اب کے کون آئے گا؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زینب

محفلین
بڑی بےچین روح گھسی ہوئی ہے ظفری کے اندرجو ایک جگہ ٹک کے بیٹھ ہی نہیں رہی کسی کے پلو سے باندھ دو اپنی روح کو اب تھک جاؤ گے۔۔۔۔۔۔۔۔
 

ظفری

لائبریرین
کیا ظفری، نظامِ شمسی کی طرف سفر باقی ہے یا وہ ہو چکا؟

استادِ محترم ! ۔۔۔ آپ نظامِ شمسی کی بات کرتے ہیں ۔ میں نے تو ابھی زندگی کی طرف بھی سفر شروع نہیں کیا ۔ :)
( یہ اس لیئے کہا کہ آپ سمجھ سکتے ہیں کہ میں کیا کہہ رہا ہوں )
 

شمشاد

لائبریرین
پلو اور امریکہ میں؟ بی بی وہاں پلو تو ہوتے ہی نہیں اسی لیے تو ٹِک کے بیٹھ نہیں سکتے۔
 

ظفری

لائبریرین
ظفری بھائی آپ کیا امریکہ کے طوفانی دورے پر نکلے ہوئے ہیں، ایک کونے سے دوسرے کونے جا رہے ہیں خيریت؟
ابو شامل بھائی ۔۔۔۔ پہلے موجیں تھیں کہ دفتر میں انگڑائیاں بھرتے تھے ۔ پتا نہیں کسی دشمن نے اڑا دی کی ظفری فیلڈ کا کام اچھا سنبھال سکتا ہے ۔ سو جہاں جہاں‌ پروجیکٹ چل رہے ہیں ۔ وہاں جا جا کر دیکھنا ہے کہ کام کیسا چل رہا ہے ۔ اب آپ ہی بتاؤ کہ کام کیسا بھی چل رہا ہو مجھے اسے سے کیا لینا ۔ ;)
بہرحال اسی بہانے سیر سپاٹے کا بھی انتظام ہوگیا ۔ یعنی
پھرتے ہیں کب سے دربدر
اب اس نگر، اب اُس نگر
ایک دوسرے کے ہمسفر
میں اور ، میری آوارگی ۔۔۔۔ ;)
 

ظفری

لائبریرین
بڑی بےچین روح گھسی ہوئی ہے ظفری کے اندرجو ایک جگہ ٹک کے بیٹھ ہی نہیں رہی کسی کے پلو سے باندھ دو اپنی روح کو اب تھک جاؤ گے۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ تو ٹھیک ہی کہا کہ بڑی بے چین روح ہے میری ۔۔۔۔ مگر اس کو پلو بھی کسی بے چین روح کا ہی چاہیئے ورنہ مس میچ ہو جائیگا ۔ ;)
 

زینب

محفلین
ہاہاہا فکر نا کرو شمشاد بھائی نے ایک زبردست میچ ڈھونڈا ہوا ہے ٹک کے ہی نہیں بیٹھے گا بلکے ہلے گا بھی نہیں اپنی جگہ سے ۔۔۔۔۔۔۔شمشاد بھائییییییییییییییییییییییییییییییییییییی جلدی سے سیمپل لایئں۔۔۔۔۔۔
 

ابوشامل

محفلین
ظفر بھائی بہت شکریہ۔ مجھے بے چینی سے انتظار ہے کہ آپ الاسکا اور ہوائی گھوم کر آئیں لیکن خاموشی کے ساتھ نہیں بلکہ واپس آ کر وہاں کی سیر کا احوال بھی سنائیں تو بات بنے۔
 

ظفری

لائبریرین
ظفر بھائی بہت شکریہ۔ مجھے بے چینی سے انتظار ہے کہ آپ الاسکا اور ہوائی گھوم کر آئیں لیکن خاموشی کے ساتھ نہیں بلکہ واپس آ کر وہاں کی سیر کا احوال بھی سنائیں تو بات بنے۔

میرے والد صاحب مجھے بہت ڈانٹتے تھے کہ تُو نے اپنا سفر نامہ کیوں نہیں لکھتا ۔ مگر عجیب سی بات ہے کہ سفر کے کئی مرحلے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے کے باوجود بھی میں لکھنے کی طرف راغب نہیں ہوا ۔ آپ یاد دلاتے رہیئے گا ، انشاءاللہ احوال بھی لکھ دوں گا ۔
ویسے تاریخ ، سفر نامے کی طرف آپ کی دلچسپی بہت قابلِ تعریف ہے ۔ :)
 

ابوشامل

محفلین
حضرت آپ واپس تو آئیے الاسکا اور ہوائی سے، آگے سفرنامہ لکھوانا ہمارا کام ہے۔ ویسے اس معاملے میں سُستی مجھ جیسے شخص کو تو زیبا دیتی ہے جو تحریر کے فن سے نابلد ہو، آپ تو اس فن کے شہسوار ہیں تو پھر لکھنے میں کیا امر مانع ہے؟
آپ کی بخیر روانگی و واپسی کے لیے دعا گو ہوں۔
سفر نامہ ہمارے گھر کی کھیتی ہے، جس کا احوال پھر کبھی سناؤں گا، البتہ خاندان میں تاریخ کا مرض پہلی بار مجھے لاحق ہوا ہے :)
 

شمشاد

لائبریرین
اب آگے زینب کو ہی آنا چاہیے اور آ کر یہ بتائے کہ کون سے میچ کی بات کر رہی ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید عندلیب، کہیے کیسی ہیں اور بے بیاں کیسی ہیں، کم از کم ان کے ناموں سے ہی آگاہ کر دیں۔
 

الف عین

لائبریرین
نہ رہے بانس نہ بجے بانس۔۔۔۔ ہپپپپپپ۔ مطلب نہ عندلیب ہیں یہاں اور نہ ان کی بےبیاں۔ یہ بزرگ ہی دستیاب ہیں اگر کام چل سکے تو۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top