اردو دائرۃ معارف العلوم

hackerspk

محفلین
شمشاد بھائی پارٹ ون فائنل ون کی ایک شخصیت شاید اس ڈیٹا بیس میں شامل نہیں شخصیت یہ رہی

مارک ٹوین
ٹوین، مارک
Twain, Mark, 1835-1910
امریکی ادیب۔ اس کا اصلی نام سیمویل لینگ ہارن کلیمنس تھا
Samuel Langhorn Clemens
مارک ٹوین کے نام سے وہ لکھتا تھا اور اسی نام سے وہ مشہور ہے۔ امریکا کے شہر فلوریڈا میں پیدا ہوا۔ بچپن ہنی بل میں گزرا۔ باپ کے انتقال کے بعد یہیں وہ اپنے بھائی کے اخبار میں کام کرنے لگا۔ اس کے بعد مختلف شہروں میں گھومتا اور چھاپہ خانوں میں چھپائی کا کام کرتا رہا۔ ۱۸۵۷ میں اُس نے جنوبی امریکا کا رخ کیا تا کہ کچھ دولت کما سکے۔ لیکن راستہ میں وہ نیو آرلیز میں رک گیا اور دریائے مسی پسی میں چلنے والی کشتیوں کا پائلٹ بن گیا اور اسی سے اس نے اپنا نام مارک ٹوین رکھ لیا۔ اسی زمانہ میں خانہ جنگی شروع ہو گئی اور کشتی رانی رک گئی۔ اس نے اپنے بھائی کی مدد سے پھر دولت کی تلاش شروع کی اور جب ناکام ہوا تو لکھنے کا رخ کیا اور اخباروں میں لکھنے لگا۔ مزاحیہ کالم اور ہلکے پھلکے قصے کہانیاں لکھتا۔
مارک ٹوین کو سب سے پہلی شہرت اپنی ایک کہانی "کودنے والا مینڈک"
Jumping Frog
سے حاصل ہوئی۔ یہ مغربی مزاح نگاری کا شاہکار سمجھی جاتی ہے۔ یہ پہلے ایک اخبار میں چھپی اور جب مارک ٹوین نے اپنی کہانیوں اور خاکوں کا پہلا مجموعہ شائع کیا تو اس کا نام بھی یہی رکھا۔ ۱۸۶۶ میں وہ جزیرہ ہوائی گیا۔ واپسی پر اس کے بارے میں اس نے لکچر دینے شروع کیے۔ ان میں بھی وہی فکاہت اور ظرافت ہوتی تھی۔ اسی انداز میں اس نے اپنے یوروپ کے سفر کے حالات لکھے جو "ایک بھولے نادان کا بیرونی سفر"
An Innocent Abroad
کے نام سے شائع ہوئے اور اس کی مقبولیت برابر بڑھتی گئی۔ اسی زمانہ میں اس کی دو تصنیفات جو بہت مشہور ہوئیں وہ ہیں، "ٹام سائر کی مہمات"
Adventures of Tom Sayer
اور "ہیکل بری فن کی مہمات"
Adventures of Huckleberry Finn
ان میں اس نے اپنے لڑکپن کی مہمات کو بیان کیا ہے۔
۱۸۷۰ میں مارک ٹوین نے اولیبوبا لینگڈن سے شادی کر لی اور ہارٹ فورڈ میں رہنے لگا۔ یہاں اس نے کئی ناول، کہانیاں اور خاکے لکھے۔ بچوں کی ایک کہانی "پرنس اینڈ دی پاپر"
Prince and the Pauper
لکھی۔ اس میں سادگی، افسانویت، حقیقت پسندی اور سماجی تنقید سب ہی کچھ ہے۔ اس کا مزاحیہ انداز ہمیشہ باقی رہا لیکن بعد کے دور میں اس کی تحریروں کی تہہ میں غم کی جھلک بھی ملتی ہے۔
مارک ٹوین مالی معاملات میں زیادہ ہوشیار نہیں تھا۔ اپنی آمدنی کا بڑا حصہ طباعت و اشاعت کےکاموں میں لگایا جس سے نہ صرف نقصان ہوا بلکہ مقروض ہو گیا۔ اس کی دو لڑکیاں بچپن میں مر گئیں اور پھر ۱۹۰۴ میں بیوی انتقال کر گئی۔ ان غموں کا سایہ اس پر ہمیشہ رہا۔ اس کے آخری دور کی تصنیفات میں جو مایوسی کی جھلک ہے وہ ان ہی صدموں کا نتیجہ ہے۔
اس کی تصنیفات الگ بھی چھپتی رہی ہیں اور ان کے مجموعے بھی۔ اس کی سوانح عمریاں بھی شائع ہوئی ہیں۔
 

hackerspk

محفلین
نبیل بھائی ایک مسئلہ آرہا ہے http://urduencyclopedia.org/ اردو ایڈیٹر ، انٹرنیٹ ایکسپلورر ، فائرفاکس میں ٹھیک کام کرتا ہے کروم میں نہیں جبکہ اردو ویب کا اردو ایڈیٹر کروم میں بھی ٹھیک کام کر رہا ہے مجھ سے کہاں غلطی ہو رہی ہے ؟
 

hackerspk

محفلین
شمشاد بھائی جیسا کے آپ کو معلوم ہیں ٹائپ کرتے وقت ہم انگریزی الفاظ کو نئی لائن میں لکھتے ہیں۔ لیکن آج ایک پروفیسر صاحب سے گفتگو ہوئی تو انھوں نے کہا ہے کہ اس کو ویسے ہی لکھو یعنی نئی سطر شروع کیے بغیر کیونکہ کمپیوٹر کے سافٹ ویرز نوٹ پیڈ وغیرہ کے اپڈیٹس میں اس شے کا خیال رکھا گیا ہے، اس لیے اب آپ اس کو نئی سطر سے نہیں لکھیے گا، آپ کی غین نوازش ہو گی۔ ☺
 

hackerspk

محفلین
میرا ذاتی خیال بھی یہی ہے کہ پروفیسر لوگوں کا دنیا میں آنے کا مقصد ہی ہماری سہولت ہے ☺
 

hackerspk

محفلین
السلام علیکم، سائٹ کے لیے میں نے دو مڈیول ترتیب دیے ہیں
نمبر ایک : عنوانات کی فہرست
نمبر دو: حوالہ جات
خیال وکی میڈیا سے لیا ہے ان کو سائٹ میں لگایا ہے آپ سب سے درخواست ہے کہ ایک نظر دیکھیں اور اصلاح کریں۔ فی الحال ایک تحریر کو نئے اسلوب پر ڈھالا ہے ربط درج ذیل ہے
http://urduencyclopedia.org/?newsid=37415
 

hackerspk

محفلین
محنت ایک دفعہ کی تھی جو ہو گئی ہے
اب صرف تحریر لکھتے وقت سائٹ کے اسلوب پر لکھی جائے جیسے کوئی بھی حوالہ مثلا
"معزز اور نامور غلاموں کا جیسا بازار مصر رہا ہے اور کوئی ملک نہیں رہا۔" [R1]( 1926ء، شرر، مضامین، 172:3 )[/R1]
[R1][/R1] ان ٹیگز کے درمیان لکھی جانے والی تحریر کو سائٹ خود بخود حوالہ بنا دے گی اور تحریر کے آخر میں تمام حوالہ جات ترتیب سے دکھا دے گی یعنی مصنف کا کام صرف یہ ٹیگز لگانا ہو گا
اسی طرح ہیڈنگز کے ٹیگ جو فہرست بھی بنا دیتے ہیں
[H1]پاکستان[/H1]
[H2]صوبے[/H2]
[H3]سندھ[/H3]
[H3]خیبر پختون خواہ[/H3]
[H3]پنجاب[/H3]
[H3]بلوچستان[/H3]
[H1]اردو لغت[/H1]
اور یہ اس ترتیب سے نظر آئیں گے
کوڈ:
[RIGHT]# پاکستان
   1. صوبے
         1. سندھ
         2. خیبر پختون خواہ
         3. پنجاب
         4. بلوچستان[/RIGHT]

آپ یہ بتائیں کے تحریر کا حسن نکھرا ہے ؟
 

شمشاد

لائبریرین
اس میں کوئی شک نہیں کہ تحریر کا حسن خاطر خواہ نکھرا ہے۔

اور دوستوں کی رائے کا انتظار ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
میرا مشورہ یہ ہے کہ متن کو سادہ بھی محفوظ کیا جائے، اس کے بعد چاہے اس میں ٹیگز کا اضافہ کر دیں۔ تاکہ یہ کسی مخصوص ویب سائٹ کے علاوہ بھی مواد کام آ سکے۔یعنی دو فارمیٹ بنائے جائیں÷
 

hackerspk

محفلین
الف عین بھائی متن ایک کلک میں سادہ کیا جا سکتا ہے ایچ ٹی ایم ایل ٹیگز کو کسی بھی وقت ہٹایا جا سکتا ہے میں نے یہ دونوں مڈیول خود بنائے ہیں اور بناتے وقت اس کا خاص خیال رکھا تھا کہ دوبارہ اگر اصل حالت میں جانا ہو تو دشواری نہ بنے
 

hackerspk

محفلین
مشورہ درکار ہے کیا سائٹ کو نئے اسلوب پر ڈھالنا چاہیے ؟
83000 تحریروں کو نئے اسلوب پر ڈھالنے کے لیے فی یوم اگر 100 تحریریں ٹھیک کی جائیں تو 830 دن چاہیں ؟
آپ کی آراء انتظار ہے
 

شمشاد

لائبریرین
نبیل بھائی کسی وجہ سے محفل میں نہیں آ رہے اور میں بھلا کیا مشورہ دے سکتا ہوں کہ ان چیزوں سے نابلد ہوں۔
 

hackerspk

محفلین
شمشاد بھائی احباب عید کی چھٹیوں کے لیے کہ رہے ہیں اس لیے ٹائپنگ کا کام رک گیا ہے، میں اس عرصہ میں سائٹ کو تھوڑا بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ کیا آپ کو بھی عید کی چھٹیاں کرتے ہیں ؟
 

شمشاد

لائبریرین
جی ہاں عید کی چھٹیاں تو ہیں لیکن میں اس دوران سفر پر ہوں گا۔

25 اگست سے 3 ستمبر تک(10 دن)
 
Top