اب کس کو آنا ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قیصرانی

لائبریرین
الحمدللہ۔ یہاں‌تقریباً سب کچھ ہی بہترین چل رہا ہے۔ آپ سنائیں، آپ کی طرف کام کیسا ہے؟ پاکستان کا چکر کیسا رہا؟
قیصرانی
 

جیہ

لائبریرین
فریب بھائی محفل پر خوش آمدید

امید ہے کہ آپ اور سارے گھر والے خیریت سے ہوں گے
 

شمشاد

لائبریرین
فریب بھائی کیسے ہیں؟

اپنا پاکستان کا نمبر ذ پ کر دیں، ہو سکتا ہے 2 یا 3 ہفتوں بعد پاکستان آؤں تو رابطہ کروں گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
جی شکریہ، مل گئے ہیں نمبر،
گرمی زوروں پر ہے۔ آپ کے ہاں تو ضرورت سے زیادہ ہی بارشیں ہو گئی ہیں۔

سارا کو دعوت ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
خوش آمدید ایمان

اور یہ آپ کے دستخط میں کیا لکھا ہے؟÷


استادِ محترم آج کافی وقفے کے بعد آئے ہیں۔ خیریت تو تھی نا استادِ محترم؟ مجھے تو تشویش ہو رہی تھی آپ کے بارے میں۔ ناگپور میں ہیں یا حیدر آباد چلے گئے ہیں؟؟
 

الف عین

لائبریرین
جوجو بیٹا۔ در اصل آج صبح میں ٹور پر چلا گیا تھا کوئی سو کلو میٹر دور ایک ڈیم سائٹ پر۔ پانچ بجے واپسی ہوئ لیکن انٹر نیٹ شام کو کنیکٹ نہیں ہوا۔ ابھی دس بجے ہو سکا ہے۔
اب پھر تم ہی۔
 

جیہ

لائبریرین
اوہ اچھا۔ کوئی بات نہیں استادِ محترم انٹر نٹ بھی کبھی کبھی تنگ کرتا ہے۔ مگر میں تو سمجھی تھی کہ انڈیا میں انٹرنٹ پاکستان سے اچھا ہوگا
 

امن ایمان

محفلین
جویریہ بہت شکریہ ۔۔۔ پتہ ہے میرا دل کب سے آپ سے بات کرنے کو چاہ رہا تھا۔۔۔ : ) ۔۔سو ابھی یہ خواہش بھی پوری ہو گئی
د ستخط میں میں کچھ تجربات کر رہی تھی :oops:
 

ظفری

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
کیا میں بھی یہاں آسکتی ہوں۔۔؟؟؟
آپ یہاں آچکی ہیں اور بس آنا جانا لگائے رکھیئے گا ۔ :D

جویریہ ۔۔۔ امن ایمان نے اپنے دستخط میں لکھا ہے “ ایک بار مُسکرا دو“ مگر مسکراہٹ اتنی لمبی ہوگئی ہے کہ مارکیو میں آ ہی نہیں رہی ہے ۔ :wink:

اور یہ بات تو میں خود اُستادِ محترم سے پوچھنے والا تھا کہ آپ کافی وقفے کے بعد نظر آئے ہیں ۔ اللہ ان کو اپنے حفظ وامان میں رکھے ۔ آمین ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top