اردو محفل مٹر گشتی کرنے والے زائرین کا آنکھوں دیکھا حال

محمداحمد

لائبریرین
اس تلک جائے تو ہر بات مثالی جائے
مجھ سے پابندیِ اظہار ہٹالی جائے
(نا چیز بقلم خود)

واہ ۔۔۔۔!

بہت خوب!

گویا جناب نثر کے ساتھ ساتھ شاعری سے بھی شغف رکھتے ہیں۔ ناصرف شغف رکتھے ہیں بلکہ شاعری کا شغل بھی کرتے ہیں۔ :)

خوب!

تفصیل اس دھاگے میں بھی موجود ہے اور دیگر دھاگوں میں بھی دستیاب

یعنی آپ چاہتے ہیں کہ ہم اس مصروفیت کے دور میں 14 صفحات بشمول پوری محفل کھنگالنا شروع کردیں۔ :)
 
تجمل حسین

محفلین
آپ کو کب کا محفل بدر کر دیا جانا چاہیے تھا۔۔۔ مجھے حیرانی ہے کہ ابھی تک اس پر عملدرآمد کیوں نہ ہوا۔۔۔ :D
بھائی جی پھر محفل پر سناٹا ہی چھائے گا۔ ویسے اگر ایسا ہو بھی جائے تو بھی میرے خیال میں محمد احمد بھائی اپنی لگائی گئی تصویر کا خیال کرتے ہوئے ورلڈ کپ 2015 کے اختتام تک تو رکیں گے ہی۔۔:)
 
محمداحمد

لائبریرین
آپ کو کب کا محفل بدر کر دیا جانا چاہیے تھا۔۔۔ مجھے حیرانی ہے کہ ابھی تک اس پر عملدرآمد کیوں نہ ہوا۔۔۔ :D

غالباً انتظامیہ پاکستانی حکمرانوں سے متاثر ہوگی اور اس عملدرامد میں کوئی فوری سیاسی فائدہ بھی نظر نہیں آ رہا ہوگا۔ :)

سائیلنٹ موڈ سے پاور آف پر نہ چلا جائے۔ ویسے بھی اگر ریکوری اڑ گئی تو پھر سیدھا برک۔۔۔ ہاہاہاہاااا

ہاہاہاہاہاہا

خدا وہ دن نے دکھائے کہ ۔۔۔۔ :)

لاحول۔۔۔ نظام شمسی نہ ہوا شمس ہوگیا کہ نام لیا اور بھڑک اٹھا۔۔۔

شمس کا بھڑکنا ہی بلیسنگ ان ڈس گائس ہے۔ :) :) :)
 
محمداحمد

لائبریرین
سمجھ نہیں آرہا کہ دو آتشہ کہوں یا دو دھاری۔۔۔ ہاہاہاہاہااااا

ازراہ تفنن

دو آتشتہ ہی کہہ لیجے۔ دو دھاری سے لوگوں کا دھیان زیبرے کی طرف جائے گا اور زیبرا صرف اپنے رنگ سے ہی ممتاز ہوتا ہے اور بقول شاعر:

ع۔ پہلی بارش میں سبھی رنگ اُتر جاتے ہیں

:)
:D
:p
 
محمداحمد

لائبریرین
بھائی جی پھر محفل پر سناٹا ہی چھائے گا۔ ویسے اگر ایسا ہو بھی جائے تو بھی میرے خیال میں محمد احمد بھائی اپنی لگائی گئی تصویر کا خیال کرتے ہوئے ورلڈ کپ 2015 کے اختتام تک تو رکیں گے ہی۔۔:)

اگر تصویر پر ہی منحصر ہے تو ہم اوتار میں روزِ حشر کا منظر بھی لگا سکتے ہیں لیکن اس میں بھی خدشہ یہ ہے کہ سیانے کہتے ہیں کہ:

جس کی جب موت آ جائے اُس کے لئے وہی حشر کا دن ہے۔

سو لوگ ہمارا حشر نشر (یعنی محفل بدر) کرکے ہمارے لئے حشر کا سامان نہ کر دیں۔ :) :) :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
دو آتشتہ ہی کہہ لیجے۔ دو دھاری سے لوگوں کا دھیان زیبرے کی طرف جائے گا اور زیبرا صرف اپنے رنگ سے ہی ممتاز ہوتا ہے اور بقول شاعر:

ع۔ پہلی بارش میں سبھی رنگ اُتر جاتے ہیں

:)
:D
:p
میرا خیال ہے کہ ادب دوست اور فاروق احمد بھٹی صاحب کے دھاگے کا ہم وہ حشر کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو کہ ہمارا نشان امتیاز ہے۔۔۔۔ :D
 
محمداحمد

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ ادب دوست اور فاروق احمد بھٹی صاحب کے دھاگے کا ہم وہ حشر کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو کہ ہمارا نشان امتیاز ہے۔۔۔۔ :D

جی! بہت عرصے کے بعد ہمارا 'میڈل' ہمیں واپس مل گیا ہے۔ اب مذکورہ بالا اشخاص و دیگر زائرینِ دھاگہ کے لئے بھی 'تمغہء جرات و برداشت' کی ڈھلائی کا بندوبست کر لیجے۔ :) :) :)
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
جی! بہت عرصے کے بعد ہمارا 'میڈل' ہمیں واپس مل گیا ہے۔ اب مذکورہ بالا اشخاص و دیگر زائرانِ دھاگہ کے لئے بھی 'تمغہء جرات و برداشت' کی ڈھلائی کا بندوبست کر لیجے۔ :) :) :)
وہ میڈل بھی ان لوگوں کو مل جائے گا۔۔۔ یہ نہ بھی لینا چاہیں تب بھی ملے گا۔۔۔ :D
 
میرا خیال ہے کہ ادب دوست اور فاروق احمد بھٹی صاحب کے دھاگے کا ہم وہ حشر کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو کہ ہمارا نشان امتیاز ہے۔۔۔۔

اس دھاگے سے ہمارا بھی وہی رشتہ ہے جو آپ حضرات کا ہے

جی! بہت عرصے کے بعد ہمارا 'میڈل' ہمیں واپس مل گیا ہے۔ اب مذکورہ بالا اشخاص و دیگر زائرانِ دھاگہ کے لئے بھی 'تمغہء جرات و برداشت' کی ڈھلائی کا بندوبست کر لیجے۔

حضور کہیں "نشانِ حیدر" ہی نہ مل جائے !
 
Top