لوگ تو ہر طرف نظر رکھے ہوئے ہیں۔ بہت بہتر طریقے سے جانتے ہوں گے۔
یہی کرنا پڑے گا!!!نقل مار لیں۔
محمد وارث صاحب جب سے ذاتی مصروفیات کا بہانہ بناکر نظامت سے علیحدہ ہوئے ہیں، یوں لگتا ہے ان کے جسم میں ایک شریر روح حلول کرگئی ہے۔ لوز بالز کا تو کیا ذکر، اچھی لائن اور لینگتھ کی بالز پر بھی چھکے اور چوکے لگاتے نظر آتے ہیں۔ ذکاوت اور بذلہ سنجی ماشاء اللہ کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔
میرا ووٹ
مرد - تابش صدیقی صاحب
خاتون (اگر کسی لڑکی کو خاتون کہنے پر اعتراض نہ ہو تو ): لاریب مرزا صاحبہ
وارث بھائی کے ووٹ کے ساتھ تو ضعیف، بزرگوار بھی لکھا ہو تو قبول ہے۔وارث بھائی!! خاتون کافی نہیں تھا؟؟ ساتھ میں صاحبہ بھی۔
آدھا ووٹ پا کر ہم خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔ ویسے آپ پہلے محفلین ہیں جنہوں نے ان احباب کو ووٹ دیا جن کے ساتھ آپ کی ٹاپ کی لڑائیاں ہو چکی ہیں۔بھئی ہمارا ایک انتہائی مستند فرمان ہے کہ
کس کو ہے غیر کو گردانتے رہنے کا دماغ
کوئی لکھے بھی تو اپنا ہی قصیدہ لکھے
اس کسوٹی پر خود کے کو ووٹ دینے کے سوا کیا آپشن بچتی ہے بھلا؟
لیکن شاید مریم افتخار نے یہ سہولت نہیں رکھی تو ہمارا قیمتی ووٹ ہوا
محمد وارث سر کا
اور
خواتین میں تو ہم جانتے ہی محض
لاریب مرزا کو ہیں
اور یاد آیا کہ ایک صائمہ شاہ خاتون بھی ہیںاگرچہ یہ یادیں کچھ اتنی خوشگوار نہیں
سو ہمارا ووٹ ان کے درمیان برابر برابر تقسیم ہوااول اول کے محبت کے نشے اوہ مطلب ان سے بھی اول اول ٹاکرے کی کیف آمیزی کا نہ ہی پوچھئیے
بہت بڑی بات ہے۔آدھا ووٹ پا کر ہم خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔ ویسے آپ پہلے محفلین ہیں جنہوں نے ان احباب کو ووٹ دیا جن کے ساتھ آپ کی ٹاپ کی لڑائیاں ہو چکی ہیں۔
اور، ہاں، دس بارہ سے زائد ووٹ پڑیں بھی تو کیسے پڑیں، محفلین کی خاموش اکثریت ہمارے ساتھ ہے
ان الفاظ پر اعتراض ہے ہم کو ، مانا کہ ہم نے مزاج کے خانے میں سرد لکھ رکھا ہے مگر اس کے یہ معنی نہیں کہ کوئی بھری محفل میں ہم پر لڑائی کی تہمت دھرے !آدھا ووٹ پا کر ہم خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔ ویسے آپ پہلے محفلین ہیں جنہوں نے ان احباب کو ووٹ دیا جن کے ساتھ آپ کی ٹاپ کی لڑائیاں ہو چکی ہیں۔