اب کس کو آنا ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
بس ماوراء زمانے کا دستور ہی ایسا ہے۔ آنکھ اوجھل پہاڑ اوجھل والی بات ہے۔

میں نے تمہیں ابھی تک “ جشنِ آزادی “ والے دھاگے پر نہیں دیکھا؟
 
اب آ تو گئی ہے جشن آزادی کے دھاگے پر مگر بجائے جوش کے ہوش کا دامن تھامنے کی باتیں کر رہی ہے ، یہ بھی کوئی بات ہوئی بھلا شمشاد :)
 

رضوان

محفلین
محب کیا خیال ہے کافی دن نہیں ہوگئے اس دھاگے پر قدم رنجہ فرمائے ہوئے۔

اس وقت اور کوئی نہیں جسے آواز دی جاسکے۔ قیصرانی مصروف ہے انٹرویو دینے کے بہانے لوگوں کا کچا چٹھا کھولنے اب تم اور زکریا باقی بچے ہو۔
اب دونوں میں سے ایک
 
تم تو اب خود بھی عید کا چاند ہو گئے ہو۔

خوشخبری یہ ہے کہ آب گم مکمل ہوگئی ہے بس آج پوسٹ کر رہا ہوں باقی صفحات ، بس دیکھ کر تصدیق کردو۔

اس ماہ کے آخر میں پاکستان بھی آرہا ہوں ، ایک اور ڈیٹ‌کے لیے تیار ہو جاؤ۔
 

شمشاد

لائبریرین
رضوان بھائی اگر میں نہیں تھا تو ماوراء بھی نظر نہیں آئی آپ کو، اسے ہی بلا لیتے، یہ لیں میرے کہنے کی دیر، اور وہ چلی گئی۔

سارا جی آپ کے مہمان چلے گئے کہ ابھی بھی ہیں؟
 

سارا

محفلین
چلے گئے بھائی۔۔۔رہنے کے لیے تھوڑا ہی آئے تھے۔۔۔رات کو ہی چلے گئے تھے۔۔۔
 

رضوان

محفلین
کچھ مصروفیت ہی ایسی چل رہی ہے کہ مجبوری ہے۔ ہم تو تیار ہیں اور شمشاد بھائی بھی اس وقت تک امید ہے پاکستان میں ہوں گے۔ قیصرانی کی بھی امید کی جاسکتی ہے اگر اُسے اس کی والدہ نے کوئی امید دلائی تو بھاگا چلا آئیگا۔

شمشاد بھائی اُس وقت کوئی بھی آن لائن نہیں تھا ماوراء اور سارا بھی بعد میں آئیں۔ اب تو جویریہ بھی آچکیں ہیں
 

جیہ

لائبریرین
جی رضوان بھائی

کیسے ہیں آپ۔ آپ کی غیر حاضریاں کچھ زیادہ ہی ھو گئی ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
سارا جی آپ کو نہیں معلوم۔ ان کی تو روزی کا دارومدار ہی راتوں کو جاگنے میں ہے۔ یہ وہ والی روزی نہیں جو سکرٹ پہن کر گھومتی نظر آتی ہے، بلکہ روٹی والی روزی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
رضوان نے کہا:
کچھ مصروفیت ہی ایسی چل رہی ہے کہ مجبوری ہے۔ ہم تو تیار ہیں اور شمشاد بھائی بھی اس وقت تک امید ہے پاکستان میں ہوں گے۔ قیصرانی کی بھی امید کی جاسکتی ہے اگر اُسے اس کی والدہ نے کوئی امید دلائی تو بھاگا چلا آئیگا۔

شمشاد بھائی اُس وقت کوئی بھی آن لائن نہیں تھا ماوراء اور سارا بھی بعد میں آئیں۔ اب تو جویریہ بھی آچکیں ہیں

یہ مصروفیت کچھ پراسرار قسم کی نہیں لگ رہی؟ محب تمہیں کچھ اندازہ ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
جیہ نے کہا:
جی رضوان بھائی

کیسے ہیں آپ۔ آپ کی غیر حاضریاں کچھ زیادہ ہی ھو گئی ہیں

جب کوئی تمہارے علاقے میں آئے گا تو کس کا جی چاہے گا واپس جانے کو، تو غیرحاضریاں تو ہوں گی ہی۔

ظفری آ گئے ہیں، لیکن ہو سکتا ہے ابھی شعروشاعری میں مصروف ہوں۔
 

رضوان

محفلین
اب ایسے ہی لکھی ہے تو ایسے ہی سہی۔ روزی کو زیرِدام تو لانا ہے۔
اب غیر حاضریوں کو پورا کریں گے۔
کیوں پاکستانی آپ کا تو یہ مہینہ چل رہا ہے جیسے رمضانیوں کا رمضان :wink:
لو ظفری بھی آ چکے
 

ظفری

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
ظفری آ گئے ہیں، لیکن ہو سکتا ہے ابھی شعروشاعری میں مصروف ہوں۔

نہیں ابھی تو نہیں گیا شاعری کے دھاگے پر ۔۔۔ سب ابھی تو صفحہ اول میں اٌلجھا ہوا ہوں ۔اور ویسے بھی آج رضوان نظر آرہے ہیں سوچا کچھ ان سے بھی گفتوشنید کر لی جائے ۔
 

ظفری

لائبریرین
بس کیا کروں ایک تو یہ عمر کا تقاضہ بھی ہے اور پھر ہزاروں غم اس بوڑھی جان پر ۔۔۔ مگر مجھے تم پر رشک آتا ہے ۔۔۔ خالو بتاتے تھے ( جو کہ تمہارے محلے کے رہنے والے تھے ) کہ بھئی ظفری رضوان تم سے کچھ نہیں تو دس سال بڑا ہے مگر لگتا تم سے صرف نو سال بڑا ہے ۔ یار کون سا کُشتہ استعمال کیا ہے کچھ ہمیں بھی بتاؤ ناں ۔ :wink:
 

پاکستانی

محفلین
رضوان نے کہا:
اب ایسے ہی لکھی ہے تو ایسے ہی سہی۔ روزی کو زیرِدام تو لانا ہے۔
اب غیر حاضریوں کو پورا کریں گے۔
کیوں پاکستانی آپ کا تو یہ مہینہ چل رہا ہے جیسے رمضانیوں کا رمضان :wink:
لو ظفری بھی آ چکے

یہ تو سب پاکستانیوں کا مہینہ ہے رضوان بھائی اللہ نے نعمت ہی ایسی لازوال دی ہے۔

اب ظفری بھائی
 

رضوان

محفلین
لاحول ولا ظفری پھر اُسی خالو کا ذکر جنہوں نے میرا پاندان بیچ کر چھوہارے کھائے تھے :lol:
عمر کے معاملے میں ان کی روایت کا کیا اعتبار؟ ہاں کشتہ مجھے چچا شمشاد بنوا کر بھجواتے ہیں وہاں سعودیہ سے چیجیں سب نخالص ملتی ہیں نا اب کے کہو تو تمہارے واسطے بھی منگوا لوں؟
بس اور کسی کو نہیں دینا انکا صدری نسخہ ہے جو پشتوں سے سینہ بسینہ چلا آرہا ہے۔۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top