اردو محفل مٹر گشتی کرنے والے زائرین کا آنکھوں دیکھا حال

محمداحمد

لائبریرین
اول تو آپ نے ہمارے پیغام کا اقتباس بغیر مسکانوں کے لیا اور جواب میں بھی مسکانیں شامل نہ کیں۔ اس دھاندلی پر تو محمداحمد بھائی کی سرکار میں دہائی دی جانی چاہیے! :) :) :)

فاروق احمد بھٹی صاحب!

(جب سے آپ کا نام اتنا وزن دار ہو گیا ہے تب سے فاروق احمد بھائی کہنے کے بجائے فاروق احمد بھٹی صاحب کہنا زیادہ ٹھیک لگ رہا ہے۔ :) )

تین عدد مسکراہٹیں ہمارے ابن سعید بھائی کا ٹریڈ مارک ہے جو بوقتِ ضرورت 'فُل اسٹاپ' کا کام بھی کرتی ہیں۔ پھر یہ مسکراہٹیں محفل میں جذبہء خیر سگالی کے اظہار کے لئے بھی کام آتی ہیں۔

آپ نے واقعی بڑی بے احتیاطی کی۔ :):) :)

لیکن چونکہ آپ اب 'صاحب' بن گئے ہیں سو اس سے زیادہ تو ہم بھی کچھ نہیں کہیں گے۔ :) :) :)

شاد آباد رہیے۔ :)

'دو زیر' سے جان چھوٹ جانے کی خوشی میں مٹھائی البتہ ضرور ہونی چاہیے۔ :) :) :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
تین عدد مسکراہٹیں ہمارے ابن سعید بھائی کا ٹریڈ مارک ہے جو بوقتِ ضرورت 'فُل اسٹاپ' کا کام بھی کرتی ہیں۔ پھر یہ مسکراہٹیں محفل میں جذبہء خیر سگالی کے اظہار کے لئے بھی کام آتی ہیں۔
یہ حضور مخدوم اعلیٰ سلسلہ مسکانیہ کے موجودہ گدی نشیں بھی ہیں۔ یہ بات کیوں نہیں بتائی آپ نے۔۔۔ :)

'دو زیر' سے جان چھوٹ جانے کی خوشی میں مٹھائی البتہ ضرور ہونی چاہیے۔ :) :)
یعنی اب مشار الیہ زیر نہیں رہے۔ :D
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
چھوٹا منہ بڑی بات ، بندہ یہ جسارت نہ کرسکا - :LOL:
جسارت کی تائید کرنے پر شکریہ۔۔۔ :p

جسارت کی تائید بھی مہنگی پڑ سکتی ہے جناب کو۔ :)

ابھی آپ محفل کی مہا بھارت سے صحیح طور پر متعارف نہیں ہیں۔ :) :) :)
نہ ڈرائیں بچے کو۔۔۔ مقدس کے مکے اب وہ نہیں رہے۔۔۔ اب وہ خود طلحہ سے پورا دن مکے کھاتی ہے۔ :D
 
Top