اردو محفل مٹر گشتی کرنے والے زائرین کا آنکھوں دیکھا حال

خاکساری کی نشست پر پہلے ہی محمداحمد صاحب محترم و مکرم المعروف خاکسار کا قبضہ ہے۔ آپ کوئی اور "سار" تلاشیے
خاکسار اور انکسار کو لے کر کے پہلے ہی دھاگے میں کافی تو تکار ہو چکی ہے۔ کہیں پھر وہی خلفشار واقع نہ ہو جائے
لاحول ولا قوۃ۔۔۔ لگتا ہے ثقیل اردو کے لیے آئندہ آپ کا نام لکھنا پڑے گا۔ بئی کوئی آسان اردو والا بھی ہے
ثقیل ہمیں اچھی ضرور لگتی ہے اگر آتی ہوتی تو ہماری شاعری نہ بہتر ہو جاتی
یوں لگ رہا ہے مغلِ اعظم کی ری میک شروع ہو گیا
ویسے ری میک کافی دفعہ بن چکی ہے ایک دفعہ اور سہی
نئی والی بسنتی کے بارے میں کیا خیال ہے
ہیروئین ممنوع ہے۔ سزا موت ہے
یہاں نہ تو اتنی سختی ہے نہ ہی سزا موت ہے
محفل پر ادب آداب کچھ زیادہ ہی بڑھ گیا ہے۔ :eek:
سوچ رہا ہوں کچھ دنوں کی چھٹی لے لوں
اجی چھٹی لے کر کدھر جائیے گا جہاں جائیے گا ہمیں پائیے گا
 
مرگ اک ماندگی کاوقفہ ہے
یعنی آگے چلیں گے دم لے کر
تے مینو تے ولن دا رول دِلا دیو !
ماندگی کا وقفہ :cdrying: ویسے ولن کے رول کو لے کر کے آپ کے ارادے کیا ہیں
گزشتہ مہینوں کی بےادبی کا غبار دھل رہا ہے
نوازش کرم شکریہ مہربانی
کس کی دُم کاٹنے کے چکر میں ہیں؟
ہر خواہش پہ دم نکلنے والی
ہوتا یوں آیا ہے کہ ہیرو اور ولن کے عزائم کچھ زیادہ مختلف نہیں ہوتے لیکن ولن میں صبر نام کی چیز نہیں ہوتی۔
یعنی آگ ہے دونوں طرف برابر لگی ہوئی:box:
 
کس کی دُم کاٹنے کے چکر میں ہیں؟
میں نے خاص طور پر دال پر زبر لگایا تھا کہ کہیں کوئی اے دُم نہ کہے - لیکن شائد لکھنا بھول گیا-

اور اللہ والے اس معاملے میں خاموشی اختیار کرلیتے ہیں

بھائی اللہ والے اور اللہ بابا میں فرق ہوتا ہے
 

محمداحمد

لائبریرین
ہاہاہاہاہا میں انھیں محفلین کے اوپر دو زبر سمجھتا رہا ویسے یہ آئے کیسے مجھے سمج نہیں آئی چیک کرتا ہوں

محفلین کے اوپر دو زبر تو نہیں ہیں لیکن کچھ عرصے بعد محفلین کی وہ کیفیت ہوگی کہ دیکھنے والے ایسے دیکھیں گے کہ جیسے محفلین کے سر پر دو سینگ اُگ آئے ہوں۔ :)

کیوں مقدس !
 

محمداحمد

لائبریرین
مطلب خود ٹھیک نہیں ہو سکتا اور یہ منتظمین تک پیغام پہنچانے کا سہل طریقہ بھی بتا دیجئے

ابن سعید بھائی !

فاروق احمد صاحب کے نام کے ساتھ دو زیر لگ گئے ہیں کسی طرح (اس کی key ہمیں بھی نہیں پتہ) ۔ آپ فرصت ملنے پر اس معاملے کو حل کردیجے۔

فقط والسلام

آپ کا بھائی

محمد احمد
 
ابن سعید بھائی !
فاروق احمد صاحب کے نام کے ساتھ دو زیر لگ گئے ہیں کسی طرح (اس کی key ہمیں بھی نہیں پتہ) ۔ آپ فرصت ملنے پر اس معاملے کو حل کردیجے۔
فقط والسلام
آپ کا بھائی
محمد احمد
بہت بہت نوازش جناب والا مسئلے کا حل پیش کرنے کے لئے
 
Top