اتنا ظالم ہے کہ مظلوم نظر آتا ہے

نایاب

لائبریرین
دعا دیجئے مصری اور اردنی اور شامی حکمرانوں کو کہ جنہوں نے اس المیے کو پیدا کرنے اور پروان چڑھانے میں پورا زور لگایا :)
کچھ کو بھول گئے آپ ۔۔۔۔۔جن میں اک نے تو باقاعدہ لکھ کر سلطنت برطانیہ کو یہ اجازت دی تھی کہ " فلسطین "جسے چاہیں اسے دے دیں ۔ ہمیں کوئی اعتراض نہیں ۔۔۔۔۔
فلسطین خلافت کے ختم ہونے کے بعد سے انہی مسلم ممالک کے اپنے اپنے مفاد پر وابستہ تحریکوں کی امداد کے کھیل میں اک فٹ بال کی صورت ٹھوکریں کھاتا رہا ۔ جو مسلم ممالک خلافت کے خاتمے کی کوششوں میں سب سے نمایاں رہے ۔خلافت کو قصہ پارینہ بنا دیا ۔ اور فلسطینی بے گناہ مرتے رہے ۔۔۔۔۔۔
 
فلک شیر

محفلین
مزاحیہ ریٹنگ دینے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ میں ناپسند یا غیر متفق جیسی سخت ریٹنگ سے گریز کروں۔ باقی یہ دھاگہ گواہ ہے کہ کون اپنی "عظیم دانش" کا مظاہرہ دکھا رہا ہے :)
مظاہرہ کرتے ہیں سر۔۔۔۔۔دکھاتے نہیں ہیں :)
دھاگے بے چارے نے کیا گواہی دینی۔۔۔۔ آپ خود جو دے رہے ہیں :)
 
قیصرانی

لائبریرین
کچھ کو بھول گئے آپ ۔۔۔۔۔جن میں اک نے تو باقاعدہ لکھ کر سلطنت برطانیہ کو یہ اجازت دی تھی کہ " فلسطین "جسے چاہیں اسے دے دیں ۔ ہمیں کوئی اعتراض نہیں ۔۔۔۔۔
فلسطین خلافت کے ختم ہونے کے بعد سے انہی مسلم ممالک کے اپنے اپنے مفاد پر وابستہ تحریکوں کی امداد کے کھیل میں اک فٹ بال کی صورت ٹھوکریں کھاتا رہا ۔ جو مسلم ممالک خلافت کے خاتمے کی کوششوں میں سب سے نمایاں رہے ۔خلافت کو قصہ پارینہ بنا دیا ۔ اور فلسطینی بے گناہ مرتے رہے ۔۔۔۔۔۔
نازک آبگینوں کو ٹھیس نہ لگ جائے، اس لئے ذکر نہیں کیا :)
 
قیصرانی

لائبریرین
مظاہرہ کرتے ہیں سر۔۔۔۔۔دکھاتے نہیں ہیں :)
دھاگے بے چارے نے کیا گواہی دینی۔۔۔۔ آپ خود جو دے رہے ہیں :)
اصلاح کرنے کا شکریہ، اس سے میری اوپر والی پوسٹ میں کہی بات کی تصدیق ہو رہی ہے :)
کچھ باتیں لوگوں کے جج کرنے کے لیے چھوڑ دیتے ہیں :)
چھوٹا سا تو دھاگہ ہے، نشاندہی کر دیجئے تو مہربانی ہوگی :)
 
نایاب

لائبریرین
محترم دوستو ۔
چلیں مل کر دعا کرتے ہیں کہ وہ جو سب کا مالک و خالق ہے ۔ وہ فلسطینیوں پر اپنا رحم و کرم فرمائے ۔ ان کے لیئے آسانیاں پیدا فرماتے انہیں ان کے حقوق کی منزل تک پہنچائے ۔ تمام انسانوں کو انسانیت کی توفیق سے نوازے ۔
" و اعتصمو " کے جذبے کو ہم سب مسلمانوں کے لیئے عام فرمائے ۔ اور " تفرقے " کی چھری سے بچاتے ہر ظالم کے ظلم کی مذمت کرنے کی توفیق سے نوازے ۔۔آمین
آپ دونوں محترم بھائی بدرجہ استاد ہیں میرے ۔ اور آپ دونوں کی دانشمندی بلاشبہ کسی بھی شک و شبہ سے بالاتر" علم کے روشن چراغ " جیسی ہے ۔ جو خود تو جلتا ہے مگر اف کیئے بنا اپنی روشنی کو مسافروں کے لیئے عام رکھتا ہے ۔ تاکہ وہ راہ پائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
آمین ۔۔۔۔۔۔
جزاک اللہ نایاب بھائی
استاد آپ ہیں ہمارے ۔۔۔۔۔۔۔۔ایسی بات کر کے شرمندہ نہ کریں پلیز ۔۔۔۔
 
جزاک اللہ :)
 
صائمہ شاہ

محفلین
فلک شیر مجھے اسرائیل کی بربریت سے شدید اختلاف ہے معصوم بچوں کے دن رات قتل عام کی مذمت کرتی ہوں ان بچوں کا حماس سے کوئی تعلق نہیں اور اگر ہوتا بھی تب بھی یہ ظلم ہی گردانا جاتا اور کوئی بھی حساس دل انسان یہی کرے گا مگر ہر حساس دل انسان کے لیے دنیا کا ہر بچہ یکساں اہمیت رکھتا ہے خواہ اس کا تعلق فلسطین سے ہو یا پاکستان سے ، اور منصور بھی شائد یہی کہنا چاہ رہے ہیں یقین مانیے مجھے شدید کراہیت محسوس ہوتی ہے جب ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کے بھی دوہرے میعار ہوں
میں ہر قسم کے انسانی حقوق کی پامالی کے سخت خلاف ہوں خواہ اس کا مرتکب اسرائیل ہو یا پاکستان اور اسرائیل کے حماس پروپیگنڈہ سے قطع نظر بچوں کے قتل عام پر شدید احتجاج بھی کرتی ہوں مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوتی اور میں اس کی حمایت کروں
پاکستان میں یہ منافقت بہت شدید ہے اسرائیل کے مظالم کے خلاف آوازیں اٹھانے والے پاکستان میں ہونے والے مظالم بھول جاتے ہیں جو سلوک پاکستانی اقلیتوں کے ساتھ کرتے ہیں وہی سلوک اسرائیلی بھی کر رہے ہیں آج کے دور میں ان باتوں پر پردہ ڈالنا ناممکن ہے
کیوں کسی بھی پاکستانی شہری کی جان لی جائے صرف اس کے عقیدے ، مذہب یا خیالات کی بنا پر ؟؟؟؟؟؟؟؟
کیا فرق ہے اسرائیل میں اور ہم میں ؟؟؟؟؟
ہم بھی تو اقلیتوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہیں نہ صرف ناکام ہیں بلکہ لائسنس بھی رکھتے ہیں کہ جسے جہاں چاہیں کافر کہہ کر مار دیں
ہماری منافقت کی بہترین مثال گوجرانوالہ میں احمدیوں پر کی جانے والی بربریت جہاں بچوں کو بھی زندہ جلا دیا گیا ہم وہی قوم ہیں نا جو فلسطین میں خدیر کو زندہ جلانے پر دن رات واویلا کر رہے تھے ؟ کیا فرق ہے ہم میں اور اسرائیلیوں میں ؟
 
صائمہ شاہ

محفلین
محترم دوستو ۔
چلیں مل کر دعا کرتے ہیں کہ وہ جو سب کا مالک و خالق ہے ۔ وہ فلسطینیوں پر اپنا رحم و کرم فرمائے ۔ ان کے لیئے آسانیاں پیدا فرماتے انہیں ان کے حقوق کی منزل تک پہنچائے ۔ تمام انسانوں کو انسانیت کی توفیق سے نوازے ۔
" و اعتصمو " کے جذبے کو ہم سب مسلمانوں کے لیئے عام فرمائے ۔ اور " تفرقے " کی چھری سے بچاتے ہر ظالم کے ظلم کی مذمت کرنے کی توفیق سے نوازے ۔۔آمین
آپ دونوں محترم بھائی بدرجہ استاد ہیں میرے ۔ اور آپ دونوں کی دانشمندی بلاشبہ کسی بھی شک و شبہ سے بالاتر" علم کے روشن چراغ " جیسی ہے ۔ جو خود تو جلتا ہے مگر اف کیئے بنا اپنی روشنی کو مسافروں کے لیئے عام رکھتا ہے ۔ تاکہ وہ راہ پائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
آمین
 
فلک شیر

محفلین
[USER=6791
شاہ صاحبہ ! یہ بدقسمتی ہے، کہ اعتدال کی راہ پہ چلنے والے کم ہی نہیں ۔۔۔۔بہت کم ہیں ۔۔۔رہی احمدیوں پہ حملے کی بات ، تو یہ شدید ظلم ہے ۔۔۔۔بے شک خدیر اور ان احمدی بچوں کو جلانے والوں میں کوئی فرق نہیں
 
اگر ایک مقام پر کسی مسئلہ پر بات کی جا رہی ہو تو اس مسئلہ کو نظر انداز کرنے کے کئی مکارانہ طریقے ہیں جن میں سے ایک شاطرانہ طریقہ کسی دوسرے مسئلہ کو نظرانداز کرنے کا الزام لگا کر مذکورہ مسئلہ پر بات کرنے سے رخ موڑ دینا ہے کچھ افراد کو اس بارے میں خاص مہارت حاصل ہے
محفل میں دوسرے مقامات پر یہ دہائی دیتے نظر آئیں گے کہ دھاگہ اپنے موضوع سے ہٹ گیا ہے یا ہٹایا جا رہا ہے لیکن جب امت مسلمہ پر اغیار کے مظالم کی بات آئے گی تو فورا سے دھاگے کا رخ موڑنا کا شاطرانہ کمال عروج پر آجاتا ہے اور بات کو امت مسلمہ کے اندرونی جھگڑوں پر لے آتے ہیں
 
نایاب

لائبریرین
جب امت مسلمہ پر اغیار کے مظالم کی بات آئے گی تو فورا سے دھاگے کا رخ موڑنا کا شاطرانہ کمال عروج پر آجاتا ہے اور بات کو امت مسلمہ کے اندرونی جھگڑوں پر لے آتے ہیں

آپ کے متفق ہونے کا بہت شکریہ بہت دعائیں

ہمارے اپنے گھر میں آگ لگی ہے ۔ کسی بچے کا بازو کاٹ دیا جائے ،،،،، کسی بچے کو ماں سمیت مار دیا جائے ۔۔۔۔ کسی مسجد مندر گرجا کو اسلام کے نام پر اڑا دیا جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس پر خاموشی بہتر کہ "گھر کا معاملہ " ہے ۔۔۔ کون آواز بلند کر اپنے گھر کا تماشا بنائے ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
قیصرانی

لائبریرین
اگر ایک مقام پر کسی مسئلہ پر بات کی جا رہی ہو تو اس مسئلہ کو نظر انداز کرنے کے کئی مکارانہ طریقے ہیں جن میں سے ایک شاطرانہ طریقہ کسی دوسرے مسئلہ کو نظرانداز کرنے کا الزام لگا کر مذکورہ مسئلہ پر بات کرنے سے رخ موڑ دینا ہے کچھ افراد کو اس بارے میں خاص مہارت حاصل ہے
محفل میں دوسرے مقامات پر یہ دہائی دیتے نظر آئیں گے کہ دھاگہ اپنے موضوع سے ہٹ گیا ہے یا ہٹایا جا رہا ہے لیکن جب امت مسلمہ پر اغیار کے مظالم کی بات آئے گی تو فورا سے دھاگے کا رخ موڑنا کا شاطرانہ کمال عروج پر آجاتا ہے اور بات کو امت مسلمہ کے اندرونی جھگڑوں پر لے آتے ہیں
اللہ کی شان ہے کہ ایک اعلانیہ فرقہ پرست امت مسلمہ کے بارے غم سے گھلا جا رہا ہے :)
 
فلک شیر

محفلین
]
وہ واقعات ، جن میں اقلیتوں پہ مظالم ہوئے ہیں ، ان کے گھناؤنے اور شرمناک ہونے میں کوئی دو رائے نہیں ۔۔۔۔۔اور جب جب ایسا ہوا، مجھے اس پہ شدید شرمندگی ہوئی ایک پاکستانی کی حیثیت سے ۔۔۔
لیکن عمومی طور پہ ہمارے معاشرے میں اقلیتوں سے بہت برا سلوک روا نہیں رکھا جاتا ۔۔۔۔۔
ایک چھوٹا سا واقعہ سنیے، میرے دادا کے ایک قریبی عزیز پانچ سو ایکڑ کے مالک تھے ، گاؤں کے چوہدری تھے ۔۔۔۔شہر سے گاؤں گھوڑی پہ آ رہے تھے ۔۔۔۔۔گاؤں کی طرف آنے والے ذیلی رستے پہ انہوں نے ایک نوجوان کو دیکھا، تو پوچھا کون ہو ؟
اس نے ان کے ایک عیسائی ملازم کا بتایا ، کہ اس کا داماد ہوں ۔۔۔۔۔نو شادی شدہ تھا۔۔۔۔۔وہ بزرگ اپنی گھوڑی سے اترے ۔۔۔۔۔اس کو سوا کروایا اور گاؤں لے کر گئے کہ ہماری بچی کا خاوند ہے ۔۔۔۔۔۔۔ہم نے تو یہ تربیت حاصل کی ہے اپنے خون کے ساتھ ۔۔۔دودھ کے ساتھ ۔۔۔۔۔۔
اب مذہبی جنونیوں اور سازشیوں کے رویوں پہ پاکستان کے عوام کے مجموعی تعامل کو محمول تو نہ کیا جائے ۔۔۔۔
پیغمبرﷺ نے انہیں جان ، مال، عبادت، عزت کی پناہ دی ہے ۔۔۔۔۔۔ان کے قتل کو ناقابل معافی جرم قرار دیا ۔۔۔۔۔۔کیسے کوئی "مسلمان"ان پہ ظلم کو روا جان سکتا ہے؟
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
اگر ایک مقام پر کسی مسئلہ پر بات کی جا رہی ہو تو اس مسئلہ کو نظر انداز کرنے کے کئی مکارانہ طریقے ہیں جن میں سے ایک شاطرانہ طریقہ کسی دوسرے مسئلہ کو نظرانداز کرنے کا الزام لگا کر مذکورہ مسئلہ پر بات کرنے سے رخ موڑ دینا ہے کچھ افراد کو اس بارے میں خاص مہارت حاصل ہے
محفل میں دوسرے مقامات پر یہ دہائی دیتے نظر آئیں گے کہ دھاگہ اپنے موضوع سے ہٹ گیا ہے یا ہٹایا جا رہا ہے لیکن جب امت مسلمہ پر اغیار کے مظالم کی بات آئے گی تو فورا سے دھاگے کا رخ موڑنا کا شاطرانہ کمال عروج پر آجاتا ہے اور بات کو امت مسلمہ کے اندرونی جھگڑوں پر لے آتے ہیں
محترم ناصر مرزا بھائی ۔۔ کیا آپ کے پاس یہ معلومات ہیں کہ ان " اندرونی جھگڑوں " نے کتنے انسانوں کی ناحق جان لی ہے ۔
اور جان لینے والوں نے ان " اندرونی جھگڑوں " کے بل پہ جنت میں اپنی جگہ الاٹ کروائی ۔۔۔۔۔؟
کتنے معصوم بچے ان " اندرونی جھگڑوں " کی بھینٹ چڑھے ۔۔۔۔۔۔۔۔؟
مسجدوں کو ویران کرنے میں " اندرونی جھگڑوں " کا کیا کردار رہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟
بہت دعائیں
 
صائمہ شاہ

محفلین
اگر ایک مقام پر کسی مسئلہ پر بات کی جا رہی ہو تو اس مسئلہ کو نظر انداز کرنے کے کئی مکارانہ طریقے ہیں جن میں سے ایک شاطرانہ طریقہ کسی دوسرے مسئلہ کو نظرانداز کرنے کا الزام لگا کر مذکورہ مسئلہ پر بات کرنے سے رخ موڑ دینا ہے کچھ افراد کو اس بارے میں خاص مہارت حاصل ہے
محفل میں دوسرے مقامات پر یہ دہائی دیتے نظر آئیں گے کہ دھاگہ اپنے موضوع سے ہٹ گیا ہے یا ہٹایا جا رہا ہے لیکن جب امت مسلمہ پر اغیار کے مظالم کی بات آئے گی تو فورا سے دھاگے کا رخ موڑنا کا شاطرانہ کمال عروج پر آجاتا ہے اور بات کو امت مسلمہ کے اندرونی جھگڑوں پر لے آتے ہیں
مسائل تو مسلمانوں کے ہی ہیں نا ؟ تو پھر مسلمانوں کے مسائل پر دوہرے میعار کیوں ؟ امت مسلمہ پاکستان میں نہیں ہے کیا ؟ کیسے انگلی اٹھائیں گے اسرائیل پر جب وہی انگلیاں انسانیت کے خون سے رنگی ہوں ؟
 
آخری تدوین:
Top