جاسم محمد
محفلین
یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ قائد اعظم قادیانیوں کو غیر مسلم مانتے تھے وگرنہ قادیانی لیڈران کسی صورت تحریک پاکستان میں اتنی گرم جوشی سے حصہ نہ لیتے۔ قائد اعظم نے اپنی پہلی کابینہ میں قادیانی ظفراللہ خان کو ملک کا پہلا وزیر خارجہ بنایا تھا۔ اور قائد مخالف علما کرام کو اس پر بھی اعتراض تھا۔اگر جناح نے قادیانیوں کے متعلق کچھ ایسا ویسا کہا ہے، تو اس کا ثبوت بھی سامنے لانا چاہیے؛ ویسے کبھی پڑھا نہیں ہے کہ جناح نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا ہو۔ اسی طرح، یہاں مودودی صاحب پر بھی الزام عائد کیے جا رہے ہیں، تاہم، کوئی قابل قدر دستاویزی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔