اب کس کو آنا ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ایسا تو نہیں محب، آج تو ظفری نے کیا ہے کام۔ اپنا حصہ آب گم کا مکمل کر دیا ہے انہوں نے۔

سارا آپ کے ہاں اس وقت کیا بج رہا ہے؟
یہاں صبح کے ساڑھے تین ہوا چاہتے ہیں۔
 

سارا

محفلین
ویسے مجھے پتا تھا کہ آپ کے پاس کیا بج رہا ہے کچھ مہینے پہلے جب گئی تھی تب سے ہی وہاں کے ٹائم کی سمجھ آ گئی ہے کہ کس وقت کیا بج رہا ہوتا ہے۔۔

آپ اتنی لیٹ نائٹ کیوں آتے ہیں؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
سارا نے کہا:
ویسے مجھے پتا تھا کہ آپ کے پاس کیا بج رہا ہے کچھ مہینے پہلے جب گئی تھی تب سے ہی وہاں کے ٹائم کی سمجھ آ گئی ہے کہ کس وقت کیا بج رہا ہوتا ہے۔۔

آپ اتنی لیٹ نائٹ کیوں آتے ہیں؟؟

دن میں اتنا وقت ہی نہیں ملتا اور آج سے چونکہ اختتامِ ہفتہ شروع ہے تو لیٹ نائٹ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ سارا دن سونا ہی ہے۔
 

سارا

محفلین
اچھا۔۔۔اوکے میں تو اب جاتی ہوں۔۔ایک کہانی پڑھ رہی تھی اس کو پار لگاتی ہوں۔۔دعاؤں میں یاد رکھیں اللہ حافظ۔۔

اب محب بھائی۔۔۔

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
سارا نے کہا:
شمشاد نے کہا:
8 گھنٹے کا فرق ہوا، ابھی آدھ گھنٹے میں فجر ہونے والی ہے۔

اوکے۔۔تو نماز کے لیے جاگے ہیں۔۔ماشا اللہ۔۔دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔۔

جاگا کہاں ہوں۔ جاگتا تو تب اگر سوتا تو۔
ضرور

اور اب انشاء اللہ فجر پڑھ کے سوؤں گا۔
اصل میں گرمی یہاں اتنی ہے کہ آپ لوگ تو بالکل بھی اندازہ نہیں کر سکتے۔ آج یہاں 116 ڈگری تھا۔ تو دن میں کچھ بھی کرنے کو دل نہیں کرتا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آؤ جی آؤ، سب بسم اللہ آٰیاں نوں۔
تو آپ گئے ہی کیوں تھے،

اور اب شگفتہ صاحبہ کہ آن لائن ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اصل میں بڑے کام کرنے والی بری ہستی ہیں، ان چھوٹے موٹے دھاگوں پر کہاں وقت ضائع کریں گی۔ وہ تو اپنے مبارک بادوں والے دھاگوں پر بھی نہیں جاتیں، ذ پ کر کے بتانا پڑتا ہے۔

یہ رضوان اور باجو کہاں غائب ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں محب، شگفتہ صاحبہ نے قسم توڑ دی۔

اگر یہاں بارش تو کیا بوندا باندی ہی ہو جائے تو میں تو ہر کام چھوڑ چھاڑ بارش میں بھیگتا پھروں۔
 
داد دیں مجھے شمشاد کہ ایسا قسم توڑ جملہ لکھا کہ شگفتہ کو قسم توڑ کر آنا ہی پڑا۔

بارش کا تو یہاں بھی انتظار ہے جہاں عام حالات میں بارش کا آنا جانا لگا رہتا ہے مگر آج کل روٹھی ہوئی ہے۔
 
شمشاد نے کہا:
اصل میں بڑے کام کرنے والی بری ہستی ہیں، ان چھوٹے موٹے دھاگوں پر کہاں وقت ضائع کریں گی۔ وہ تو اپنے مبارک بادوں والے دھاگوں پر بھی نہیں جاتیں، ذ پ کر کے بتانا پڑتا ہے۔

یہ رضوان اور باجو کہاں غائب ہیں؟

یہ دونوں ہستیاں لاپتہ اور گمشدہ ہیں۔

کیا خیال ہے اعلان گشمدگی کردیا جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
داد تو میں اکثر آپ کے جملوں کی دیتا رہتا ہوں۔ ابھی تھوڑی دیر پہلے اردو محفل کے بانیوں کے متعلق آپ کے خیالات پڑھے تھے، تب سے داد دیئے جا رہا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
شمشاد نے کہا:
اصل میں بڑے کام کرنے والی بری ہستی ہیں، ان چھوٹے موٹے دھاگوں پر کہاں وقت ضائع کریں گی۔ وہ تو اپنے مبارک بادوں والے دھاگوں پر بھی نہیں جاتیں، ذ پ کر کے بتانا پڑتا ہے۔

یہ رضوان اور باجو کہاں غائب ہیں؟

یہ دونوں ہستیاں لاپتہ اور گمشدہ ہیں۔

کیا خیال ہے اعلان گشمدگی کردیا جائے۔

اتنی بھی جلدی ٹھیک نہیں۔

باجو تو نکل گئی ہوں گی اپنی بہنوں کی طرف کہ کھانے پکانے سے جان چھوٹے اور رضوان اگر واپس نہیں گئے اور اسلام آباد ہی ہیں تو ضرور چھابہ (ٹوکرا) برداری میں‌ مصروف ہوں گے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد بھائی

مجھے حقیقت میں شرمندگی ہو رہی ہے ، دراصل بعض دفع یہاں اس تانے بانے پر میری بات کا جواب کوئی بھی نہیں دیتا تو پھر مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ میں یہاں کچھ لکھوں یا نہیں ؟

-----------------------------------------

محب علوی

اگر ذکر و محلِ داد ہے تو میری جانب سے بھی :)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو بس ایسے ہی خانہ پُری والا دھاگہ ہے۔ آپ آئیں، کوئی آپ کی بات کا یہاں جواب دیتا ہے تو دے، نہیں تو نہ سہی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top