اب کس کو آنا ہے 8

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیشہ

محفلین

تیشہ

محفلین
فریب نے کہا:
اجی ابھی باری کہاں ابھی تو منگنی ہونی ہے شادی کے مراحل تو بہت دور ہیں


میری مانو تو شادی کرلیں دیر نہ کریں ، :D
منگنی کی تو ہر سال دونوں عیدوں پر شاپنگ کرنی پڑے گی فیانسی کے لئے۔

خرچہ بڑھ جائے گا ، اس لئے سیدھی شادی کریں تاکے ‘ باری آسکے :lol: :lol:

کیوں چھوٹے بھیا ۔ :p :D
 

ظفری

لائبریرین
آج تو سردی نے میرا گلا بری طرح پکڑا ہوا ہے ۔ لکھنے میں‌کافی مشکل ہو رہی ہے ۔۔۔ :wink: :lol:

خیر ابھی جویریہ اور قیصرانی ہیں ۔۔۔ ان دونوں میں ہی سے شاید کوئی اس طرف آنکلے ۔
 

جیہ

لائبریرین
میں تو جانے والی تھی، سوچا آپ کو سلام کرتی چلوں۔

سردی لگ گئ ہے ِ یا فلو ہوگیا ہے آپ کو؟
 

ظفری

لائبریرین
شکریہ جویریہ ۔۔۔ فلو نہیں سردی لگ گئی ہے ۔ دو دن سے شدید بارش کے ساتھ سردی تھی ۔ میں نے ایک دوست کے ساتھ ضد میں ٹینس کھیل لیا ( پٹھان ہو نا ) ۔ نیتجہ تو میرے حق میں رہا ۔ مگر طبعیت خراب ہوگئی ۔
 

ظفری

لائبریرین
جیہ نے کہا:
اوہ سردی کی خیر ہے
ویسے کبھی کبھی یہ پٹھان خون بہت تنگ کرتا ہوگا نا؟
کبھی کبھی ۔۔۔ اجی اکثر ۔۔۔ پٹھان کبھی غلط بات کو برداشت ہی نہیں‌ کرسکتا ۔۔۔ اتنی زمانے نے ترقی کر لی مگر ۔۔۔ پٹھان زمانہ شناس ہی کبھی نہ ہوا ۔ :cry:
 

شمشاد

لائبریرین
پٹھانوں کی بات پر ایک مکالمہ یاد آیا، لکھتا ہوں۔

ایک صاحب ڈاکٹر کے پاس گئے اور بولے

“ ڈاکٹر صاب میرے دماغ میں بُرے بُرے خیالاں آتے، میرے کو بہوت تنگ کرتے۔ آپ ایسا کرو کہ میرا آدھا دماغ نکال کے پھینک دیئو۔“

ڈاکٹر نے اس کا آدھا دماغ نکال کے پھینک دیا۔

“ بہت بہت شکریہ ڈاکٹر صاب آپ کا۔ حاضر ہوتا ہوں۔“

دو چار دن کے بعد پھر آ گئے، کہنے لگے

“ ڈاکٹر صاب ابھی بھی میرے کو چین نئیں آتا۔ میرے کو میرا دماغ بہت ستاتا۔ آپ ایسا کرو کہ میرا باقی کا دماغ بھی نکال باہر کرو۔“

ڈاکٹر نے اس کا باقی کا بھی دماغ نکال کر پھینک دیا۔

“ خوچہ اب ٹھیک ہے “ انہوں نے کہا اور چل دیئے۔

(واضح رہے کہ میں بھی پٹھان ہوں)
 

شمشاد

لائبریرین
کسی پٹھان کے سامنے کیا مطلب، میں خود پٹھان ہوں۔ اور حیدر آبادی کا آپ نے ذکر ہی نہیں کیا۔
 

سندباد

لائبریرین
لیکن اگر کسی پٹھان کو آپ کے پٹھانی خون کا پتہ نہ ہو اور آپ یہ لطیفہ اس کے سامنے سنانے کی غلطی کر بیٹھے تو پھر۔۔۔۔۔۔۔۔
(مذاق کر رہا ہوں شمشاد بھائی)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top