اب کس کو آنا ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
میں حاضر ہوں صبح صبح ۔ اور استاد محترم بھی موجود ہیں۔ مگر ان کو تکلیف نہیں دونگی۔ شاید وہ کسی ضروری کام میں مصروف ہیں
 

الف عین

لائبریرین
سارے ضروری کام ہیں میرے بیٹا،۔ یہاں آ کر تم سے باتیں کرنا بھی۔ لیکن اب تم غائب ہو۔ اپنے ہم نام کو بلاؤں؟
 

شمشاد

لائبریرین
کس بات کی اپ ڈیٹ چاہیے یہ بھی تو لکھنا تھا۔

اگر یہاں کی چاہیے تو بتا دوں کہ سخت گرمی ہے، گھر سے باہر نکلنے کی ہمت نہیں۔

اب جو بھی مخفی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں اُس مخفی کی بات نہیں کر رہا بلکہ ان کی کر رہا ہوں جو چھپ کر بیٹھے ہوتے ہیں کہ کہیں ان کا نام نہ نظر آ جائے، حالانکہ ان کو معلوم نہیں ناظمینِ اعلٰی کو سب پتہ ہوتا ہے اور بوقت بے وقت وہ راز کو فاش بھی کر دیتے ہیں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم پر اللہ رحم کرئے کہ صرف 9 کے سکور پر دونوں اوپننگ بیٹسمین آؤٹ ہو چکے تھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ل۔۔گ۔ت۔ا ہ۔ے می۔ری دع۔ائی۔ں کام کر رہ۔ی ہ۔یں، پ۔اکس۔۔۔۔۔تانی ٹیم کی حالت کچ۔ھ س۔۔۔نبھل گئی ہے، جیس۔۔۔ا کہ آپ دائیں طرف دیک۔ھ س۔۔کتے ہیں۔ آپ بھی دعائیں کریں کہ ہماری ٹیمیں تجربے سے کم اور دعاؤں سے زیادہ میچوں میں کامیاب ہوتی ہیں۔

اب کوئی کرکٹ کا شوقین۔
 

شمشاد

لائبریرین
بڑے افسوس کی بات ہے، میں تھوڑی دیر کے لیے محفل سے ادھر کیا گیا، آپ لوگوں نے دو کھلاڑی اور آؤٹ‌ کروا دیئے۔

وہ بھی شیر کے بچے، 5 دن والا نہیں، ایک دن والا بھی نہیں بلکہ کچھ گھنٹوں والا میچ سمجھ کر کھیل رہے ہیں۔

اب وہ جس کو کرکٹ سے کوئی دلچسپی نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
سب کو ہی جلدی لگی ہوئی ہے جانے کی، ایک دن بھی وکٹ پر نہیں ٹھہر سکے، اب 8 آؤٹ ہیں۔

اب پھر وہی جسے کرکٹ سے دشمنی ہے۔
 

رضوان

محفلین
کرکٹ سے تو دشمنی نہیں پھر بھی ۔۔۔تھوڑی دیر کے لیے اجازت ملی ہے اس لیے آ گیا ہوں ۔
پچھلے پیغامات پڑھ لیے ہیں جواب کا حق محفوظ رکھتا ہوں :lol:
یار زندہ صحبت باقی۔۔۔۔۔۔۔
اب پھر آپ ہی!
 

شمشاد

لائبریرین
کتنی دفعہ سمجھایا بلکہ انضمان کو ایس ایم ایس بھی کیا کہ بھائی یہ پانچ دن کا میچ ہے پانچ گھنٹوں والا نہیں، لیکن وہاں سب ہی کو جلدی لگی ہوئی تھی میموں کے پیچھے جانے کی، 119 پر ہی سب ڈھیر ہو گئے۔

اب کیا ہو گا؟
 
چلیں شمشاد اب کرکٹ کو بھلائیں اور خوش رہیں کہ اور بھی غم ہیں زندگی میں کرکٹ کے سوا

شگفتہ نے اس دھاگہ کو اتنی رونق بخشی یہی سوچ لیں اور داد بھی دے گئی جاتے جاتے اور آپ کا شکریہ بھی اور بھی کچھ چاہیے کیا اب۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top