اس پر میری محنت ہے اس لیے مجھے یہ اچھا لگ رہا ہے تو میں چاہوں گا کے یہ دوسروں کو بھی اچھا لگے۔ لوگ سالہا اس پر کام کر کے اس کو مزید ڈویلپ کریں۔ اس کو معراج نہیں بنیاد بنائیں۔ اگر میں اس کو اوپن سورس کروں تو ذمہ داری ختم۔ مثل ایسی ہی ہے کہ میں اس سے اپنی جان چھڑانا چاہتا ہوں۔ اردو کے لیے اسے اس لیے ہی لکھا کہ کچھ بنانا ہی ہے تو اپنی زبان کے لیے بناؤں۔اوپن سورس کی ذمہ داری اتنی ہی ہوتی ہے جتنا آپ اسے اپنے لیے ضروری خیال کرتے ہیں۔
پن آفس یا اس جیسے دوسرے بڑے سکیل کے اوپن سورس پراجیکٹس کا چھوٹے پراجیکٹس سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔ ان بڑے پراجیکٹس کے پیچھے کئی بڑی کمپنیوں کے کنسورشیم ہوتے ہیں اور یہ سوفٹویر ڈیویلپمنٹ کے اعلی معیارات کا خیال رکھتے ہیں۔
اوپن آفس کا حوالہ اس لیے دیا تھا کہ بیس سال انھوں نے اس پر کام کیا ہے۔ دوسرا اگر آپ یہ سوچ کر پیچے ہٹیں گے کہ بڑے پراجیکٹ کے پیچھے کمپنیاں ہیں۔ تو ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھ سکتے۔
بہر حال دو چیزیں ہیں۔ یا تو مارکیٹ میں اس کی جگہ بنے گی یا نہیں۔ اگر بنے گی تو ٹھیک۔ مجھے اس سے خاطر خواہ فائدہ ہو گا۔
اگر نہیں بنے گی۔ تو ایسے ہی پڑا رہے گا۔
اوپن سورس کروں تو دو چیزیں ہوں گی۔ لوگ اسے پسند کریں گے۔ یا ناپسند کریں گے۔ اگر پسند کریں گے تو بھی مجھے کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ اگر نہ پسند کریں گے تو بھی کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔
لیکن اگر اس اوپن سورس کو مزید ترقی دیں اور اچھا بنائیں تو یقین کیجیے وہ دن دور نہیں کہ آپ کو دوسرے سافٹ وئیرز کا سہارا لینا ہو گا۔ جس طرح میں نے پہلے کہا یہ بنیاد ہے معراج نہیں۔ راستے میں رکاوٹیں ہیں۔ شاید ایک دو نہیں کئی کئی ماہ تک اس کو ہم اپڈیٹ نہ کر سکیں، مگر پھر ایک دن اس میں ایک آپشن نیا ڈال دیا جائے۔