اردو محفل مٹر گشتی کرنے والے زائرین کا آنکھوں دیکھا حال

محمداحمد

لائبریرین
ایک بات جس کا تذکرہ کرنا میں اپنی تحریر( جو کے اس لڑی کی وجہ تسمیہ تھی) میں بیان کرنا بھول گیا۔ چلئے یہیں بیان کئے دیتا ہوں کہ موقع بھی ہے اور تقاضا بھی۔

محفل پر مٹر گشتی کرنے والوں کی شماریات میں انکے ساتھ دو لفظ آن لائن لکھے ہوتے ہیں جو کہ میرے خیال میں تکلفِ محذ ہے کہ یہا ں لائن سے کیا بلکہ پٹری سے اترے ہوئے زائرین بھی پائے جاتے ہیں تو یہ کیا بوالعجبی ہے کہ سبھی زائرین کے ساتھ آن لائن لکھنے کا تکلف برتا گیاہے؟

:)

ویسے پٹری سے اُترنے کے لئے پٹری پر چڑھنا ضروری ہے اور یہاں کے کچھ اراکین (نام مت پوچھ لیجے گا) کے لئے تو پہلا مرحلہ طے کرنا بھی دشوار ترین امر معلوم ہوتا ہے۔ :)
 
ویسے پٹری سے اُترنے کے لئے پٹری پر چڑھنا ضروری ہے اور یہاں کے کچھ اراکین (نام مت پوچھ لیجے گا) کے لئے تو پہلا مرحلہ طے کرنا بھی دشوار ترین امر معلوم ہوتا ہے۔
ہاہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔ ایسے میں تو میرے بیان کردہ اشارے یعنی آن لائن کا مقام تو اور بھی متنازع ہو گیا
 
محمداحمد

لائبریرین
میں اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے آئندہ اس چیز کا خیال رکھوں گا

:)

اچھا ہے آپ کے تراجم سے ہم کچھ اور پنجابی سیکھ جائیں گے۔ ویسے آج کل ہمارے آفیشل مترجم زیادہ تر غیر حاضر رہتے ہیں سو بیشتر اوقات اٹکل پر ہی گزارا چلانا پڑتا ہے۔ :)
 
اچھا ہے آپ کے تراجم سے ہم کچھ اور پنجابی سیکھ جائیں گے۔ ویسے آج کل ہمارے آفیشل مترجم زیادہ تر غیر حاضر رہتے ہیں سو بیشتر اوقات اٹکل پر ہی گزارا چلانا پڑتا ہے۔
اتوں لنگ گئی تواڈی فلسفیانہ گل،،،۔۔۔ اس کا مطلب تھا کہ آپ کی بات
بہرکیف سود سے بچنا ہی بہتر ہے۔ نفع کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے۔
مجھے سمجھ نہیں آئی اردو میں اسے سر کے اوپر سے گذر جانا بھی کہتے ہیں
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
:)

اچھا ہے آپ کے تراجم سے ہم کچھ اور پنجابی سیکھ جائیں گے۔ ویسے آج کل ہمارے آفیشل مترجم زیادہ تر غیر حاضر رہتے ہیں سو بیشتر اوقات اٹکل پر ہی گزارا چلانا پڑتا ہے۔ :)
پچھلے کئی ماہ کی تنخواہ ادھار ہے۔۔۔ بلکہ جتنی تنخواہیں ادھار ہیں، اب تو میں خود کو سلیمان اور آپ کو عمران محسوس کرنے لگا ہوں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
پچھلے کئی ماہ کی تنخواہ ادھار ہے۔۔۔ بلکہ جتنی تنخواہیں ادھار ہیں، اب تو میں خود کو سلیمان اور آپ کو عمران محسوس کرنے لگا ہوں۔

اگر آپ خود کو سلیمان اور مجھے عمران سمجھنے ہی لگے ہیں تو پھر آپ کو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ آپ کی تنخواہ 'جلد ہی' مل جائے گی۔ :) :) :)
 
محمداحمد

لائبریرین
اس کام کی تنخواہ بھی ملتی ہے مجھے تو معلوم ہی نہیں تھا۔:cry2::cry2::cry2:

آپ تو اُن سے بھی زیادہ رو رہے ہیں جو اب تک نہ جانے کس کس چیز کا ترجمہ کرکے ہماری موٹی عقل میں بٹھانے کی ہزارہا کوششیں کر چکے ہیں۔ :) :) :)

ترجمہ ہے ابتدا روتا ہے کیا :)

نیرنگ خیال

لائبریرین
ہاہاہاہا ویسے بزنس میں ادھار فروخت کو بھی فروخت ہی سمجھا جاتا ہے;););)
بئی یہ ساہوکارانہ سوچ ہماری ناپختہ سمجھ سے بہت اوپر کی چیز ہے۔۔۔ :p

اگر آپ خود کو سلیمان اور مجھے عمران سمجھنے ہی لگے ہیں تو پھر آپ کو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ آپ کی تنخواہ 'جلد ہی' مل جائے گی۔ :) :) :)
پنجابی میں کہتے ہیں نا۔۔۔ کہ پتا نہیں لگا۔ لگ پتا گیا ہے۔۔۔ :D

آپ تو اُن سے بھی زیادہ رو رہے ہیں جو اب تک نہ جانے کس کس چیز کا ترجمہ کرکے ہماری موٹی عقل میں بٹھانے کی ہزارہا کوششیں کر چکے ہیں۔ :) :) :)

ترجمہ ہے ابتدا روتا ہے کیا :)

تراجم اور اندیشہ ہائے دور دراز۔۔۔۔ :D

کیوں آپ اپنی رُکنیت ختم کر رہے ہیں؟؟؟؟ :D:p
ختم کرنے کو یہی رہ گئی تھی۔۔۔ :D

بالکل! :) (y)

اور ہم بھی تو 'اُدھار ترجمے' کو 'نقد ترجمے' کی سی اہمیت دیتے ہیں۔ :) :) ;)
ات نہ چک احمد۔۔۔ ات خدا دا ویر ہندی اے۔۔۔ :D

ترجمے کی سہولت نئے مترجم سے حاصل کریں۔۔۔ :D:p
 
محمداحمد

لائبریرین
اگر آپ نئے مترجم کو شیشے میں اُتار لیں اور وہ مستقل فرائض سرانجام دینے کے لئے راضی ہو جائیں تو آپ کو خلاصی٭ مل سکتی ہے۔

٭ شرائط و ضوابط لاگو ہوں گی۔ ;)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اگر آپ نئے مترجم کو شیشے میں اُتار لیں اور وہ مستقل فرائض سرانجام دینے کے لئے راضی ہو جائیں تو آپ کو خلاصی٭ مل سکتی ہے۔

٭ شرائط و ضوابط لاگو ہوں گی۔ ;)
نئے مترجم آپ کے ردیفی بھائی بھی ہیں۔ آپ کوشش کریں۔ اگر شیشے میں نہیں اترتے تو شیشہ ہی اتار دیں۔۔۔ :D
 
Top