تعارف اردو فورم میں میری پہلی پوسٹ

السلام علیکم،
میرا نام مدثر اقبال ہے، میں نے پہلی بار کسی فورم کو جوائن کیا ہے۔ میں ایک ترقی پسند خیالات کا حامل شخص ہوں۔ کاملیت پسند اور ذوق جمال بھی رکھتا ہوں۔ مجھے اس فورم کے سادہ ڈیزائن، شائستہ باتوں اور دوسروں کے لیے احترام کے الفاظ نے بہت متاثر کیا ہے۔ اس سے بڑھ کر، اس فورم کے مکمل اردو میں ہونے کی وجہ سے میری 'کاملیت پسندی' کی تسکین ہوئی ہے۔ روسی، چینی، جاپانی اور دوسری بڑی قوموں کی مکمل ان کی زبانوں میں ویب سائٹ دیکھی ہے، مگر بہت کم ویب سائڈ دیکھی تھی جو کہ مکمل اردو میں ہوں۔ جیسے بی بی سی اردو، ڈی ڈبلیو کی اردو سروس اور اب یہ ویب سائٹ۔ کاش کہ اس فورم کا ڈومین بھی اردو میں ہوتا تو مزہ آجاتا۔

میں نے نیا نیا فورم جوائن کیا ہے۔ مجھے اس فورم کے اصول و ضابطے معلوم نہیں ہے، مگر مجھے امید ہے کہ آہستہ آہستہ میں اس فورم ممبرز کے تعاون سے سب کچھ جان جاؤں گا۔

ویسے مجھے اس فورم میں پروگرامنگ کی "لڑیوں" (شاید یہ تھیریڈز کا اردو متبادل ہے، میں صحیح سمجھا ہوں ناں؟) سے سب سے زیادہ دلچسپی ہے، اگر کوئی ممبر مجھے پروگرامنگ سے متعلق موضوعات پر بات کرنے کے اصولوں کے بارے میں بتا دیں تو بہت نوازش ہوگی۔

ارے ہاں اتنی باتوں میں، میں اپنا تعارف تو کروانا ہی بھول گیا۔ میں ایک گرافکس ڈیزائنر ہوں اور کورل ڈرا استعمال کرتا ہوں۔ شوقیہ پروگرامر بھی ہوں۔ آج کل میں پائتھن سیکھ رہا ہوں۔ میرا صدر کراچی میں اپنا پرنٹنگ کا بزنس ہے۔ میرے پاس ڈیجیٹل پرنٹنگ پریس ہے۔
 
فوری جواب دینے کے لیے بہت شکریہ۔۔۔۔ پلیز آپ میں سے کوئی مجھے بتائے گا کہ یہ اپنا "جھنڈا" اور "موڈ" کیسے منتخب کرتے ہیں؟
 

محمد وارث

لائبریرین
خوش آمدید مدثر صاحب۔

ویسے میرا بھی سوال ہے کہ یہ ابنِ سعید نک منتخب کرنے کی وجہ اردو محفل والے ابن سعید سے آپ متاثر ہیں یا کچھ اور؟
 

سین خے

محفلین
خوش آمدید

روسی، چینی، جاپانی اور دوسری بڑی قوموں کی مکمل ان کی زبانوں میں ویب سائٹ دیکھی ہے، مگر بہت کم ویب سائڈ دیکھی تھی جو کہ مکمل اردو میں ہوں۔ جیسے بی بی سی اردو، ڈی ڈبلیو کی اردو سروس اور اب یہ ویب سائٹ۔ کاش کہ اس فورم کا ڈومین بھی اردو میں ہوتا تو مزہ آجاتا۔

ہیں، تھیں :)
 
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ۔
جی آیاں نوں۔
اس فورم کے ممبرز بہت ملنسار لگ رہیں ہے
پائین۔۔۔۔ شروع شروع میں سب کو ایسا ہی ادراک ہوتا ہے۔
سب مجھے ہاتھوں ہاتھ لے رہے ہیں۔ :)
آپ ذرا ہنی مون پیریڈ گزار لیں، اور زیادہ آنا جانا شروع کریں۔ پھر آپ کوسمجھ آئے گا کہ مطلب کیا ہوتا ہے ہاتھوں ہاتھ لینے کا۔ :D
 
Top