اب کس کو آنا ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
پاکستان کے پاس اچھا موقع ہے میچ جیت کر پچھلا بدلہ برابر کرنے کا۔

اب ظفری کہ مجھے یاد کر رہے تھے۔
 

رضوان

محفلین
السلام علیکم پیارے ساتھیو
دن میں ایک چکر لگا چکا ہوں مگر افسوس کہ مصروفیت کے باعث کچھ پوسٹ نہ کرسکا۔
مت پوچھیں کہ محفل کہ بغیر کتنی اداسی ہے۔
مگر اور بھی غم ہیں محفل کیا سوا
آپ سنائیں کیسی گزر رہی ہے میں ذرا تانک جھانک کر آؤں۔۔
 

ظفری

لائبریرین
اخاہ ۔۔۔ دیکھو تو آج کون آیا ہے ۔۔۔۔۔ بھئی رضوان بھائی ۔۔۔ یہ محفل بھی آپ کے بغیر بہت اُداس ہے ۔۔۔ میں ، محب اور شمشاد بھائی تو کتنی بار تم کو یاد کرکے ایک دوسرے سے گلے مل کر رو پڑے ۔۔ :wink:
 

رضوان

محفلین
بس بھئی اپنا بھی یہی حال ہے میں بھی اسی طرح ٹسوے بہاتا رہا ہوں دیکھ رہے ہو بلکہ پاکستان سے سن ہی رہے ہو گے کیا جھڑی لگائی ہے کہ جھل تھل کردیا۔ بس اب یہ سوچ کر کہ کچی آبادیاں ڈوب ہی نہ جائیں آنسوق پونچھ لیے اور تمہارے درمیاں آ موجود ہوا۔
اب شمشاد بھائی
 

شمشاد

لائبریرین
تو وعدہ وفا کر ہی دیا آپ نے، لگتا ہے روزی کے اڈے پر پہنچ چکے ہیں۔

یار بارش کا نام نہ لیا کریں۔ پھر مجھے حمام میں جا کر فوارہ چلانا پڑتا ہے اور کتنی ہی دیر وہاں رہنا پڑتا ہے۔ وقت تو جو لگتا ہے سو لگتا ہے، پانی الگ سے ضائع ہوتا ہے اور آپ جانتے ہیں کہ یہاں پانی پیٹرول سے مہنگا ہے۔
 

رضوان

محفلین
آپ پاکستان آئیں اور ساون کی بہاریں لوٹیں۔ اتنا زیادہ حمام نہ جایا کریں بندہ مشکوک ہوجاتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرا بس چلے تو پاکستان سے واپس ہی نہ آؤں لیکن کیا ہے کہ روزی روٹی کے چکر میں گھر سے بے گھر اور دربدر۔

امید تو ہے کہ جلد ہی چکر لگے گا اور بارش کے مزے لوٹوں گا۔
 

ماوراء

محفلین
میں بھی کہوں آج محفل میں اتنا رش کیوں ہے۔؟ اب سمجھ آئی کہ رضوان تشریف لائے تھے۔



اب زکریا۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیا مطلب ہے تمہارا، بڑا رش تھا، وغیرہ، کیا ان پر ٹکٹ لگی ہوئی تھی دیکھنے کے لیے۔

دیکھ لیا رضوان بھائی یہ ماوراء آپ کے متعلق کیسے خیالات رکھتی ہے :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
یار ڈاکٹر صاب ادھر کا بھی چکر لگا لیا کریں اور کوئی طبی مشورہ ہی دے جایا کریں۔ (مفت میں)
 

شمشاد

لائبریرین
لکھا سارا جی نے ہے اور وضاحت آپ مجھ سے مانگ رہے ہیں۔ یہ تو وہی کریں تو بہتر ہے۔

ہاں تو سارا جی بتائیں ان کو۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں انہوں نے بتا دیا، آپ بھی نا پاکستانی بھائی بس ، خیر چھوڑیں اب آپ ہی آ جائیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top