محمد خلیل الرحمٰن
محفلین
آداب عرض ہے!آپ کا بھی شکریہ۔ بدقسمتی سے آپ کا کلام سننے کا موقع تب نہ مل پایا۔ بس بالکل آخر میں جب آپ ترنم سے پڑھ رہے تھے تو وہ اشعار سنے۔ بہت لطف آیا۔
آداب عرض ہے!آپ کا بھی شکریہ۔ بدقسمتی سے آپ کا کلام سننے کا موقع تب نہ مل پایا۔ بس بالکل آخر میں جب آپ ترنم سے پڑھ رہے تھے تو وہ اشعار سنے۔ بہت لطف آیا۔
فی زمانہ اس قدر اخلاص عنقا ہے، نا پید ہے۔ گُلِ یاسمیں ایک بار پھر آپ کا شکریہ۔متفق! کیا کمال ہے یہ لڑکی؟
وقار بھائی مکمل وڈیو یوٹیوب پر محفوظ ہے، جب سہولت ہو سن سکتے ہیں.میری بدقسمتی کہ سب کو نہ سُن پایا۔ احسن بھائی نے عمدہ انداز میں میزبانی کی۔ میں صابرہ بہن سے متاثر ہوا، انداز بیان بہت عمدہ تھا۔ شکیل بھائی کہنے کو نروس تھے مگر کلام میں بہت جان تھی۔ اس کے بعد میں عاطف بھائی کو ہی سن پایا۔ زبردست کلام! اب تک ان کو ہی سُن پایا ہوں۔ پھر سے پروگرام دیکھنے کا موقع ملا تو رائے دے پاؤں گا۔ استاد محترم الف عین کی موجودگی کے باعث محفل کو چار چاند لگ گئے ہیں۔
گل یاسمین صاحبہ ، ایک معمولی تصحیح کی ضرورت اور محسوس ہوئی .عرفان علوی بھائی کا سلام آداب سب کے لئے
راحل بھائی کا شکریہ اتنی عمدہ محفل سجانے کے لئے۔
قطعات
تدبیرِ احتیاط کا عالم نہ پوچھئیے
ہر ایک ناؤ ٹہرے ہوئے پانیوں میں ہے
ساحل پہ جا پہنچنے کی خواہش بجا ،مگر
لُطفِ سفر تو اصل میں طغیانیوں میں ہے
نیتِ مطلب پرستی کو چھپانے کے لئے
اپنے مقصد کو ذرا ابہام دے دیتے ہیں لوگ
آج کی دنیا میں سچی دوستی نایاب ہے
مصلحت کو دوستی کا نام دے دیتے ہیں لوگ
سَر ہم نے ستاروں کو کیا اور زمیں کے
کل جیسے تھے حالات کم وبیش وہی ہیں
جنگیں بھی ہیں خوں ریزی بھی نفرت بھی ہے شر بھی
یعنی کہ مسائل ہمیں کو درپیش وہی ہیں
واہ بہت خوب قطعات پیش کئے آپ نے بھائی
داد قبول کیجئیے
جی ضرور۔وقار بھائی مکمل وڈیو یوٹیوب پر محفوظ ہے، جب سہولت ہو سن سکتے ہیں.
نوازش ، عاطف صاحب !علوی صاحب آپ کی شرکت بھی مشاعرے میں بہت اچھی لگی ۔ سلامت باشید ۔
اسی لڑی کی تیسری پوسٹ میں ہےآپ کی محبت ھے سیما آپا ۔ یوٹیوب کا لنک عنایت کیجیے ۔ صاحب کو دیکھنا ہے بھئی ۔
بہت شکریہ ، علی وقار صاحب !شکریہ! آپ کا کلام اور انداز بیان لاجواب تھا۔
بہت نوازش وقار بھائی ... محض آپ کا حسن ظن اور محبت ہے. جزاک اللہمیزبانی کا معیار اعلیٰ رہا۔ اشعار ترنم سے پڑھے آپ نے۔ اچھا لگا۔ شعرائے کرام کے تعارف کے لیے آپ کے الفاظ کا چناؤ پسند آیا کہ اس میں غلو کی آمیزش نہ ہونے کے برابر تھی۔
گل یاسمین صاحبہ ، تہِ دِل سے شکریہ ! آپ نے جو کیا وہ قابل تعریف اور حیرت انگیز ہے . دو ایک غلطیوں كے باوجود آپ کو پورے نمبر دیے جاتے ہیں !وعلیکم السلام
جی درست کر دئیے ہم نے۔
دراصل آپ لوگوں کے بولنے کی رفتار کے مطابق ہمارے ہاتھ نہ چل پا رہے تھے۔ جلدی جلدی لکھا اور سوچا تھا کہ اسی ترتیب سے پوسٹ ہوں جس ترتیب سے آپ شریک ہو رہے ہیں۔
کچھ الفاظ کے متعلق شک تھا کہ درست نہ لکھے ہوں گے اور انھیں بعد میں دیکھ کر تدوین کر دیں گے۔
بہت زبردست مشاعرہ رہا۔ ما شاء اللہ
گل یاسمین صاحبہ ، ایک معمولی تصحیح کی ضرورت اور محسوس ہوئی .
ہمیں کو درپیش -> ہمیں درپیش
گل یہ آپ کے اندر کی محبت ہے جو سب کو اچھا بنا دیتی ہے ۔ اللہ ہمیشہ آپ کو خوش رکھے ۔صابرہ آپا آپ کچھ کچھ پروین شاکر جیسی لگ رہی ہیں۔
سلامت رہئیے
دن کے وقت تک تو شرکت کرنے کا ان کا ارادہ تھا باقی اللہ خیر کرے پتہ نہیں کیوں نہیں شریک ہو سکےسائیں یاسر شاہ سے ہمیں شکوہ ہے ... باوجود ہامی بھرنے کے شریک نہیں ہوئے
حالانکہ اب کی بار تو قومی T20 اسکواڈ میں شامل بھی نہیںسائیں یاسر شاہ سے ہمیں شکوہ ہے ... باوجود ہامی بھرنے کے شریک نہیں ہوئے
ہمیں بھی کسوٹی میں شرکت کا کہا تھا مگر غائب ہی ہیں تب سے۔سائیں یاسر شاہ سے ہمیں شکوہ ہے ... باوجود ہامی بھرنے کے شریک نہیں ہوئے