بارہویں سالگرہ اردو محفل الیکشن _ رواں سال کے بہترین مرد رکن اور بہترین خاتون رُکن کا چُناؤ

جاسمن

لائبریرین
اس محفل پہ اچھے لوگوں کی کمی نہیں۔ میرے لئے بھی بہت سے دوسرے لوگوں کی طرح فیصلہ مشکل ترین ہے۔
یہاں کمال کے لوگ ہیں۔ صائمہ شاہ سے اتفاق کروں گی کہ ہر شخص میں علیحدہ گُن ہیں۔کسی ایک کو دوسرے پہ ترجیح دینا بھی مشکل۔ اور بقول محمد احمد بھائی کے اس قدر ہیرے موتیوں میں سے ایک ایک چننا بھی مشکل ترین۔
محمد احمد بھائی جیسا کرنے کو بھی جی چاہ رہا ہے۔ مٹھی میں جمع کر لوں جو جو ہاتھ لگے اور باقی سب سے کہہ دوں کہ آپ بھی اسی خزانے کا حصہ ہیں۔
صائمہ شاہ کی طرح کرنے کو بھی جی چاہ رہا ہے۔ کہ ہر ایک کے ساتھ اس کی خوبی لکھ دوں ۔
لیکن۔۔۔۔۔مریم ہمیشہ کی طرح۔۔۔۔۔سر پہ کھڑی ہے۔۔۔آپاں جی!!!جہیڑا طریقہ طے ہویا اے اوہو ای کرو۔۔۔۔۔نا تے تھا ڈا ووٹ ضائع تھی سی۔
تو۔۔۔۔
شمشاد اور جیہ
 
محمداحمد

لائبریرین
ہم سب محترم ڈاکٹر اعجاز عبید صاحب(الف عین) اور جناب محمد یعقوب آسی سے بہت محبت کرتے ہیں۔ اور ان سے ہمارا احترام و محبت ہم سے یہ تقاضہ کرتا ہے کہ ہم انہیں اس انتخاب میں بس علیحدہ سے ایک مسند پہ بٹھا دیں۔ وہ بیٹھے دیکھتے رہیں اور مسکراتے رہیں۔
سو یہ دو بزرگ و محترم ہستیاں اپنی مسندوں پہ تشریف فرما ہیں۔

اس پوسٹ پر سو جان سے متفق ہوں۔ :)
 
سید عمران

محفلین
اس محفل پہ اچھے لوگوں کی کمی نہیں۔ میرے لئے بھی بہت سے دوسرے لوگوں کی طرح فیصلہ مشکل ترین ہے۔
یہاں کمال کے لوگ ہیں۔ صائمہ شاہ سے اتفاق کروں گی کہ ہر شخص میں علیحدہ گُن ہیں۔کسی ایک کو دوسرے پہ ترجیح دینا بھی مشکل۔ اور بقول محمد احمد بھائی کے اس قدر ہیرے موتیوں میں سے ایک ایک چننا بھی مشکل ترین۔
محمد احمد بھائی جیسا کرنے کو بھی جی چاہ رہا ہے۔ مٹھی میں جمع کر لوں جو جو ہاتھ لگے اور باقی سب سے کہہ دوں کہ آپ بھی اسی خزانے کا حصہ ہیں۔
صائمہ شاہ کی طرح کرنے کو بھی جی چاہ رہا ہے۔ کہ ہر ایک کے ساتھ اس کی خوبی لکھ دوں ۔
لیکن۔۔۔۔۔مریم ہمیشہ کی طرح۔۔۔۔۔سر پہ کھڑی ہے۔۔۔آپاں جی!!!جہیڑا طریقہ طے ہویا اے اوہو ای کرو۔۔۔۔۔نا تے تھا ڈا ووٹ ضائع تھی سی۔
تو۔۔۔۔
شمشاد اور جیہ
شمشاد تو اب رہے نہیں۔۔۔
(اس محفل میں)۔۔۔
دل پر پتھر رکھ کسی اور کا نام لے دیں!!!
 
محمداحمد

لائبریرین
اور بقول محمد احمد بھائی کے اس قدر ہیرے موتیوں میں سے ایک ایک چننا بھی مشکل ترین۔
محمد احمد بھائی جیسا کرنے کو بھی جی چاہ رہا ہے۔ مٹھی میں جمع کر لوں جو جو ہاتھ لگے اور باقی سب سے کہہ دوں کہ آپ بھی اسی خزانے کا حصہ ہیں۔

ویسے یہ والے محمد احمد بھائی بہت تنگ کرتے ہیں۔ :) :) :)
 
محمداحمد

لائبریرین
تنگ تو وہ ہوتے ہوں گے کہ کس کے چکر میں مجھے نوٹیفکیشن آ رہے ہیں۔

وہ محفل میں جھانکیں تو تنگ ہوں۔ :)

ویسے ہم نے ان کی غیر موجودگی سے بہت فائدہ اُٹھایا۔۔۔!

ایک زمانے میں جب ہم مکالموں میں کچھ نصابی سرگرمیوں کی تیاری کر رہے تھے تو مکالموں میں ڈرافٹ سیو کرنے کا آپشن نہیں تھا۔ ہم وہ نصابی تحریریں انہیں ارسال کر دیتے تھے (ہمیں پتہ تھا کہ انہوں نے جھانکنا تک نہیں ہے۔) اور بعد میں جا کر وہاں سے نقل کر لیتے تھے۔ :) :) :)
 
آپ کی ان دو معزز محفلین سے محبت اپنی جگہ (مجھے تو شمشاد صاحب سے عقیدت ہے) لیکن لڑی کے عنوان پر کچھ توجہ دیجیے۔ 'رواں سال' باآواز بلند پکار پکار کر کہہ رہا ہے کہ مجھے ملحوظ خاطر رکھیں۔ یہی مشورہ باقی احباب کے لیے بھی ہے۔
 
ہادیہ

محفلین
ووٹ تو ہم دے چُکے ہیں جو ناقابلِ واپسی ہے۔ :)
تاہم ہم ہادیہ کے ساتھ ہیں۔

نوٹ کرلیں دیگر احباب اچھی طرح سے۔ :smirk:
احمد صاحب ۔۔۔ آپ نے جو سرگوشی میں کہا ہے نا ۔۔۔ اس کے لیے بہت سی پرخلوص دعائیں ،نیک تمنائیں آپ کے لیے:)
 
محمداحمد

لائبریرین
آپ کی ان دو معزز محفلین سے محبت اپنی جگہ (مجھے تو شمشاد صاحب سے عقیدت ہے) لیکن لڑی کے عنوان پر کچھ توجہ دیجیے۔ 'رواں سال' باآواز بلند پکار پکار کر کہہ رہا ہے کہ مجھے ملحوظ خاطر رکھیں۔ یہی مشورہ باقی احباب کے لیے بھی ہے۔

"رواں سال" بڑا بڑا لکھنا چاہیے تھا۔ :) :)
 
جس ووٹر نے بھی کسی غیر فعال یا کم فعال محفلین کو ووٹ دیا ہے اس میں اُس کا کوئی قصور نہیں۔ بلکہ، میں یہ سارا دوش ان تمام غیر فعال محفلین کو دوں گا کہ اراکین محفل کی ایک بڑی تعداد ابھی تک اُن کے سحر میں مبتلا ہے۔ یقیناً ان محفلین نے اپنی فعالیت کے دوران شاندار کام کیا ہے۔
 
ایشل کےمتعلق کیا خیال ہے؟
 
Top