اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اتنی ٹیکنیکیلٹیز کا تو مجھے خود اندازہ نہیں ... آئی ٹی فیلڈ میں میں بالکل اناڑی ہوں ... یوٹیوب پر وڈیو اب محفوظ ہے اور کسی بھی مقام سے دیکھی جا سکتی ہے.
کل کے تجربے سے بہتری آ گئی ہو گی نا راحل بھائی۔

اگلا مشاعرہ کب ہے؟
ابھی سے پروگرام بنانا شروع کر دیجئیے۔۔۔ لوہا گرم ہے۔۔ اور دماغ ترو تازہ۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اچھا، میں اسکو زوم کا لنک سمجھ رہی تھی ...
زوم میں آگے پیچھے کرو، کچھ ہوتا نہیں ہے نا ..
پھر بھی شکوہ ہے کہ ہم وفادار نہیں :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:

ہم تو کھلے دل سے کہہ چکے کہ جو سوال ہیں۔۔۔ ڈال دیجئیے ہمارے ناتواں کاندھوں پر ان کا بوجھ۔ بھلے ٹوٹے پھوٹے سہی فی الحال۔۔۔ مگر ہمیشہ تو نہیں رہنے والا نا ایسا ان شاء اللہ۔
تھوڑی توجہ زوم کی طرف بھی دے لیجئیے۔۔ اگلے مشاعرہ میں آپ نے بھی کانوں میں رس گھولنا ہے ۔ :in-love:
 
آپ نے بیٹھے بیٹھے قد بھی ناپ لیا۔۔۔ جب کہ ہماری نظر پہلے عاطف بھائی کے بالوں پر گئی۔

کچھ کچھ ڈان 2 جیسے لگ رہے ہیں نا؟ ڈان 2 بولیں تو شاہ رخ بھائی :ROFLMAO:
ہمیں تو اپنے ایک استاد شاعر حنیف اسدی مرحوم کی یاد آگئی ... :)
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمیں تو اپنے ایک استاد شاعر حنیف اسدی مرحوم کی یاد آگئی ... :)
آپ نے زیادہ قریب سے دیکھا،،، ہم نے تھوڑا دور سے دیکھا وہ بھی کیبورڈ پہ انگلیاں چلاتے چلاتے۔۔۔ صرف سماعتیں اور انگلیاں کام میں مصروف تھیں۔ آنکھیں ٹی وی پر مرکوز ہی نہ ہو پا رہی تھیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نام بھی لکھا ہوا ہے بھئی ۔ اتنا چھوٹا تو نہیں میں ۔
زیک کی بات سے اندازہ لگاؤ بٹیا ۔
کیبورڈ سے نظر ہٹتی تو اندازہ لگانے کی نوبت آتی نا عاطف بھائی۔۔۔۔ البتہ زیک بھائی کے زلفوں ولے تذکرے پر ماتھا ٹھنکا تو دیکھا۔
سلامت رہئیے بھائی۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کاش تکنیکی مسائل نہ ہوتے تو زیادہ لطف رہتا۔ آج نصف خوشی محفل کی سست رفتاری نے چھین لی۔ اولین ویڈیو مشاعرہ تھا، اس نسبت سے بھی یادگار تھا۔ عمدہ کلام، با ذوق شخصیات۔ سلامتی کی دعا۔ شاد آباد رہیں۔
دل پر نہ لیں اب وقار بھائی۔۔۔
محفل تو واقعی سست رفتار تھی مگر مشاعرہ زبردست رہا ما شاءاللہ۔۔۔
 

یاسر شاہ

محفلین
سائیں یاسر شاہ سے ہمیں شکوہ ہے ... باوجود ہامی بھرنے کے شریک نہیں ہوئے :(

دن کے وقت تک تو شرکت کرنے کا ان کا ارادہ تھا باقی اللہ خیر کرے پتہ نہیں کیوں نہیں شریک ہو سکے

حالانکہ اب کی بار تو قومی T20 اسکواڈ میں شامل بھی نہیں :)

سمیع بھائی معافی چاہتا ہوں کہ ہامی بھرنے کے باوجود شرکت نہ کر پایا ۔دراصل ہامی بھرتے وقت یہی خیال تھا زوم کا تو شوشا چھوڑا گیا ہے ،طرح مصرع دیا جائے گا اور سب تحریری طور پر طبع آزمائی کریں گے زیادہ سے زیادہ آڈیو ز پیش کر دی جائیں گی جو ایک لڑی میں پیش بھی کی گئی ہیں۔

مگر آپ نے تو واقعی اپنا کہا سچ کر دکھایا اور صحیح معنوں میں عالمی مشاعرہ ترتیب دے کر ایک نئی روایت قائم کردی ۔گویا اس نئی رسم کے آپ پایونیر (pioneer) ثابت ہوئے۔اور ماشاءاللہ اشعار کے ساتھ ساتھ آپ کی نظامت بھی خوب رہی۔:)

پورا مشاعرہ دیکھا سب کی شرکت شاندار اور بھرپور رہی۔سب کو دلی داد۔:)
۔۔۔۔۔۔
روفی بھائی آپ داغ کا یہ شعر کراچی کے لب و لہجے میں مجھے نذر کریں:

غضب کرا ترے وعدے پہ اعتبار کرا
تمام رات قیامت کا انتظار کرا

آپ سے بھی معذرت خواہ ہوں۔;)
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گُلِ یاسمیں بہن ۔۔۔ یقین جانیں آپ کی رواں اپڈیٹس نے مشاعرے کو چار چاند لگا دیے ۔۔۔ اس محنت کے لیے جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے ۔۔۔ جزاک اللہ
وڈیو کو اتنی جلدی ٹرانسکرائب کرنا بڑا مشکل کام ہے ۔۔۔ بہت شکریہ۔
ہاں نا راحل بھائی۔۔۔ ہم بھی حیران ہیں کہ یہ آناً فاناً کیسے ہو گیا ہم سے۔۔۔ خیر آناً فاناً ڈھائی گھنٹے کا تو نہیں ہوتا۔
بیٹھے تو تھے ہم بس مشاعرہ سننے کو۔۔۔ لیکن دماغ چونکہ خالی تھا اس وقت۔۔۔ تو ۔۔۔ سمجھ گئے نا۔:ROFLMAO:
حالانکہ شیطان کو بھی فیصلہ کرنے میں کچھ ساعتیں تو لگتی ہوں گی۔۔ بس ٹک ٹک انگلیاں چلانی شروع کر دیں۔
سچی میں بہت دلچسپ رہا مشاعرہ۔
مشکل بھلے ہو مگر نیت کر لیں تو پار اتر ہی جاتے ہیں سفینے۔
سید عاطف علی بھائی۔۔۔ آپ کو فخر ہے نا ہم پر پھر سے؟؟؟

راحل بھائی شکریہ کی کوئی بات نہیں۔۔۔ شکریہ آپ کا ادا کرنا چاہئیے جنھوں نے ایسا موقع دیا۔
زیک بھائی نبیل بھائی۔۔۔۔ اور تمام شرکاء مشاعرہ سب بے حد داد و تحسین کے مستحق ہیں۔

سلامت رہئیے سب۔
 
Top