انٹرویو اراکینِ محفل کے انٹرویوکے لیے پیشگی اجازت

Sidra-tul-Muntaha

محفلین
. اسلا م علیکم ! میں اس انجمن میں نئ ہوں ، مجھے اردو اور شا عری سے بہت لگا و ہے . شعر بنانے کے کچھ بنیادی ا صو ل سیکھنا چاہتی ہوں . امید ہے کوئی میری مدد کرے گا ، جزاکاللہ خیر ! .
 

شمشاد

لائبریرین
سدرہ آپ "تعارف" کے زمرے میں نئی لڑی کھولیں اور اس میں اپنا تعارف دیں۔

مزید یہ کہ آپ کو شاعری کے متعلق اس محفل میں بہت کچھ ملے گا۔
 
. اسلا م علیکم ! میں اس انجمن میں نئ ہوں ، مجھے اردو اور شا عری سے بہت لگا و ہے . شعر بنانے کے کچھ بنیادی ا صو ل سیکھنا چاہتی ہوں . امید ہے کوئی میری مدد کرے گا ، جزاکاللہ خیر ! .
بالکل ٹھیک کہا آپ نے یہ بہت ہی عمدہ اردو کی سائٹ ہے میں بھی نیا ہوں اور سیکھنے کو آیا ہوں ادھر۔۔۔۔
 
آداب!
میں اپنا تعارف، فورم کی کسی اور جگہ پر دے چکا ہوں، لیکن پھر بھی کہا جا رہا ہے کہ تعارف دیں ورنہ پروفائل نا مکمل تصور کی جائے گی
کچھ علاج اس کا بھی اے چارہ گراں ہے کہ نہیں؟
 

قیصرانی

لائبریرین
آداب!
میں اپنا تعارف، فورم کی کسی اور جگہ پر دے چکا ہوں، لیکن پھر بھی کہا جا رہا ہے کہ تعارف دیں ورنہ پروفائل نا مکمل تصور کی جائے گی
کچھ علاج اس کا بھی اے چارہ گراں ہے کہ نہیں؟
اس لنک پر کلک کر کے اپنے تعارف کا نیا دھاگہ بنا دیں۔
 

Aariya Khan

محفلین
انٹرویوکے لیے پیشگی اجازت

السلام علیکم
ایک بار پھر سے چھوٹا منہ اور بڑی بات :oops:

آپ سب اراکینِ محفل جن کی بدولت یہ جگہ محفل کہلاتی ہے،میرے لیے کسی انمول خزانے سے کم نہیں ہیں اور جس طرح ہم اپنی قیمتی چیزوں کو ہمیشہ محفوظ رکھتے ہیں۔۔میں چاہتی ہوں کہ آپ سب کی باتیں، آپ کی ذات کے سربستہ راز بھی یہاں ہمیشہ محفوظ رہیں۔ اسی سلسلے کو حقیقت کی شکل دینے کے لیے میں انٹرویو کی شکل میں ایک تھریڈ کھولنا چاہتی ہوں ۔
اس کا ایک فائدہ اور بھی ہے، ہم لوگ زندگی کی دوڑ میں کچھ اس طرح سے شامل ہو چکے ہیں کہ ہماری اپنی ذات بھی کہیں گم ہو کے رہ گئی ہے۔۔ ہمارے پاس اب سوچنے کے لیے بھی وقت نہیں ہوتا ۔۔اگر کوئی ہم سے یہ پوچھے کہ کون سارنگ پسند ہے۔۔۔تو اس کاجواب بھی فورا نہیں دے سکیں گے۔

اس لیے میری خواہش ہے کہ آپ سب اپنے قیمتی وقت میں سے تھوڑا سا وقت اپنے لیے نکالیں اور اس انٹرویو تھریڈ میں شامل ہوں۔

میں نے یہاں کے ایک بہت اچھے ممبر قیصرانی کے انٹرویو کے لیے کچھ سوال پوسٹ کر دیے ہیں۔۔ ان سے کیونکہ اس موضوع پہ اوپن بات چل رہی تھی اس لیے مجھے ان سے اجازت کی ضرورت نہیں پڑی۔۔لیکن آپ سب باقی اراکین کی مجھے پیشگی اجازت چاہیے۔۔۔
میں یہاں ایک Queue بنانا چاہوں گی،جس کے مطابق ایک وقت میں 2 ممبرز کا انٹرویو چلے گا۔۔۔ باقی آپ لوگ اس دھاگے میں اپنی رائے اور باقی سب کچھ جو اس بارے میں کہنا چاہتے ہیں کہہ سکتے ہیں : )

میرے اگلے مہمان ہوں گے


! محب علوی !! ماوراء

!!! اعجاز اختر !!!! جویریہ مسعود ( جیہ)




اس سلسلے کو جاری رہنا چاہیے یا نہیں۔۔اس بارے میں بھی ضرور بتائیے گا۔۔۔ اور ہاں میرے ساتھ مدد کے لیے شمشاد موجود ہیں۔۔ اس لیے آپ لوگ ذرا تیار شیار ہو کے آئیے گا :)

ایک بات رہ گئی۔۔کو ئی بھی ممبر کسی دوسرے ساتھی کا انٹرویو شروع کر سکتا ہے۔۔آپ کو بس یہاں آکے ایک پوسٹ میں بتانا ہوگا : )


امن ایمان
 
Top