اب کس کو آنا ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
شاہ جی بھی چسکے لگاتے ہیں۔ ان کے پاس پہلے ہی اتنے جمیلے ہیں کہ فرصت نہیں۔

سارا آپ بھی ادھر آیا کریں۔ کہ ماوراء نے منع کیا ہوا ہے؟
 
شاہ جی کے جمیلے ہیں بہت ( جمیلے کہیں جمال رکھنے والوں کے لیے مترادف تو نہیں استعمال کر رہے )

چائے اکیلے ہی پی رہے ہیں شمشاد ، میں نے آپ کے لیے بھی بنائی تھی کل اتنی جلدی بھول بھی گئے
 

الف عین

لائبریرین
یہ چائے کا کون سا وقت ہے، ویسے چائے کا وقت تو کچھ ہوتا نہیں ، مجھے بھی ہر وقت چلتی ہے۔ یوں بھی ابھی سبھی برِّ صغیر سے باہر کے لوگ ہی موجود ہیں۔ سارا کا معلوم نہیں کہ یہ بھی ناروے میں ہیں یا پاکستان میں، بتاؤ بھئ۔
 

سارا

محفلین
شمشاد نے کہا:
شاہ جی بھی چسکے لگاتے ہیں۔ ان کے پاس پہلے ہی اتنے جمیلے ہیں کہ فرصت نہیں۔

سارا آپ بھی ادھر آیا کریں۔ کہ ماوراء نے منع کیا ہوا ہے؟

نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔۔ماوراء نے منع نہیں کیا ہے۔۔بلکہ جب میں مصروف ہوتی ہوں تب صرف میرا نک یہاں نظر آتا ہے لیکن میں یہاں ہوتی نہیں ہوں۔۔۔اس لیے چپ کر کے بیٹھی ہوتی ہوں۔۔۔
 

سارا

محفلین
ماوراء وہ اکاونٹ اب کھلا ہے کیوں کہ تم نے وہ اکاؤنٹ ہی غلط دیا تھا وہ تو مجھے یاہو میں میل ملی تو وہاں سے دیکھ کر کھولا تب کھل گیا۔۔

اب ماوراء
 

شمشاد

لائبریرین
محب بھائی ابھی تو آپ کی چائے کا ذائقہ زبان پر ہے، ابھی سے حسابِ دوستاں برابر کیسے کر دوں۔

کچھ دیر تو ادھار رہنے دیں۔

کیوں ماوراء تمہارا کیا خیال ہے؟
 

ماوراء

محفلین
سارا نے کہا:
ماوراء وہ اکاونٹ اب کھلا ہے کیوں کہ تم نے وہ اکاؤنٹ ہی غلط دیا تھا وہ تو مجھے یاہو میں میل ملی تو وہاں سے دیکھ کر کھولا تب کھل گیا۔۔

اب ماوراء

سارا، تمھارا ایم ایس این کا ایڈریس مجھے مل ہی نہیں رہا تھا۔ کہیں مسینجر سے اڑ ہی گیا ہے۔ :?
پھر یاہو والے کا ہی کرنا پڑا۔ وہ تو ٹھیک تھا نا؟؟
اچھا کھل گیا ہے تو ٹھیک ہے۔ لیکن کیا سمجھ آ گئی ہے۔؟؟

اب سارا
 
ماورا کا آج کل اپنا بھی خیال نہیں ہے وہ کسی اور پر خیال کا اظہار کیا کرے گی :wink:

ویسے چائے تھی ہی ایسی کہ ذائقہ دیر تک رہنا ہی تھا اب آپ کے ہاتھ کی بنی چائے کا انتظار رہے گا

اب شمشاد
 

سارا

محفلین
یاہو والا دے کر ٹھیک کیا۔۔وہ تو میں روز ہی کھولتی ہوں اسلیے جلد ہی پتا چل گیا۔۔۔
اور سمجھ بھی آ گئی ہے اللہ کا شکر ہے آسانی سے۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ نئے نئے نام نظر آ رہے ہیں،

عبدالحفیظ صاحب کون ہیں، ذرا اپنا تعارف تو دیں کہ ان کو خوش آمدید کہہ سکیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
محب بھائی میں عام طور پر کسی کو چائے پلایا نہیں کرتا، ہاں پی لیتا ہوں۔

وہ کیا ہے کہ جو بھی میرے ہاتھ کی چائے پی لیتا ہے، اُسے پھر کسی دوسرے کے ہاتھ کی چائے اچھی ہی نہیں لگتی اور پھر ہمیشہ کے لیے مجھے ہی اس کے لیے چائے بنانی پڑتی ہے۔

ایک دفعہ آپ کی بھابھی کو پلا دی تھی، آج تک وہ میرے لیے سب کچھ کرتی ہے لیکن چائے مجھے ہی بنانی پڑتی ہے۔
:wink: :wink: :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں میں آپ کی طرف سے خوش آمدید قبول کرتا ہوں۔

اب محب بھائی،

یہ رضوان صاحب پھر سے غایب ہو گئے، مسئلہ کیا ہے آخر؟
 
لو جی آگیا پنجابی چائے کا شوقین اور

شمشاد بھابی کو پلانے کی غلطی نہیں کرنی تھی نہ ، آپ کی بھابھی نے بھی باتوں ہی باتوں میں بہت سمجھایا کہ کھانا بنانا میں سیکھ لوں مگر میں نے بھی ہاں کر کے نہ دی ، جانتا تھا ایک بار سیکھ لیا تو پھر قیصرانی کی طرح بنا کر بھی دینا پڑے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قیصرانی کا سوچتا ہوں تو بڑی ہمدردی ہوتی ہے مجھے :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
اور کڑک چائے کا فارمولا ملاحظہ ہو :

ددھ چینی روک کے، تے پتی ٹھوک کے۔

محب بھائی کو بھی بڑا تجربہ ہے چائے بنانے کا۔ :wink:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top