محمد خلیل الرحمٰن
محفلین
اچھا تو یہ فی البدیہہ ہو رہا ہے ۔ زبردست ۔اب ہمارا نام بھی ڈالیے ۔
صابرہ آپ انگلیاں چاٹیں
پارسل گر یہی نہاری ہو
پارسل گر یہی نہاری ہو
اچھا تو یہ فی البدیہہ ہو رہا ہے ۔ زبردست ۔اب ہمارا نام بھی ڈالیے ۔
واہ زبردستدعوتِ عام دے رہے ہیں ہم
ہاں میسر مگر سواری ہو
بھیا جی۔۔۔۔ ہم تو بھائی کی جیب سے کھائیں گےآئیے اور کھائیے صاحب
جیب اگر آپ کی بھی بھاری ہو
آپ کی شاعری سے امیر خسرو کی خواتین سے مڈبھیڑ یاد آگئی۔ ۔صابرہ آپ انگلیاں چاٹیں
پارسل گر یہی نہاری ہو
عاطف بھائی۔۔۔۔ واہ واہ۔۔۔۔۔۔۔۔پھر تو آپکو نہاری پر ضرور انوائیٹ کرنا چاہیئےایران میں رہوں کہ رہوں میں عراق میں
رکھتا ہے ذائقہ یہ مجھے طمطراق میں
دیکھا مرا نوالہ نہاری کا ہاتھ میں
شرما کے چھپ گیا تھا قمر بھی محاق میں
کیا بات ہے عاطف بھیا ۔ ۔ کیسا سماں بندھا ہے ۔ کاش ظہیراحمدظہیر اور راحل بھیا بھی ہوتے ۔ایران میں رہوں کہ رہوں میں عراق میں
رکھتا ہے ذائقہ یہ مجھے طمطراق میں
دیکھا مرا نوالہ نہاری کا ہاتھ میں
شرما کے چھپ گیا تھا قمر بھی محاق میں
بھیا جی۔۔۔۔ ہم تو بھائی کی جیب سے کھائیں گے
دل پہلے ہی تڑپ رہا تھا بٹیا پاکستان کے نام پر، اور اب یہ نہاری ۔عاطف بھائی۔۔۔۔ واہ واہ۔۔۔۔۔۔۔۔پھر تو آپکو نہاری پر ضرور انوائیٹ کرنا چاہیئے
کھائیے، جی سے کھائیے بٹیا!
جیب اپنی ہمیں جو پیاری ہو
آخری بات اک یہی ہے خلیل
ہاں نہاری ہو، بس نہاری ہو
ہم بھی سب کو بلائیں گے گھر پر
قورمہ ، پائے یا نہاری ہو
اللہ آپکو اپنے حفظ امان میں رکھےاور خیریت سے آپ اپنے وطن اور اپنے گھر والوں سے ملیں۔۔۔۔آمیندل پہلے ہی تڑپ رہا تھا بٹیا پاکستان کے نام پر، اور اب یہ نہاری ۔
واہ عاطف بھائی!برکت ہے یہ سنا ہے سدا اتفاق میں
بے برکتی خدا نے رکھی افتراق میں
بریانی و پلاؤ کا حق بھی بطن پہ ہے
دل ہے مگر نہاری کے ہی اشتیاق میں
اپنے گھر کا پتا بتا دیجے
شاید اپنی بھی واں یہ باری ہو
اشعار نہیں خلیل بھائی ، تک بندی ہی ہے ، البتہ واجب الاحترام نہاری کے ادب کا پاس رکھا ہے ۔ اور رگ آپ نے ہی پھڑکائی سو آپ کے نام ۔ہماری تک بندی کے جواب میں اتنے عمدہ اشعار!!!
رہتے ہیں دو گلی سے دور ہی ہم
جہاں پر سہیل کی نہاری ہو
مان جاتے ہیں، ہم بھی آئیں گے
بیٹی آخر کو تم ہماری ہو