بارہویں سالگرہ اردو محفل الیکشن _ رواں سال کے بہترین مرد رکن اور بہترین خاتون رُکن کا چُناؤ

عباد اللہ

محفلین
اب تک کے موصولہ نتائج کے مطابق محمد وارث بھیا اور جاسمن صاحبہ کو دوڑ میں شامل دیگر اراکین پر واضح سبقت حاصل ہے۔ :) اُمید ہے، دس بارہ ووٹ تو پڑ ہی چکے ہوں گے اب تک۔ :)
اور، ہاں، دس بارہ سے زائد ووٹ پڑیں بھی تو کیسے پڑیں، محفلین کی خاموش اکثریت ہمارے ساتھ ہے
بھیا رانا بھائی کا بے شمار آئی ڈیز بنانے والا مشورہ یہاں بہت کام دے گا کہئے تو عمل میں لائیں ؟
یا آپ اخلاقی فتح ہی کو افضل سمجھتے ہیں ؟
 
فرقان احمد

محفلین
بھیا رانا بھائی کا بے شمار آئی ڈیز بنانے والا مشورہ یہاں بہت کام دے گا کہئے تو عمل میں لائیں ؟
یا آپ اخلاقی فتح ہی کو افضل سمجھتے ہیں ؟
ارے بھئی، ہم تو الیکشن سے دستبردار ہو چکے ہیں۔ اب بھلا ہم وارث بھیا اور دیگر کو ہراتے ہوئے خاک اچھے لگتے۔ :) تاہم، ووٹ کاسٹ کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے غور فرما رہے ہیں۔ دیکھیے، ووٹ کی کیا قیمت لگتی ہے؟ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
ان الفاظ پر اعتراض ہے ہم کو ، مانا کہ ہم نے مزاج کے خانے میں سرد لکھ رکھا ہے مگر اس کے یہ معنی نہیں کہ کوئی بھری محفل میں ہم پر لڑائی کی تہمت دھرے !
ریکارڈ کی درستی کے لئے کہے دیتے ہیں کہ آپ کے معاملے میں ہم سمجھے تھے کہ ہمارے کہے الفاظ بھی بے ضرر ہیں اور آپ بھی تو کوئی حرج نہیں مگر معاملہ الٹ نکلا یعنی
"یوں تو وہ کچھ بھی نہ تھے مثلِ انار و مہتاب"
اک ذرا آگ دکھائی تو تماشا نکلا
ہاں دوسرے بلکہ کلینڈر کے اعتبار سے پہلے معاملے میں ہم تو ہمیشہ کی طرح بے ضرر بات ہی کر رہے تھے مگر فریقین کی گولہ باری میں چند ایک "انار و مہتاب" ہمارے دامن میں بھی آ گرے تھے جس سے ہمیں یہ سبق حاصل ہوا کہ لڑائی کا لطف صرف تماشا کرنے کی حد تک ہے وہ بھی کوسوں دور سے ، سلجھانے کی کوشش کرنے والے نرے بے وقوف ہیں اور گولہ باری کے درمیان اپنی ڈفلی بجانے کے نقصانات سے تو خیر آپ آگاہ ہو ہی چلے۔
:):):)
ارے!! آپ سنجیدہ مت ہوں پلیز، لڑائیوں والی بات تو آپ کی اس بات کو لے کے ازراہ مزاح کی کہ یادیں اتنی خوشگوار نہیں تھیں۔
ویسے یہ صرف ریکارڈ کی درستی ہی تھی نا، آپ کہیں اپنا آدھا ووٹ واپس تو نہیں لے رہے؟؟ :cry:
:p
 
نور وجدان

لائبریرین
میں حتمی ووٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے ووٹ کو آٹھ حصوں میں منسقم کیے دیتی ہوں ....

خواتین میں:
صائمہ شاہ
مریم افتخار
La Alma
یہ تینوں یکساں پسند ہیں، وجہ ان کی علمی قابلیت ہے اس ووٹ کو میں کسی صورت تقسیم نہیں کر سکتی

لاریب مرزا بہت ہی خوش اخلاق ہیں چوتھا ووٹ ان کو
:)
مرد حضرات میں
نایاب
وارث
عباد اللہ
آوازِ دوست

جی میرا ووٹ تقیسم کے ساتھ ہے! محبت تقسیم ہوتی ہے، تقسیم نہیں کرتی! مزید محفلین کو بھی نامزد کرنا چاہتی تھی مگر اتنا ہی کافی ہے :)

میری طرف سے مشورہ بھی تھا کہ تین تین نامزدگیاں دی جائیں، ویسے تو اس نامزدگی کی سب سے بڑی مستحق میں خود ہوں:) مگر کیا ہے کہ قربانی افضل ہے سو قربانی :p:cool::D:LOL:
 
آخری تدوین:

عباد اللہ

محفلین
ارے!! آپ سنجیدہ مت ہوں پلیز، لڑائیوں والی بات تو آپ کی اس بات کو لے کے ازراہ مزاح کی کہ یادیں اتنی خوشگوار نہیں تھیں۔
ویسے یہ صرف ریکارڈ کی درستی ہی تھی نا، آپ کہیں اپنا آدھا ووٹ واپس تو نہیں لے رہے؟؟ :cry:
:p
ارے نہیں دیا ہوا ووٹ بھی واپس لیا جا سکتا ہے بھلا؟
ویسے لکھ رکھئیےکہ ہمارا آدھا ووٹ ہی آپ کو سبقت دلائے گا
اگر محفلین اور انتظامیہ دھاندلی پر نہ اترے تو
:p
 
صائمہ شاہ

محفلین
ان الفاظ پر اعتراض ہے ہم کو ، مانا کہ ہم نے مزاج کے خانے میں سرد لکھ رکھا ہے مگر اس کے یہ معنی نہیں کہ کوئی بھری محفل میں ہم پر لڑائی کی تہمت دھرے !
ریکارڈ کی درستی کے لئے کہے دیتے ہیں کہ آپ کے معاملے میں ہم سمجھے تھے کہ ہمارے کہے الفاظ بھی بے ضرر ہیں اور آپ بھی تو کوئی حرج نہیں مگر معاملہ الٹ نکلا یعنی
"یوں تو وہ کچھ بھی نہ تھے مثلِ انار و مہتاب"
اک ذرا آگ دکھائی تو تماشا نکلا
ہاں دوسرے بلکہ کلینڈر کے اعتبار سے پہلے معاملے میں ہم تو ہمیشہ کی طرح بے ضرر بات ہی کر رہے تھے مگر فریقین کی گولہ باری میں چند ایک "انار و مہتاب" ہمارے دامن میں بھی آ گرے تھے جس سے ہمیں یہ سبق حاصل ہوا کہ لڑائی کا لطف صرف تماشا کرنے کی حد تک ہے وہ بھی کوسوں دور سے ، سلجھانے کی کوشش کرنے والے نرے بے وقوف ہیں اور گولہ باری کے درمیان اپنی ڈفلی بجانے کے نقصانات سے تو خیر آپ آگاہ ہو ہی چلے۔
:):):)
اب ہمارا ورژن آف فریقین کچھ " اور " ہے خیر جانے دیجیے :)
 
صائمہ شاہ

محفلین
محمد وارث صاحب جب سے ذاتی مصروفیات کا بہانہ بناکر نظامت سے علیحدہ ہوئے ہیں، یوں لگتا ہے ان کے جسم میں ایک شریر روح حلول کرگئی ہے۔ لوز بالز کا تو کیا ذکر، اچھی لائن اور لینگتھ کی بالز پر بھی چھکے اور چوکے لگاتے نظر آتے ہیں۔ ذکاوت اور بذلہ سنجی ماشاء اللہ کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔

ادھر جاسمن بٹیا نے اپنے بچوں کی ننھی شرارتوں کے مراسلات سے محفلین کے دل موہ لیے ہیں۔شروع سال حمیرا عدنان بہت ایکٹیو تھیں اور موبائل سافٹ وئر پر مکمل عبور رکھنے اور عمدا معلومات شیئر کرنے کے علاوہ دیگر مراسلوں میں بھی چھکے چوکے لگاتی نظر آتی تھیں ، ادھر کچھ دنوں سے خاموش خاموش سی ہیں ورنہ ہمارا ووٹ ان ہی کے نام ہوتا۔
بجا فرمایا
اب وارث کے علم و ادب سے ہٹ کر ظرافت اور شرارت کے پہلو بھی سامنے آ رہے ہیں ۔
 
لاریب مرزا

محفلین
میں حتمی ووٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے ووٹ کو آٹھ حصوں میں منسقم کیے دیتی ہوں ....

خواتین میں:
صائمہ شاہ
مریم افتخار
La Alma
یہ تینوں یکساں پسند ہیں، وجہ ان کی علمی قابلیت ہے اس ووٹ کو میں کسی صورت تقسیم نہیں کر سکتی

لاریب مرزا بہت ہی خوش اخلاق ہیں چوتھا ووٹ ان کو
:)
مرد حضرات میں
نایاب
وارث
عباد اللہ
آوازِ دوست

جی میرا ووٹ تقیسم کے ساتھ ہے! محبت تقسیم ہوتی ہے، تقسیم نہیں کرتی! مزید محفلین کو بھی نامزد کرنا چاہتی تھی مگر اتنا ہی کافی ہے :)

میری طرف سے مشورہ بھی تھا کہ تین تین نامزدگیاں دی جائیں، ویسے تو اس نامزدگی کی سب سے بڑی مستحق میں خود ہوں:) مگر کیا ہے کہ قربانی افضل ہے سو قربانی :p:cool::D:LOL:
نور سعدیہ!! ہم بھی بہت زیادہ شش و پنج میں تھے۔ خواتین میں جاسمن آپی، عینو آپا اور ماہی احمد ہماری نظر میں ٹاپ تھری خواتین ہیں۔ جاسمن آپی کا انتخاب اس لیے کیا کہ رواں سال میں وہ زیادہ ایکٹو رہی ہیں۔
اسی طرح مرد حضرات کا چناؤ زیادہ مشکل تھا۔ ہماری نظر میں وارث بھائی، عثمان بھائی، چوہدری صاحب، نیرنگ خیال اور محمداحمد سال رواں کے بہترین مرد حضرات ہیں۔
لیکن قوتِ فیصلہ شاید اسی کا نام ہے۔ :)
 
Top