ابن سعید اردو
محفلین
السلام علیکم،
میرا نام مدثر اقبال ہے، میں نے پہلی بار کسی فورم کو جوائن کیا ہے۔ میں ایک ترقی پسند خیالات کا حامل شخص ہوں۔ کاملیت پسند اور ذوق جمال بھی رکھتا ہوں۔ مجھے اس فورم کے سادہ ڈیزائن، شائستہ باتوں اور دوسروں کے لیے احترام کے الفاظ نے بہت متاثر کیا ہے۔ اس سے بڑھ کر، اس فورم کے مکمل اردو میں ہونے کی وجہ سے میری 'کاملیت پسندی' کی تسکین ہوئی ہے۔ روسی، چینی، جاپانی اور دوسری بڑی قوموں کی مکمل ان کی زبانوں میں ویب سائٹ دیکھی ہے، مگر بہت کم ویب سائڈ دیکھی تھی جو کہ مکمل اردو میں ہوں۔ جیسے بی بی سی اردو، ڈی ڈبلیو کی اردو سروس اور اب یہ ویب سائٹ۔ کاش کہ اس فورم کا ڈومین بھی اردو میں ہوتا تو مزہ آجاتا۔
میں نے نیا نیا فورم جوائن کیا ہے۔ مجھے اس فورم کے اصول و ضابطے معلوم نہیں ہے، مگر مجھے امید ہے کہ آہستہ آہستہ میں اس فورم ممبرز کے تعاون سے سب کچھ جان جاؤں گا۔
ویسے مجھے اس فورم میں پروگرامنگ کی "لڑیوں" (شاید یہ تھیریڈز کا اردو متبادل ہے، میں صحیح سمجھا ہوں ناں؟) سے سب سے زیادہ دلچسپی ہے، اگر کوئی ممبر مجھے پروگرامنگ سے متعلق موضوعات پر بات کرنے کے اصولوں کے بارے میں بتا دیں تو بہت نوازش ہوگی۔
ارے ہاں اتنی باتوں میں، میں اپنا تعارف تو کروانا ہی بھول گیا۔ میں ایک گرافکس ڈیزائنر ہوں اور کورل ڈرا استعمال کرتا ہوں۔ شوقیہ پروگرامر بھی ہوں۔ آج کل میں پائتھن سیکھ رہا ہوں۔ میرا صدر کراچی میں اپنا پرنٹنگ کا بزنس ہے۔ میرے پاس ڈیجیٹل پرنٹنگ پریس ہے۔