اب کس کو جانا ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف عین

لائبریرین
غالب سے نعذرت
جس کو ہو جان و دل؛ عزیز بزم سے اُٹھ کے جائے کیوں
لیکن جانا تو ہے۔ شب بخیر۔ اللہ حافظ
 

دوست

محفلین
اب میں چلوں اور جاکر سحری کروں۔
کیونکہ سحری کرنے میں بڑی برکت ہے۔
ملتے ہیں سحری کے بعد۔
 

الف عین

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
میرا یہ پہلا خط ہے، ابھی پانچ اور لکھنے ہیں، پھر جاؤں گا۔
مطلب سحری میں چھ خطوط، افطار اور ڈنر میں بھی کچھ مقررہ تعداد۔۔۔۔!! اور رمضان کے بعد ناشتے میں الف، دوپہر کے کھانے میں ب اور شام کی چائے کے ساتھ جیم خطوط۔۔۔۔۔
میں‌تو یہ آخری لکھ کر نکلنے والا ہوں دفتر سے۔ شام کو ترین ہے لیکن کچھ اور کام بھی ہیں راستے میں۔ اللہ حافظ
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں تو گزر چکی۔
اس وقت مکہ میں دعائے ختم القرآن ہو رہی ہے۔ آپ ٹی وی پر دیکھ سکتے ہیں۔
میں بھی جا رہا ہوں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
یہ کیا بات ہوئی؟ بھئی رمضان کی 27ویں شب شب قدر ہوتی ہے۔ اس میں کیا مشکل ہے۔
حیرت ہے۔ ہم لوگ تو ہمیشہ یہ سنتے آئے ہیں‌ کہ شب قدر تو رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں‌ میں‌ پوشیدہ ہے

بہرحال شکریہ برائے معلومات
 

شمشاد

لائبریرین
یہ درست ہے کہ آخری عشرے کی طاق راتوں میں ہی تلاش کرتے ہیں لیکن خصوصاّ 27ویں کو ہی مناتے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top