اب کس کو آنا ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
جویریہ بہت شکریہ ۔۔۔ پتہ ہے میرا دل کب سے آپ سے بات کرنے کو چاہ رہا تھا۔۔۔ : ) ۔۔سو ابھی یہ خواہش بھی پوری ہو گئی
د ستخط میں میں کچھ تجربات کر رہی تھی :oops:

شکریہ ایمان۔ مجھے بھی آپ سے بات کرکے خوشی ہوئی۔ سچی

اور دستخط والی جگہ تو اب خالی ہے :?:
 
شمشاد

لائبریرین
جیہ لگتا ہے آج بجلی نے بےوفائی نہیں کی۔

پنڈی میں تو اسوقت بہت بارش ہو رہی ہے، تمہارے ہاں کیسا موسم ہے؟
 
جیہ

لائبریرین
ظفری نے کہا:
امن ایمان نے کہا:
کیا میں بھی یہاں آسکتی ہوں۔۔؟؟؟
آپ یہاں آچکی ہیں اور بس آنا جانا لگائے رکھیئے گا ۔ :D

جویریہ ۔۔۔ امن ایمان نے اپنے دستخط میں لکھا ہے “ ایک بار مُسکرا دو“ مگر مسکراہٹ اتنی لمبی ہوگئی ہے کہ مارکیو میں آ ہی نہیں رہی ہے ۔ :wink:

اور یہ بات تو میں خود اُستادِ محترم سے پوچھنے والا تھا کہ آپ کافی وقفے کے بعد نظر آئے ہیں ۔ اللہ ان کو اپنے حفظ وامان میں رکھے ۔ آمین ۔

ظفری صاحب آپ بھی تو کافی عرصے سے غیر حاضر تھے۔

شمشاد بھائی یہاں تو بوند تک نہیں پڑی۔ دراصل ان دنوں سوات میں بارشیں کم ہو رہی ہیں۔ اس سال فرب چھی کم پڑی تھی پہاڑوں پر
 
شمشاد

لائبریرین
ظفری نے کہا:
امن ایمان نے کہا:
کیا میں بھی یہاں آسکتی ہوں۔۔؟؟؟
آپ یہاں آچکی ہیں اور بس آنا جانا لگائے رکھیئے گا ۔ :D

جویریہ ۔۔۔ امن ایمان نے اپنے دستخط میں لکھا ہے “ ایک بار مُسکرا دو“ مگر مسکراہٹ اتنی لمبی ہوگئی ہے کہ مارکیو میں آ ہی نہیں رہی ہے ۔ :wink:

اور یہ بات تو میں خود اُستادِ محترم سے پوچھنے والا تھا کہ آپ کافی وقفے کے بعد نظر آئے ہیں ۔ اللہ ان کو اپنے حفظ وامان میں رکھے ۔ آمین ۔

یہ “ ایک بار مسکرا دو “ مُنی بیگم کی گائی ہوئی غزل والا مسکرانا ہے یا کوئی اور؟
 
ظفری

لائبریرین
مجھے رضوان اور محب نے مل کر آبَ گُم میں اُلجھا دیا تھا ۔۔۔۔ کہتے ہیں کہ ایک یہی طریقہ ہے کہ اس کو قابو میں لانے کا ۔۔۔ :wink:
 
جیہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:

شائد نہیں۔ منی بیگم نے تو اتنی فرمائش کی ہے مسکرانے کی۔ کہ کوئی زندگی بھر بھی اتنا نہیں مسکرا سکتا
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے اس کی گائی ہوئی غزلیں بہت اچھی لگتی ہیں۔ اور یہ مسکرانے کی بات اس نے نہیں کی کسی شاعر نے کی تھی، اس نے تو دہرائی ہے، اور شاعر لوگ تو مرنے کے بعد بھی باتیں کرتے رہتے ہیں، ان کی کیا بات ہے جیسے کہ : بعد مرنے کے میرے گھر سے یہ ساماں نکلا
 
امن ایمان

محفلین
جی ظفری پوری کوشش کروں گی۔۔میں آنا تو کب سے چاہ رہی تھی ۔۔لیکن سمجھ نہیں آتا تھا کہ آپ لوگوں کی آپس کی باتوں میں میں کس طرح آؤں ۔۔۔ اور میرے دستخط میں صرف ۔۔ایک بار اور ۔۔۔۔ تھا۔۔یہ میں خود کو تسلی دے رہی تھی۔۔:)

جویریہ۔۔>> شکریہ یہ بھی سچی والا : ) ۔۔ اور دستخط میں ابھی اور تجربات باقی ہیں ۔۔اس لیے اگلی قسط کل۔۔۔ : )
 
جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائی نے لکھا۔۔“مجھے اس کی گائی ہوئی غزلیں بہت اچھی لگتی ہیں۔ اور یہ مسکرانے کی بات اس نے نہیں کی کسی شاعر نے کی تھی، اس نے تو دہرائی ہے، اور شاعر لوگ تو مرنے کے بعد بھی باتیں کرتے رہتے ہیں، ان کی کیا بات ہے جیسے کہ : بعد مرنے کے میرے گھر سے یہ ساماں نکلا“

تبھی تو قرآن میں ہے۔۔۔۔

والشعراہُ یطبعہم الغاوُن۔ الم تر انہم فی کل وادی الیہیمون و انہم یقولون لا یفعلون ( سورہ الشعرا)
 
شمشاد

لائبریرین
او ہو امن جی ایمان سے آپ بھی کمال کرتی ہیں۔ یہ محفل سب کے لیے ہے، آپ کہیں بھی بغیر دستک دیے گھس جائیں، سارے دھاگے، سارے زمرے آپ کے لیے کھلے ہیں۔ دخل درِ معقولات و ماکولات کی معذرت کئے بغیر آپ جہاں چاہیں گھومیں پھریں اور اپنی تحریروں سے اس محفل کو نوازیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
ظفری نے کہا:
مجھے رضوان اور محب نے مل کر آبَ گُم میں اُلجھا دیا تھا ۔۔۔۔ کہتے ہیں کہ ایک یہی طریقہ ہے کہ اس کو قابو میں لانے کا ۔۔۔ :wink:

ظفری بھائی اس کے کچھ صفحے مجھے بھیج دیں، دونوں مل کر ختم کر لیتے ہیں۔

لیکن آپ کی تو چھٹیاں ہیں، کیا حُور کی یاد زیادہ ستا رہی ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
جویریہ مسعود نے کہا:

غالب کی بھتیجی آیہ کا نمبر اور ترجمہ بھی لکھ دینا تھا مجھ جیسے نالائقوں کے لیے۔

سورۃ الشعرا، آیہ نمبر 224 اور 225
اللہ تعالٰی فرماتا ہے : اور شاعروں کی پیروی گمراہ لوگ کیا کرتے ہیں۔ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ وہ ہر وادی میں سر مارتے پھرتے ہیں۔
 
جیہ

لائبریرین
اور آخری آیت کا ترجمہ ہے۔۔

اور یہ ( شاعر) وہ بات کرتے ہیں جس پر عمل نہیں کرتے
 
شمشاد

لائبریرین
پھر وہی، اب سورۃ کا نام بھی نہیں لکھا اور آیۃ نمبر بھی نہی لکھا۔

میں تو سمجھ جاؤں گا، دوسرے پڑھنے والے کیا کریں گے آنسہ جیہ جی۔
 
امن ایمان

محفلین
شمشاد نے کہا:
او ہو امن جی ایمان سے آپ بھی کمال کرتی ہیں۔ یہ محفل سب کے لیے ہے، آپ کہیں بھی بغیر دستک دیے گھس جائیں، سارے دھاگے، سارے زمرے آپ کے لیے کھلے ہیں۔ دخل درِ معقولات و ماکولات کی معذرت کئے بغیر آپ جہاں چاہیں گھومیں پھریں اور اپنی تحریروں سے اس محفل کو نوازیں۔

جی ویسے آپ کو ایک بات بتاؤں۔۔مجھے اس محفل کی یہ بات بہت اچھی بھی لگی ہے۔۔۔ باقی بہت سارے فورمز پہ یہ کہہ دیا جاتا ہے کہ یہ Off Topic discussion ہے ۔۔ یہاں یہ بات مت کریں ۔۔۔اور کچھ جگہ تو جان بوجھ کے نئے آنے والے ممبر کو اگنور کیا جاتا ہے۔۔۔ خیر یہ جگہ اور آپ سب لوگ ہر طرح سے بہت اچھے ہیں

شمشاد

لائبریرین
یہ تو ایک میلا ہے، جہاں جی چاہے گھومیں پھریں، جس سے چاہیں بات کریں اور نئے آنے والوں کو تو بہت زیادہ لکھنا چاہیے اور اپنی باتیں دوسروں تک پہنچانی چاہئیں تا کہ دوسرے سنیں اور سر دھنیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
کہیں گئے ہوئے تھے کیا پاکستانی بھائی؟

اور ہاں اب جب کے اپ بےبی ہاتھی سے قیصرانی بن گئے ہیں تو اوتار بھی بدل لیں۔
 
ظفری

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
ظفری نے کہا:
مجھے رضوان اور محب نے مل کر آبَ گُم میں اُلجھا دیا تھا ۔۔۔۔ کہتے ہیں کہ ایک یہی طریقہ ہے کہ اس کو قابو میں لانے کا ۔۔۔ :wink:

ظفری بھائی اس کے کچھ صفحے مجھے بھیج دیں، دونوں مل کر ختم کر لیتے ہیں۔

لیکن آپ کی تو چھٹیاں ہیں، کیا حُور کی یاد زیادہ ستا رہی ہے؟
شمشاد بھائی میں نے تودن رات کر کے آبِ گُم آخر ختم ہی کر ڈالی ۔ اب بھی چھٹیاں ہی ہیں اور حوروں بھی آج کل وقت کی طرح ہیں ۔ نکل گئیں ۔ :wink:
 
شمشاد

لائبریرین
بڑی خوشی کی بات ہے کہ آپ نے آخر کار آبِ گُم ختم کر ہی لی لیکن دیکھ لیں وہ آپ کو پھنسا کے لگتا آپ کی حوروں کے ساتھ خود نکل لیے :wink:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top