکستانی نے کہا:عمر والی بات؟
یہ کیا ماجرا ہے شمشاد بھائی
ظفری نے کہا:پاکستانی نے کہا:عمر والی بات؟
یہ کیا ماجرا ہے شمشاد بھائی
پاکستانی بھائی ۔۔ عمر کا ماجرا شمشاد بھائی کے ساتھ تو عجیب سا نہیں لگتا کہ شمشاد بھائی کا اوتار ہی کچھ ایسا ہے نا ۔۔۔